تبادلۂ خیال:ریاض احمدگوھرشاہی/وثق اول
تبادلۂ خیال:ریاض احمد گوہر شاہی
-- copied-- محترم urdutextصاحب، کیا آپ اُن قواعد و ضوابط کی نشاندہی فرمائینگے ،جس کے تحت آپ کا اعتراض ہے کہ اس مضمون کامتن وکیپیڈیاکے قوائد و ضوابط کی خلاف ہے؟کیونکہ میں گزشتہ تین سال سے وکیپیڈیاکے مختلف پروجیکٹس سے وابستہ رہاہوںاوراپنی دانست میں اچھی طرح سمجھتاہوںکہ وکیپیڈیاکیاہے اورکس طرح سے کام کرنے کا طریقہ ہے اوراسلوب کیاہوناچاہیئے۔ بہتر یہ ہوتاہے کہ آپ بجائے اس مضمون کو براہ راست حذف شدگی کے لئے نامزد کرنے کے بجائے ،اگر اس مضمون میں کوئی خامی یاکمی ہے تواُس کی نشاندہی فرماتے لیکن آپ کارد ِ عمل تو قطعی غیر اخلاقی ومتوازن ہے،کہیںاس کے پیچھے کوئی ذاتی عنادکارفرماتونہیں؟ --Spiritualist 12:22, 17 اپريل 2008 (UTC)
- Spirtualist صاحب، بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ کا وکیپیڈیاوں پر کام کرنے کا 3 سالہ تجربہ ہے۔ اس لیے مجھے وکیپیڈیا کے قواعد کا حوالہ دینے کی ضرورت نہیں۔ زمرہ:شخصیات میں وہاب صاحب کے لکھے ہوئے سینکڑوں مضامین دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اردو وکیپیڈیا پر کس طرح کے سوانحی مضامین قابل قبول ہوتے ہیں۔--Urdutext 23:28, 17 اپريل 2008 (UTC)
- urdutextصاحب، مجھے اُردو وکیپیڈیاپر مضامین دیکھ کر نہایت حیرت کا سامناہے کیونکہ دوسرے زبانوںکے وکیپیڈیاکے برعکس یہاںبیشتر مضامین بلاکسی حوالہ کے درج ہیں ۔یوںلگتاہے کہ اُردووکیپیڈیاسُنی سُنائی باتوںپر چل رہاہے۔میں ایک بار پھر آپ سے نہایت خلوص ِ نیت کے ساتھ یہ درخواست کرتاہوںکہ اگر اس مضمون میں کوئی خامی ہے تواُس کی نشاندہی فرمائیںکیونکہ مجھ ناچیزکے تجربے کے مطابق یہ مضمون بہتر مضامین میں سے ایک ہے،جہاں ایک مضمون کاارتکازموضوع پر شروع سے آخر تک برقرارہے اورضروری حوالہ جات بھی مہیاکئے گئے ہیں۔برائے کرم میری اعانت فرمائیںاوراس کو حذف شدگی کی نامزدگی سے خارج کریں۔--Spiritualist 06:12, 18 اپريل 2008 (UTC)
- سمرقندی صاحب، وکیپیڈیاجتناآپ کا ہے ،اتناہی میرابھی ہے۔میں پہلی مرتبہ ایسا اعتراض سُن رہاہوںکہ جس میں ”جانبدارانہ حوالہ جات“کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے،میری سمجھ میں ایک بات یہ نہیں آرہی کہ اگر اس مضمون میں کچھ کمی یاخامی (آپ کے نقطہ ءنظر سے ،ورنہ میرے اب تک کے تجربے کے مطابق وکیپیڈیاکے کسی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اس میں نہیںہے)توکیا اس کا واحدحل اس کو”حذف“ کردیناہے؟کیااس کی نشاندہی کرکے اس مضمون کوبہترنہیں بنایاجاسکتا؟ یہ آپ لوگ وکیپیڈیاکوکس طرف لے کر جارہے ہیں؟بہرحال میں یہ سمجھتاہوںکہ یہ مضمون ہر لحاظ سے بہترین ہے اوراگرآپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں کچھ خامیاںہیں تومیں آپ سے تعاون کاخواستگارہوں،میری رہنمائی فرمائیں کہ میں کس طرح سے اس کو بہتر بنا سکتاہوں۔میں آپ کا نہایت مشکو ر وممنون ہوںگا۔--Spiritualist 06:04, 18 اپريل 2008 (UTC)
یه مضمون سے زیادھ متنازعه ہے اس میں شخصیت پرستی کی طرف راغب کرنے والے مواد کی بھر مار ہے ـ میں اس مضمون کو حذف کرنے کے حق میں هوں ـ
هو سکتا ہے که میں غلط هوں یعنی جانبداری کا موجب هوں ـ میں اللّه پرست هوں اور کسی بهی شخصت پرستی کو ناپسند کرتا هوں ـ اگر میرے اللّه پرست هونے کو میری جانبداری سمجھا جائے تو پهر میری رائے کو نظر انداز کرتے هوئے اکثریت کے فیصلے کا احترام کریں ـ
