تابثہ سلیمان

بھارتی دندان ساز

تابثہ سلیمان (پیدائش: 1901ء) بھارت میں دندان ساز (ڈینٹسٹ) کے طور پر کام کرنے کے لیے اہل قرار دی جانے والی اولین خواتین میں شامل تھیں ۔ انھوں نے 1928ء میں کلکتہ ڈینٹل کالج اینڈ اسپتال سے فضلیت حاصل کی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انھوں نے چترنجن سیوا سدن اسپتال میں ایک دانتوں کا مطب شروع کیا اور ڈفرن اسپتال میں خدمت انجام دیں۔ بغدادی یہودی برادری کی ایک رکن ہونے کی وجہ سے وہ یہودی برادری کے مسائل میں حصہ لیتی رہی تھیں۔

تابثہ سلیمان

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1901ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 30 جولا‎ئی 1976ء (74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ دندان ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

تابیثہ سلیمان کی پیدائش ایک بغدادی یہودی گھرانے میں برطانوی ہند میں 1901 کو ہوئی۔[1][2] وہ بھارت میں ان اولین خواتین میں شامل تھیں جنھوں نے بطور ڈنٹسٹ کوالیفائی کیا۔[3][4] ان کی تعلیم کلکتہ ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل سے ہوئی اور 30 مارچ 1928 کو ڈنٹسٹری کی سند حاصل کی۔[5][6]فاطمہ جناح سے پانچ سال بعد، جنھوں نے اسی کالج سے 1923 میں کوالیفائی کیا،[3] اور وملا سوڈ سے سولہ سال قبل، جنھوں نے ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری سے 1944 میں ڈنٹسٹری کے لیے کوالیفائی کیا۔[3]

تابثۃ سلیمان نے رفیع الدین احمد کے ہمراہ کلکتہ ڈینٹل جرنل کے لیے کام کیا اورچترنجن سیوا سدن اسپتال میں ایک ڈینٹل کلینک شروع کیا۔[7] انھوں نے اعزازی طور پر لیڈی ڈفرن اسپتال میں کام کیا۔ وہ یہودی قوم کے مسائل سے وابستہ تھیں اور خواتین کی عالمی زیونسٹ آرگانائیزیشن اور دیگرویلفیئر کمیونیٹیز سے منسلک رہی۔ وہ کلکتہ جیوش ایسوسی ایشن اور کلکتہ ویمینز کمیٹی سے بھی وابستہ رہیں۔[7][8]

تابثۃ کا آوی کے نام سے ایک بیٹا تھا جو 1956ء میں پیدا ہوا تھا۔[9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Famous People."۔ aim2excel (بزبان انگریزی)۔ 05 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جون 2020 
  2. Sudipto Sengupta، Probashi (22 جنوری 2015)۔ "The Too Few People. The Jew Community of Kolkata"۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2021 
  3. ^ ا ب پ Zareen Fatima۔ "Vimla Sood, Tabitha Solomon, Fatima Ali Jinnah......Who among them are the first female dentists of India?"۔ HeritageTimes (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جون 2020 
  4. Weil, Shalva. (Ed.) (2019)۔ The Baghdadi Jews in India: Maintaining Communities, Negotiating Identities and Creating Super-Diversity۔ Abingdon: Routledge۔ صفحہ: 318۔ ISBN 978-0-429-53387-7 
  5. Tabitha Solomon's Dental Certification آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jewishcalcutta.in (Error: unknown archive URL), Recalling Jewish Calcutta: Memories of the Jewish community in Calcutta. Retrieved 4 June 2020.
  6. Priya et al. (Eds.) Singh (2014)۔ Beyond Strategies: Cultural Dynamics in Asian Connections (بزبان انگریزی)۔ New Delhi: KW Publishers۔ ISBN 978-93-83649-04-4 
  7. ^ ا ب Tabitha Solomon. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jewishcalcutta.in (Error: unknown archive URL) Recalling Jewish Calcutta: Memories of the Jewish community in Calcutta. Retrieved 4 June 2020.
  8. "Tabitha Solomon: Dentist" in Gayathri Ponvannan (2019)۔ Unstoppable: 75 Stories of Trailblazing Indian Women (بزبان انگریزی)۔ Hachette India۔ ISBN 978-93-88322-01-0 
  9. Tabitha and Avi. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jewishcalcutta.in (Error: unknown archive URL) Recalling Jewish Calcutta: Memories of the Jewish community in Calcutta. Retrieved 4 June 2020.