شعیب بھائی میرا خیال ہے کی اس کا انگریزی بین الوکی ربط en:Brussels ہونا چاہیے۔ en:City of Brussels کے لیے ہمیں ایک مزید مضومون برسلز شہر کے نام سے بننا چاہیے، کیا خیال ہے آپ کا۔ ویسے ضروری مقالات کی فہرست میں برسلز شامل ہے مگر برسلز شہر شامل نہیں ہے۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 18:08, 27 اگست 2012 (UTC))

  • ابتدا میں میرا بھی یہی خیال تھا کہ اس کا بین الویکی ربط یہی ہونا چاہیے، لیکن جب تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ شہر برسلز سے متعلق ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:11, 27 اگست 2012 (UTC)
  • یورپ اور امریکہ میں شہر کی تعریف پاک و ہند کی تعریف سے مختلف ہے۔ اصل اہمیت کا مقالہ برسلز ہے جسکا ربط en:Brussels ۔ اس وقت برسلز برسلز شہر کی طرف رجوع مکرر ہے جو کہ غلط ہے۔ مقالے میں مواد بھی برسلز کے متعلق ہے، برسلز شہر سے متعلق نہیں۔ مغربی تعریف میں برسلز شہر دراصل برسلز کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہوگا جہاں شہر شروع میں آباد ہوا تھا۔ اس کے ارد گرد کی آبادیوں کو علیحدہ شہروں کی حیثیت سے مندرج کیا جائے گا تاہم جب Metropolitan Area کی بات ہوگی تو تمام علاقہ برسلز ہی کہلائے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 19:27, 27 اگست 2012 (UTC)
  • کاشف بھائی، یہ رجوع مکرر نہیں ہے، بلکہ اسے ابھی میں نے اسی مغربی تعریف دقیق برائے شہر کے پیش نظر برسلز سے برسلز شہر کے جانب منتقل کیا ہوں، تھوڑی دیر میں برسلز کا رجوع ہٹا کر مواد داخل کرنے کا ارادہ ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 19:32, 27 اگست 2012 (UTC)
  • اگر اسی طرح ہے جیسا آپ کہہ رہے تو آپ اسے دوبارہ پہلے کے جانب منتقل کرکے یہ صفحہ حذف کردیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 19:34, 27 اگست 2012 (UTC)
  • میرا خیال ہے کہ صفحہ حزف کرنے کی نوبت نہیں آئے گی،کیونکہ ہمیں ایک صفحہ برسلز شہر کا چاہیے اور ایک برسلز کا۔ تو ایک صفحے کو برسلز شہر کا بنا دیتے ہیں اور دوسرے کو برسلز کا۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 23:16, 27 اگست 2012 (UTC))
واپس "برسلز شہر" پر