تبادلۂ خیال:آخری چہار شنبہ

مضمون کا عنوان ترمیم

طاہر بھائی اس مضمون کو کسی دوسرے مضمون میں ضم کردینا چاہیے مگر کس میں؟امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:44, 7 دسمبر 2014 (م ع و)

امین اکبر بھائی۔ آپ کا کہنا درست ہے، کہ اس مضمون کو کسی دوسرے مضمون میں ضم کرنا چاہیے۔ یہاں پر ایک اور بات عرض کرتا چلوں۔ مزمل صاحب نے ایک ایسے عنوان پر مضمون لکھا ہے، جو کہ بھارت میں، غالباً برصغیر میں یا تو عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں، یا پھر یوں ہی منا لیتے ہیں۔ مگر اتنا ضرور ہے کہ اس تقریب کا توازن عید میلاد سے نہیں کیا سکتا۔کچھ اور باتیں؛ اسی آخری چہارشنبہ کو باغ تماشاں کے نام سے بھی جانا پہچانا جاتا ہے، پتہ نہیں یہ تقریب کا جنم کیسے ہوا۔ تیرہ تیزی اور بارہ وفات کے نام سے بھی تقاریب منائی جاتی ہیں۔ ان سب کے معلومات اگر کسی مضمون میں یکجا کرنا ہے تو وہ ماہ صفر بہتر ہوسکتا ہے یا مسلمانوں کے رسمی تقاریب، یا پھر کوئی اور نام تجویز کریں۔ --احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:01, 7 دسمبر 2014 (م ع و)
چلیں ٹھیک ہے، پھر ایسا کرتے ہیں، ایک صفحہ ایسا بناتے ہیں جہاں پر اس طرح کے تمام مضامین کے روابط ڈال دیتے ہیں، جیسے اسلامی تقاریب، اسلامی رسومات، یا پر تقاریب، رسومات، پھر ذیلی اسلامی اور ہندوانہ رسومات یا تقاریب، ان سب مضامین کو ایک جگہ یکجا کردیتے ہیں۔احمد نثار آپ بتائیں کس طرح شروع کیا جائے؟امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:12, 8 دسمبر 2014 (م ع و)
اس کا موضوع صفر سے متعلقہ ہے۔ اس میں اسے ضم کیا جا سکتا ہے، اور گذارش ہے کہ اگر صحیح معلومات نہ ہوں تو مضمون لکھنے کے لیے اصل مآخذ تک رسائی کی کوشش کرنی کرنی چائيے، میں پاکستانی اخبارات کے حوالے دینے کو بلکل بھی مناسب نہیں سمجھتا۔ جیسے اس میں روز نامہ دنیا کے حوالے سے چہار شنبہ اور میلاد دونوں کو علماء فرنگی محل کا کام بتایا کيا ہے، جو بلکل لغو ہے۔ علماء نے کبھی بھی اس رسم کو اسلامی نہیں مانا، یہ عوامی رسم ہے، جو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سےبھی پہلے بھی صفر کو منحوس سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:03, 10 دسمبر 2014 (م ع و)
میں عبید بھائی سے متفق ہوں۔ میلاد النبی صلہ اللہ علیہ وسلم تو ایک ایسی تقریب ہے جسے آخری چہار شنبہ سے امتیاز نہیں کیا جاسکتا۔ چند رسومات ایسے ہیں جن کا اسلام سے اور اسلامی تعلیمات سے کوئی سروکار نہیں مگر پھر بھی رائج ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ان کا تذکرہ کریں اور اسلام اور عالم اسلام میں ان تقاریب اور رسومات کی حیثیت کیا ہے یہ بھی بتاتے چلیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:43, 10 دسمبر 2014 (م ع و)
واپس "آخری چہار شنبہ" پر