تاریخ فیروز شاہی (عفیف)
تاریخ فیروز شاہی سلطان فیروز شاہ تغلق کے دورِ حکومت کی فارسی زبان میں ایک تاریخ ہے، جس کا مصنف شمس بن سراج الدین ہے جو شمس سراج عفیف کے نام سے زیادہ معروف ہے۔اس نے بڑھاپے میں مناقبِ مشائخ کے طرز پر ایک ضخیم تاریخ لکھی جس میں دہلی کے چار سلاطین علاء الدین خلجی، غیاث الدین تغلق، محمد بن تغلق اور فیروز شاہ تغلق کے مناقب بیان کیے گئے ہیں۔ ان میں پہلے تین زمانے کی نذر ہو گئے اور آخری جلد جس میں صرف فیروز شاہ تغلق سے متعلق اطلاعات جمع کی گئی ہیں، دستیاب ہے۔ مصنف نے اسے کوئی نام نہیں دیا تھا، لیکن یہ تاریخ فیروز شاہی کے نام سے معروف ہے۔ اس میں فیروز شاہ تغلق کے عہد کے دیگر معروف اشخاص کے بارے میں بھی اہم اطلاعات درج ہیں۔ یہ کتاب فیروز شاہ تغلق کے دور کی سماجی اور تہذیبی کو سمجھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ [1] اس میں 752ھ سے 790ھ تک کے حالات درج ہیں۔[2]
تاریخ فیروز شاہی (عفیف) | |
---|---|
(فارسی میں: تاریخ فیروز شاہی) | |
مصنف | شمس سراج عفیف |
اصل زبان | فارسی |
ملک | بھارت |
موضوع | تاریخ ہند |
درستی - ترمیم |