تانیہ ایدروس
تانیہ ایدروس (Tania Aidrus) کا تعلق کراچی سے ہے، پاکستان سے 20 سال پہلے بیرون ملک چلی گئی تھیں اور انھوں نے پہلے امریکہ کی برانڈیز یونیورسٹی سے بائیولوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری لی اور پھر میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا۔
بعد ازاں انھوں نے ایک اسٹارٹ اپ کلک ڈائیگنوسٹک کی بنیاد رکھی اور اس کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔
2008ء میں گوگل میں انٹرن شپ کی تھی جس کے بعد سے وہ ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ منسلک ہوئیں۔
گوگل کی جنوبی ایشیا کی کنٹری منیجر کے طور پر 2008ء سے 2016ء تک کام کیا اور پھر انھیں گوگل کے پراڈکٹ، پیمنٹ فار نیکسٹ بلین یوزر پروگرام کی ڈائریکٹر بنادیا گیا۔
اور اب 2019ء میں وہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی سربراہ مقرر کی گئی ہیں، ازیں قبل گوگل کے سنگاپور آفس میں ایک اہم عہدے پر کام کر رہی تھیں۔