تبادلۂ خیال:آسمانی شادی

تجویز

ترمیم

مورمن کی کتاب کے اردو ترجمہ میں میں مندر بہت کم استعمال کیا گیا اور معبد اور ہیکل کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے، شاید میرے خیال سے اس مضمون میں بھی ہیکل استعمال کرنا چاہیے-- بخاری سعید تبادلہ خیال 06:16, 27 ستمبر 2017 (م ع و)

اگر آپ نے یہ بذات خود مطالعہ کیا ہے تو پھر ایسا کیجیے کہ مضمون کے شروع میں مندر رہنے دیجیے۔ بعد کے استعمالات میں مندر کو ہیکل سے بدل دیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:15, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
ویسے en:Solomon's_Temple کا ابھی تک ہم نے ترجمہ نہیں کیا ہے۔ جب کریں گے تب اس کے لیے بھی موزوں لفظ کو غور کرنا پڑے گا۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:18, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
ابراہیمی مذاہب اور ان کے ذیلی فرقوں کی عبادت گاہوں کو مندر نہیں کہا جاتا، بت پرستوں، اور ہندوستانی مذاہب (دھرموں) کی عبادت گائیں، مندر کہلاتی ہیں، سکھوں کے لیے گردوارے استعمال ہو گا، یونانی، رومی، مصری، بابلی، قدیم ایرانی، دیوی، دیوتاؤں کے مندر ہوں گے۔ یہودی اور مسیحی گرجا گھر، معبد اور ہیکل استعمال کرتے ہیں، اسلام کے لیے مسجد اور امام بارگاہ وغیرہ ہیں۔ ہیکل سلیمانی انتہائی معروف ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:51, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
مگر انگریزی میں تو یہی لوگ Synagogue یا church کے بجائے temple استعمال کر رہے ہیں! --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:56, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
جی بالکل یہودی عبادت گاہوں کے لیے انگریزی میں ٹیمپل بھی استعمال ہوتا ہے، لیکن اردو زبان میں ٹیمپل کا متبادل مندر ہے اور مندر بت پرستوں کی عبادت گاہوں کے لیے عام ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:11, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
بڑوں کے بیچ مداخلت معاف! جی تین سے چار بار مطالعہ کرکے مورمن کی کتاب کی کتابوں پر مضامین بھی تخلیق کرچکا ہوں۔ میں نے نیفی کا ایک واقعہ پڑھا تھا کہ وہ کس طرح اپنے خاندان کو ہیکل لے جاتا ہے آیت یا ورس یاد نہیں آرہی مگر اُس میں ہیکل یا شاید معبد تھا۔ میرے پاس اس کتاب کی pdf اور کتاب بھی موجود ہے۔ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 08:24, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
ان سے آپ رابطہ بھی کرسکتے ہیں-- بخاری سعید تبادلہ خیال 08:28, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
واپس "آسمانی شادی" پر