ابراہیمی مذاہب
ابراہیمی ادیان یا ابراہیمی مذاہب وہ مذاہب یا ادیان جن کا خصوصاً نبی ابراہیم سے تعلق ہے اور ان مذہبوں میں اللہ کو سب سے اعلٰی ذات اور طاقت مانا جاتا ہے۔ ان تمام ادیان میں ابراہیم کو سب اہم شخصیت سمجھتے ہیں اور یہ تمام ابراہیم کو محض خدا کا برگزیدہ نبی اور رسول مانتے ہیں اور اندرونی طور پر یہ تمام ادیان اپنے آپ کو موحد (یعنی ایک خدا کے مانے والے ) کہتے ہیں۔ ان مذہبوں میں اسلام مسیحیت اور یہودیت شامل ہیں تاہم بہائیت اور دیگر چھوٹے مذاہب بھی ان میں شمار کی جاتی ہے۔
اہم ادیان
ترمیماسلام
ترمیماسلام ایک توحیدی (monotheistic) اور ابراھیمی مذہب ہے جو اللہ کی طرف سے آخری رسول و نبی، محمدؐ کے ذریعے انسانوں تک پہنچائی گئی آخري الہامي کتاب (قرآن مجيد) کی تعلیمات پر قائم ہے۔ یعنی دنیاوی اعتبار سے بھی اور دینی اعتبار سے بھی اسلام (اور مسلم نظریے کے مطابق گذشتہ ادیان کی اصلاح) کا آغاز، 610ء تا 632ء تک 23 سال پر محیط عرصے میں محمد پر اللہ کی طرف سے اترنے والے الہام (قرآن) سے ہوتا ہے۔ قرآن عربی زبان میں نازل ہوا (برائے وجہ : اللسان القرآن) اور اسی زبان میں دنیا کی کل آبادی کا کوئی 24% حصہ یعنی لگ بھگ 1.6 تا 1.8 ارب افراد اس کو پڑھتے ہیں ؛ ان میں (مختلف ذرائع کے مطابق) قریباً 20 تا 30 کروڑ ہی وہ ہیں جن کی مادری زبان عربی ہے جبکہ 70 تا 80 کروڑ، غیر عرب یا عجمی ہیں جن کی مادری زبان عربی کے سوا کوئی اور ہوتی ہے۔ متعدد شخصی ماخذ سے اپنی موجودہ شکل میں آنے والی دیگر الہامی کتابوں کے برعکس، بوسیلۂ وحی، فردِ واحد (محمد) کے منہ سے ادا ہوکر لکھی جانے والی کتاب اور اس کتاب پر عمل پیرا ہونے کی راہنمائی فراہم کرنے والی شریعت ہی دو ایسے وسائل ہیں جن کو اسلام کی معلومات کا منبع قرار دیا جاتا ہے۔
یہودیت
ترمیمیہودیت | |
عقائد
خدا (اسمائے خدا) • دس احکام • برگزیدہ قوم • انبیا • مسیح • بنیادی عقائد تاریخ یہودیت
خط زمانی • خروج • مملکت کا زمانہ • زمانہ اسیری • مرگ انبوہ • اسرائیل مؤثر شخصیات
مکاتب فکر
راسخ العقیدہ • اصلاحی • رجعت پسند • قرائیم • تجدیدی یہودیت • حریدی • انسان دوست • ہیمانوت ثقافت و معاشرہ
تقویم • لسان القدس • ستارہ داؤدی • یہودی شادی • اشکنازی • سفاردی • مزراحی تہوار
مقامات مقدسہ
|