وفات: 1951ء

اردو ادیب اور ماہر تعلیم مولانا احسان اللہ خان نام۔ تاجور تخلص۔ نجیب آباد ضلع بجنور یو پی میں پیدا ہوئے۔ دیوبند سے فصیلت کی سند حاصل کی۔ لاہور سے مولوی فاضل اور منشی فاضل کے امتحان پاس کیے۔ دیال سنگھ سکول اور بعد ازاں دیال سنگھ کالج میںاردو اور فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ کچھ عرصہ مخزن اور ہمایوں کے اڈیٹر رہے۔ 1925ء میں اردو مرکز کے نام سے تصنیف و تالیف کا ایک ادارہ قائم کیا۔ پھر ’’ادبی دنیا‘‘ اور ’’ شاہکار‘‘ رسالے جاری کیے۔ خضر وزارت کے زمانے میں حکومتپنجاب کے ہفت روزہ اخبار ’’ہمارا پنجاب‘‘ کی ادارت کی۔ لاہور میں وفات پائی۔