ادبی دنیا (جریدہ)

اردو زبان کا ادبی جریدہ

ماہنامہ ادبی دنیا لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک اہم اور قدیم ادبی جریدہ تھا جسے اردو کے نامور ادیب تاجور نجیب آبادی نے جاری کیا۔[1]

'
مدیرمولانا صلاح الدین احمد
شریک مدیرڈاکٹر وزیر آغا، میرا جی
سابق مدیرانتاجور نجیب آبادی، منصور احمد، حفیظ ہوشیار پوری، ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی، مولانا حامد علی خان، محمد عبد اللہ قریشی
زمرہاردو ادب
دورانیہماہانہ
بانیتاجور نجیب آبادی
تاسیس1929ء
پہلا شمارہ1929ء
آخریاپریل 1974ء لاہور
ادارہاکادمی پنجاب لاہور
ملک پاکستان
زباناردو

اجرا

ترمیم

ماہنامہ ادبی دنیا کا آغاز 1929ء میں لاہور، پاکستان سے ہوا۔ اس جریدے کے بانی مدیر تاجور نجیب آبادی تھے۔ یہ جریدہ اردو کے ادبی جرائد میں ایک دبستان کی حیثیت رکھتا تھا۔[2]

مدیران

ترمیم

تاجور نجیب آبادی کے بعد منصور احمد، حفیظ ہوشیار پوری، عاشق حسین بٹالوی، مولانا صلاح الدین احمد، مولانا حامد علی خان اور محمد عبد اللہ قریشی وقتاً فوقتاً اس جریدے کے مدیر رہے[2] اور ڈاکٹر وزیر آغا اور میرا جی اس کے شریک مدیر رہے۔

آخری اشاعت

ترمیم

1964ء میں مولانا صلاح الدین احمد کی وفات کے بعد یہ جریدہ زوال پزیر ہوتا چلا گیا اور اپریل 1974ء میں آخری شمارہ شائع ہونے کے بعد بند ہو گیا۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. صحافت پاکستان و ہند میں، ڈاکٹر عبد السلام خورشید، مجلس ترقی ادب لاہور، 2016ء، ص 505
  2. ^ ا ب پ پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 389