تاج محمد لنگاہ
تاج محمد لنگاہ پنجاب، پاکستان کے علاقے کہروڑ پکا میں 1941ء میں پیدا ہوئے۔ آپ سرائیکی تحریک کے اولین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔[1]
تاج محمد لنگاہ نے عملی سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا اور اس کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔1970ء کے انتخابات میں وہاڑی کے حلقہ سے ممتاز دولتانہ کے خلاف الیکشن لڑا مگر ہار گئے۔ 7 اپریل 2013ء کو دل کا دورا پڑنے کی وجہ سے تاج محمد لنگاہ اس دنیا سے کوچ کر گئے- وفات کے وقت ان کی عمر 72 برس تھی۔