تارڑ یہ ایک جٹ قبیلچہ ہے، جسے بعض راجپوت شمار کرتے ہیں
تارڑ جو سورج بنسی ماخذ کے دعویدار ہیں۔ ان کی روایت ہے کہ ان کا جد اعلیٰ تارڑ بھٹز محمود غزنوی کی خدمت میں گیا اور اس کے ساتھ غزنی چلا گیا۔ جب کہ اس کا بیٹا لوہی بھٹز سے گجرات چلا آیا۔ جہاں یہ قبیلہ تشکیل پایا اور تارڑ اسی لوہی کی اولاد ہیں۔ ایک اور کہانی کے مطابق ان کی آباد کاری ہمایوں کے وقت ہوئی تھی۔ وہ گوندل، وڑائچ، گل اور دیگر قبیلوں میں شادی کرتے ہیں۔ وہ گجرات، گوجرانوالہ اور شاہ پور میں ان کی زیادہ آبادی ہے۔ انھیں زراعت پیشہ لیکن شورش پسند بھی کہا گیا ہے۔ اس قبیلے کے نصف افراد راجپوت اور نصف خود کو جاٹ بتاتے ہیں۔[1]

تارڑ علاقے ترمیم

  • دھیرنکے لالکے تارڑ
  • ونیکے تارڑ(ضلع حافظ آباد)
  • کولو تارڑ(ضلع حافظ آباد)
  • رسول پور تارڑ(ضلع حافظ آباد)
  • سدھواں تارڑ(ضلع حافظ آباد)
  • باہری تارڑاں(تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤ الدین)
  • ٹھٹہ تارڑاں (فیصل آباد روڈ/ضلع شیخوپورہ )
  • نوشہرہ تارڑاں
  • ڈیرہ تارڑاں
  • ککہ تارڑاں
  • ڈھل تارڑاں
  • بستی تارڑ (چیچہ وطنی)
  • چک تارڑ 182
  • چک 210 ج ب تارڑ(تحصیل بھوآنہ ضلع چنیوٹ)
  • چک 209 ج ب تارڑ (تحصیل بھوآنہ ضلع چنیوٹ

تارڑ مشاہیر ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 121،بک ہوم لاہور پاکستان