مورمن کی کتاب کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی مقدس کتاب جو بائبل کی طرح مقدس نوشتوں پر مشتمل ہے اور قدیم امریکی باشندوں کے ساتھ خدا کے معاملات اور ابدی خوشخبری بیان کرتی ہے۔ اس کتاب کو کئی نبیوں نے اپنے مکاشفات اور نبوت کی رُوح سے لکھا۔ سونے کے اُوراق پر لکھی اُن تحریروں سے مورمن نامی نبی و تاریخ دان نے حوالہ جات لیے اور خلاصہ تحریر کیا۔ اِس تاریخ سے دو بڑی تہذیبوں کے احوال کا علم ہوتا ہے۔ پہلی تہذیب جو 200 ق م میں یروشلم سے آئی اور بعد میں دو قوموں میں بٹ گئی اور ”نفیوں“ اور ”لامنوں“ کے ناموں سے مشہور ہوئی۔ دوسری بہت پہلے اُس وقت آئی جب خداوند نے بابل کے برج پر لوگوں کی زبان میں اختلاف ڈالا، یہ گروہ ”یاردیوں“ کے نام سے معروف ہے۔ ہزاروں سال بعد سوائے لامنوں کے سب ختم ہو گئے اور یہی امریکیوں کے اجداد کہلائے۔

کتاب مورمن

مورمن جب اپنی تحریروں کو مکمل کرچکے تو انھوں نے ان تحریروں کو اپنے بیٹے مرونی کے سپرد کیا۔ اس نے اپنی باتیں بھی شامل کیں اور ان اوراق کو کمورا کی پہاڑی میں چھپا دیا۔ صدیوں بعد دوبارہ جی اُٹھنی والی جلالی ہستی وہی مرونی 21 ستمبر 1823ء کو جوزف سمتھ کو دکھائی دی اور اُسے قدیم تواریخ کے بارے میں بتایا اور ہدایت کی کہ اُسے ان کا انگریزی ترجمہ کرنا ہے۔ مقررہ وقت پر یہ اوراق جوزف سمتھ کے سپرد کیے گئے جس نے اِن کا ترجمہ کیا۔ یہ تاریخ اب کئی زبانوں میں ترجمہ ہو کر شائع ہو چکی ہے۔

تاریخ

ترمیم

مورمن کی کتاب قدیم امریکی باشندوں کی مقدس تاریخ ہے جسے پیتل کی تختیوں پر کندہ کیا گیا تھا۔ اِس کتاب میں چار قِسم کے دھاتی اُوراق کا ذکر کیا گیا ہے:

  1. نیفی کے اوراق جو دو قسم کے تھے چھوٹے اُوراق اور بڑے اُوراق۔ اوّل الذکر روحانی معاملات اور نبیوں کی خدمت اور تعلیم لکھنے کے لیے استعمال ہُوئے جبکہ موخر الذکر متعلقہ لوگوں کی بیشتر دُنیاوی تواریخ سے متعلق تھے (1 نیفی 6-9:4)۔ لیکن مضایاہ کے وقت سے رُوحانی اہمیت کے اہم کام بڑے اُوراق پر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
  2. مورمن کے اُوراق جو نیفی کے بڑے اُوراق کا خلاصہ اور متعدد تشریحات پر مشتمل ہیں جنہیں مورمن نے مرتب کیا۔ اِن اُوراق پر وہ سب کچھ نظر آتا ہے جو مورمن کی تاریخ کا تسلسل ہے۔ بعد ازاں اُس کے بیٹے مرونی نے اس میں اِضافہ کیا۔
  3. عتیر کے اُوراق، جو یاردیوں کی تواریخ پیش کرتے ہیں مرونی نے اس تواریخ کا خلاصہ ترتیب دیا اور تبصرہ شامل کر کے ساری تاریخ کو عتیر کی کتاب کے عنوان سے مرتب کیا۔
  4. پیتل کے اُوراق لحی کے لوگ 600 قبل از مسیح یروشلم سے لائے یہ موسیٰ کی پانچ کتابوں اور یہودیوں کی تواریخ کی ابتدا سے یہودا کے بادشاہ صدقیاہ کی سلطنت شروع ہونے تک کے احوال اور مقدس نبیوں کی نبوتوں پر مشتمل ہے۔(1 نیفی 13-5:11)۔ اِن اُوراق پر یسعیاہ اور بائبل کے دوسرے نبیوں اور اُن نبیوں کے بھی حوالہ جات مورمن کی کتاب میں درج ہیں جو بائبل میں نہیں ہیں۔

انکشاف

ترمیم

تقریباً 421 عیسوی میں نفیوں کے آخری نبی اور مورخ مرونی نے مقدس تواریخ کو سر بہمر کر کے خداوند کی حفاظت میں چھپا دیا تاکہ آخری ایام میں ظاہر ہو جس طرح قدیم نبیوں نے پیشینگوئی کی تھی۔ 1823ء میں وہی مرونی دوبارہ زندہ ہوا، جوزف سمتھ کے پاس آیا اور کندہ کیے گئے اوراق اُس کے سپرد کیے۔

کتاب کی ترتیب

ترمیم
 
مورمن کی کتاب کی کتابیں

مورمن کی کتاب میں صحائف کی ترتیب اور عنوانات حسب ذیل ہیں:

  1. نیفی کی پہلی کتاب
  2. نیفی کی دوسری کتاب
  3. یعقوب کی کتاب
  4. اِنوس کی کتاب
  5. یروم کی کتاب
  6. اُومنی کی کتاب
  7. مورمن کا کلام
  8. مضایاہ کی کتاب
  9. ایلما کی کتاب
  10. ہیلیمن کی کتاب
  11. نیفی کی تیسری کتاب
  12. نیفی کی چوتھی کتاب
  13. مورمن کی کتاب
  14. عتیر کی کتاب
  15. مرونی کی کتاب

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم