علم اسماء الرجال
علم حدیث میں اس سے مراد حدیث کا وہ خاص شعبۂ علم ہے جس میں رجالِ حدیث یعنی راویوں کے حالات، پیدائش، وفات، اساتذہ و تلامذہ کی تفصیل، طلب علم کے لیے سفر، ثقہ و غیر ثقہ ہونے کے بارے میں ماہرینِ علمِ حدیث کے فیصلے درج ہوں۔
یہ علم بہت وسیع، مفید اور دلچسپ ہے۔ اس علم پر سینکڑوں مختصر اور مطول کتابیں لکھی جا چکی ہیں جن میں کئی لاکھ اشخاص کے حالاتِ زندگی محفوظ ہیں۔
اس فن پر مشتمل کتابوں کا مجموعہ نہایت وسیع ہے اور اس کی کئی اقسام ہیں:
کتب سوالات
ترمیمراویوں کے بارے میں بہت ساری بنیادی معلومات سوال و جواب کے ذریعے جمع کی گئی ہیں، اس فن سے دلچسپی رکھنے والے طالبان علم بڑے بڑے ائمہ و نقادِ فن سے راویوں کے بارے مٰ ں سوال کرتے تھے وہ حضرات ان کو جواب دیتے تھے۔ سوال کرنے والے حضرات ان جوابات کو یاد کرلیتے تھے یا پھر لکھ لیتے تھے اور ان کو کتابی شکل میں تحریر کر لیتے تھے۔ ان میں سے کئی کتابیں ترتیب اور کئی کتابیں بغیر ترتیب کے تحریر کی گئی ہیں جن کو موجودہ دور میں ترتیب دے کر دوبار مدون کیا گیا یا باقاعدہ فہرست بنائی گئی۔
٭سوالات محمد بن عثمان بن ابو شیبہ لعلی بن المدینی فی الجرح والتعدیل۔ مولفہ محمد بن عثمان بن ابو شیبہ یہ کتاب موفق بن عبد اللہ کی تحقیق سے مطبوع ہے، اس میں 260 راویوں کے احوال ہیں جو بغیر ترتیب سے ہیں لیکن آخر میں حروفِ تہجی کے اعتبار سے فہرست مرتب کر دی گئی ہے۔
٭سوالات حمزہ بن یوسف السہمی للدارقطنی وغیرہ من المشایخ فی الجرح والتعدیل۔ مولفہ حمزہ بن یوسف السہمی یہ کتاب موفق بن عبد اللہ کی تحقیق سے مطبوع ہے، اس میں 413 راویوں کے احوال ہیں جو بغیر ترتیب سے ہیں لیکن آخر میں حروفِ تہجی کے اعتبار سے فہرست مرتب کر دی گئی ہے۔
٭سوالات البرقانی للدارقطنی۔ مولفہ البرقانی یہ کتابعبدالرحیم قشقری کی تحقیق سے مطبوع ہے، اس میں 621 راویوں کے احوال ہیں جو بغیر ترتیب سے ہیں۔ یہ کتاب حروف معجم پر صرف پہلے حرف کے اعتبار سے مرتب ہے۔
کتب طبقات
ترمیمکچھ کتابیں ایسی ہیں جو ترتیب و تنظم کے اعتبار سے طبقات پر مرتب ہیں۔ ان میں راویوں کا تذکرہ ان کے احوال و واقعات اور روایتوں کا ذکر طبقہ در طبقہ مصنف کے زمانہ تک کیا جاتا ہے۔ ان کا ابتدائی مقصد حدیث پر تحقیق تھا، پھر یہ راویوں اور غیر راویوں کے حالات کے لیے بھی اسمتعمال ہونے لگیں۔ ابتدائی کتابیں زیادہ مشہور ہیں البتہ بعد کے آنے والے علما نے اپنے اور پہلے دور کے علما کے حالات پر نہایت تفصیلی کتابیں لکھیں۔
- الطبقات الکبریٰ۔ مولفہ محمد بن سعد کاتب واقدی
- الطبقات الخلیفہ۔ مولفہ خلیفہ بن خیاط عصفری
- الطبقات لامام مسلم بن حجاج۔ مولفہ مسلم بن حجاج قشیری
- سیر أعلام النبلاء۔ مولفہ ذہبی
- تذکرۃ الحفاظ۔ مولفہ ذہبی
- طبقات الحفاظ۔ مولفہ سیوطی
- طبقات شافعیۃ الکبریٰ۔ مولفہ سبکی
- طبقات حنابلہ۔ مولفہ قاضی ابو یعلیٰ
- الجواہر المضیئۃ فی طبقات الحنفیہ۔ مولفہ عبدالقدار بن ابو الوفا مصری
- الدیباج المذہب فی معرفۃ اعیان علماء المذہب۔ مولفہ ابن فرحون مالکی
- اجمال۔ مفتی احمد یار خان نعیمی
کتب تاریخ
ترمیمکتب تاریخ میں راویوں کے حالات و واقعات کی ذکر ہوتا ہے اور ان کے اردگرد کے ماحول کا تذکرہ بھی کیا جاتا ہے۔ عام طور پر ایسی کتابوں میں تاریخ پر توجہ کم دی جاتی ہے۔
- تہذیب الکمال۔ مولفہ علامہ یوسف مزی
- تہذیب التہذیب۔ مولفہ حافظ ابن حجر عسقلانی
- تذکرۃ الحفاظ۔ مرتبہ علامہ ذہبی