میرا ووٹ اس مضمون کے خلاف ہے
07:48, 18 اپريل 2008 (UTC)خاورkhawar
وجوہات حذف شدگی
ترمیم- مضون کا انداز و بیاں ، احترام و عقیدت میں اسقدر غرق ہے کہ کسی نبی کے درجے کا تاثر پیدا کر رہا ہے۔
- مضمون کے قطہ ---- وجۂ شہرت ---- میں جو 1. 2. اور 3. دیۓ گۓ ہیں انکا کوئی جواب دیۓ بغیر قطعہ ---- مخالفت ---- میں بھر پور دفاعی انداز اختیار کرتے ہوۓ مولانا کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
- مضمون کے قطہ ---- وجۂ شہرت ---- میں جو 1. 2. اور 3. درج ہیں انکو دماغ میں جگہ دینے والے تو مختلف زمانوں میں آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے، اسطرح تو خود ساختہ انبیاء اکرام کے نزول کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ کیا آپ اس بات کو محسوس نہیں کر سکتے؟؟ سمرقندی
وجوہات حذف شدگی.جواب
ترمیممحترم خاوراورسمرقندی صاحب، میں آپ کے جواب سے شدید حیرت میں مبتلاہوںکیونکہ یہ ایک سطحی سوچ کی سواکچھ نہیں۔ اس سے یہی اندازہ ہورہاہے کہ اُردووکیپیڈیاپرایک مخصوص عقائد کے لوگوںکی اجارہ داری ہے اوروہ اس وکیپیڈیاکواپنے عقائد و نظریات کے حساب سے چلاناچاہتے ہیں اورکسی بھی قسم کی کوئی دوسری بات برداشت کرنے کو تیارنہیں۔ بہرحال وجوہات حذف شدگی کی وضاحت کرناچاہوںگا۔
- آپ کا پہلا نقطہ ءاعتراض کہ
- مضمون کااندازوبیاں،احترام و عقیدت میں اسقدرغرق ہے کہ نعوذباللہ کسی نبی کے درجے کا تاثرپیداکررہاہے۔
میں سمجھتاہوںکہ بحیثیت مسلمان ہم سب پر لازم ہے کہ ہم نہ صرف اسلام بلکہ تما م مذاہب کااوراُن کی شخصیات کا احترام کریںلیکن اس احترام کا یہ قطعی مطلب نہیں کہ نعوذباللہ آپ نے کسی بندے کو نبی کادرجہ دے دیا،یہ محض تنگ ذہنی وتنگ نظری کے سواکچھ بھی نہیں۔ تاہم وکیپیڈیاکے قوائد و ضوابط (جن کی اُردووکیپیڈیامیں کوئی تشریح ہی نہیں کی گئی)کومدِ نظر رکھتے ہوئے ،اس مضمون کو غیرجانبداربنانے کے لئے کسی بھی ایسے لفظ یالقب سے گریز کیاہے جوکہ مضمون کی جانبداری مشکوک کردے،یہی وجہ ہے کہ جہاںاس مضمون کے حامل کا نام لکھاگیاہے تووہاںصرف نام لکھاگیاہے ،اُس کے ساتھ کوئی لقب یا ادبی لفظ نہیں لگایاگیا۔اگر اس کے باوجودبھی آپ اپنی بات پر مصر ہیں تویہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔
- آپ کا دوسرانقطہ ءاعتراض کہ
- مضمون کے قطہ ---- وجہ ءشہرت ---- میں جو 1. 2. اور 3.دئیے گئے ہیں انکا کوئی جواب دئیے بغیر قطعہ ---- مخالفت ---- میں بھر پور دفاعی انداز اختیار کرتے ہو? مولانا کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اگر آپ چاہیں تومیں ایک ایک بات وضاحت کرسکتاہوںلیکن اس کے سبب مضمون غیرضروری طوالت کا شکارہوجائےگاجوکہ وکیپیڈیاکے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی۔مقصد محض وکیپیڈیاکے منشورکوملحوظ ِ خاطررکھناتھا،مزید برآں یکہ وکیپیڈیاکے مضامین کا مقصد معلومات فراہم کرناہے تنقیدیاتائیدکرنانہیں۔اگرآپ یہ الزام لگاتے ہیں کہ مضمون کے عنوان کے لئے دفاعی انداز اختیارکیاگیاہے تو اس کے لئے عرض ہے کہ حوالہ جات موجود ہیں،اگر کوئی ایسی چیزآپ کو نظر آتی ہے توبرائے کرم نشاندہی فرمائیں۔
- آپ کاتیسرانقطہ ءاعتراض کہ
- مضمون کے قطعہ---- وجہءشہرت ---- میں جو 1. 2. اور 3. درج ہیں انکو دماغ میں جگہ دینے والے تو مختلف زمانوں میں آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے، اسطرح تو خود ساختہ انبیاءاکرام کے نزول کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ کیا آپ اس بات کو محسوس نہیں کر سکتے؟
یہ نقطہ ءکم ازکم میرے لئے ناقابل ِ فہم ہے ۔مندرجہ بالاعبارت آپ نے کہاں سے پڑھی اورکہاںسے لی اورآپ نے کیامحسوس کیااورکس طرح سے کسی پر بلاتحقیق و تصدیق نعوذباللہ اتنابڑا اوراتناگھٹیاالزام لگادیاکیونکہ حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نبوت کا خاتمہ ہوچکاہے اوریہی ہم سب کا ایمان ہے البتہ ولی ہرزمانے میں آتے رہے ہیں اورمخلوق ِ خداکی راہنمائی فرماتے رہے ہیںاوراگرآپ اس بات کو جھٹلاناچاہیں گے توآپ کے جھٹلانے سے حقیقت بدل نہیں جائیگی۔
- مندرجہ بالاجوابات آپ کے اعتراضات کے دے دئیے گئے ہیں ،اگر اب بھی آپ کو کوئی اعتراض ہے توبے شک دل کھول کرآپ کہہ سکتے ہیں ۔اُمید ہے کہ آپ میری درخواست کو رد نہیں فرمائینگے اوراس مضمون پرسے حذف شدگی کا نوشتہ ہٹادینگے۔--Spiritualist 07:36, 19 اپريل 2008 (UTC)
- جناب آپ بے وجہ جذباتی نا ہوں ؛ اندھی عقیدت سے باہر آیۓ اور کھلے دماغ سے سوچیۓ۔ آپ کا مضمون ہر لحاظ سے موجودہ صورت میں اردو دائرۃ المعارف کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ مکمل انداز بیان کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ، مزید یہ کہ زمرہ جات کا انتخاب بھی قطعی نامناسب ہے۔ سمرقندی
- میں اسپریجولسٹ صاحب کے موقف کی حمایت کرتاہوں،میرے خیال یہ مضمون ایک بہترین مضمون ہے ،جس میں تمام تر موادحوالہ جات کے ساتھ موجود ہے اور یہ حوالہ جات بھی قابل ِ تصدیق ہیں۔ اس مضمون کو حذف کرنازیادتی ہوگی۔ میرے خیال میں اس مضمون کے نوشتہ حذف شدگی کو ختم کرکے کوئی دوسرانوشتہ لگادیں۔--Urdu-Writer 12:01, 19 اپريل 2008 (UTC)
- وکیپیڈیا پر مضامین اس انداز میں نہیں لکھے جاتے۔ اس طرح کا انداز آپ اپنی ذاتی ویب سائٹ پر اپنا سکتے ہیں۔
--Urdutext 12:27, 19 اپريل 2008 (UTC)
- اُردوٹیکسٹ صاحب، آپ کچھ غلط لکھ گئے ،آپ کو لکھنا چاہیئے تھا کہ اُردو وکیپیڈیاپر مضامین اس انداز میں نہیں لکھے جاتے کیونکہ باقی تمام زبانوںمیں وکیپیڈیاپر مضامین اسی اندازمیں لکھے جاتے ہیں۔اُردووکیپیڈیامیں اس لئے نہیں لکھے جاتے کہ اس پر آپ اورسمرقندی جیسے لوگ کم ظرف و تنگ نظرلوگ مسلّط ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ یہ مضمون اُردو وکیپیڈیاکے لئے قابل ِ قبول نہیں ورنہ انگریزی،عربی،فرنچ،ڈچ،ہسپانوی ،روسی ودیگرگیارہ مختلف زبانوںمیں یہی مضمون وکیپیڈیامیںشامل ہے۔ میں نہایت افسوس کے ساتھ یہ محسوس کررہاہوںکہ اب تک کی گفتگوکا کوئی تعمیری پہلو سامنے نہیں آیا۔آپ لوگ برائے خداوکیپیڈیاکواپنے مزاج کے مطابق چلانے کی بجائے ،وکیپیڈیاکواس کے اپنے قواعد وضوابط کے مطابق چلنے دیں۔اپنے روّیوںمیں لچک پیداکریںاورذہنوںکو تھوڑی وسعت دیں۔ اُمید ہے کہ آپ اس برادرانہ رائے پر چراغ پا نہیں ہونگے اوراس مضمون کوحذف شدگی سے خارج کردینگے۔--Spiritualist 07:58, 21 اپريل 2008 (UTC)
- انگریزی وکیپیڈیا وغیرہ پر لوگوں کے لیے یہ جانچنا مشکل ہوتا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے غیرمعروف موضوع پر حقائق کیا ہیں۔
وکیپیڈیا پر مضمون عام لوگوں کی معلومات کے لیے غیر جانبداری سے لکھے جاتے ہیں۔ "سرکاری" پراپیگنڈا نہیں کیا جاتا۔ اگر کسی کو اس طرح کے موضوع پر عقیدت مندوں کے خیال چاہیے ہوں تو وہ سرکاری ویب سائٹ پر جا کر پڑھ سکتے ہیں۔ اگر مضمون کو اسی طرح وکیپیڈیا پر رہنے دیا جائے تو یہ پڑھنے والوں سے بد دیانتی ہو گی اور وکیپیڈٰیا کا اعتبار اُٹھ جائے گا۔--Urdutext 10:49, 21 اپريل 2008 (UTC)
- بہت اچھا مذاق کرلیتے ہیں ،آپ ۔آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اُردووکی پیڈیاموضوع کی تحقیقات کے اعتبارسے انگریزی وکی پیڈیاسے بھی آگے ہے۔ بحیثیت ِ منتظم اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ بات آپ کو زیب نہیں دیتی ۔وکی پیڈیاکاسسٹم ہر اعتبارسے اس طرح سے بنا ہواہے کہ اس میں کوئی بھی غیرمصدقہ بات نہیں آسکتی ۔کوئی بھی ایسی معلومات اس میں شامل نہیں کی جاتیںجوکہ قابل ِ تصدیق نہ ہوں۔ آپ برائے کرم اس صفحہ پر اُن چیزوںکی نشاندہی فرمائیں جوکہ آپ سمجھتے ہیں کہ غیر مناسب ہیں تاکہ ہم اس گفتگوکو بامقصد بناسکیں۔--اسپریجولسٹ 11:27, 21 اپريل 2008 (UTC)
- مضمون کو محفوظ کرنے کی کوئی وجہ فی الحال نظر نہیں آ رہی کیونکہ کسی نے زبردستی ترمیم کی کوشش نہیں کی۔ میرے خیال میں باقی صارفین کے لیے پابندی لگانا درست نہیں۔--Urdutext 23:49, 1 مئی 2008 (UTC)
کیا یہی آزاد دائرۃ المعارف ہے؟
ترمیمجیساکہ میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ موصوف سمرقندی وساتھی اُردووکی پیڈیاکواپنے ذاتی رجحانات و عقائد کے مطابق چلاناچاہتے ہیں اوراس کا ثبوت ان کی اس مضمون میں حالیہ تبدیلیاںہیں ، جن سے صاف پتہ چلتاہے کہ جیسے کسی نے نہایت بے رحمی سے ایک بہترین مضمون کا خون کردیا۔ستم بالائے ستم یہ کہ من مانی تبدیلیاںکرنے کے بعد مضمون کو محفوظ کردیاگیا؟
نہایت غور طلب بات ہے کہ کیایہ دائرۃ المعارف واقعی آزاد ہے؟
کیا واقعی اس کا مقصد غیر جانبدارانہ اندازمیں معلومات کی فراہمی ہے؟
بقول شاعر
ہم دلیلوںسے کریں بات تو رَد ہوتی ہے
اُن کے ہونٹوں کی خاموشی بھی سَند ہوتی ہے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتاہے اعزاز ِ سُخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
یہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کو دئیے گئے اختیارات کاناجائز استعمال ہے جوکہ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔ میں اس ظلم کے خلاف اعلان ِ جہاد کرتاہوں۔ --اسپریچولسٹ 09:30, 2 مئی 2008 (UTC)
- شخصیت چونکہ شدید متنازعہ ہے اور مضمون نگار ایک عقیدت مند مرید، اس لیے میری تجویز ہے کہ اس مضمون کو "زمرہ:صوفیاء" کے بجائے "زمرہ:پیری فقیری" میں شامل کیا جائے۔ --Urdutext 10:36, 2 مئی 2008 (UTC)
میں خود کو اس ،عا،لے سے علیحدھ رکھنا چاهتا تها مگر اسپریچولسٹ صاحب کاایک پیغام جو که انہوں نے ثمرقندی صاحب کے لیے لکھا کو پڑھ کر مجحے بہت افسوس هوا ہے ـ
میں ذاتی طور پر اس مضمون کی مخالفت میں هوں اور اس بات کو ریکارڈ پر لانا چاهتا هوں که میں نے اس مضمون کی مخالفت کی تھی تاکه روز محشر میں پکڑا نه جاؤں که مجھے موقع هونے كے باوجود میں نے بت پرستی کی کی مخالفت کیون نهیں کي ـ
اس ،ضمون کی فوری طور پر حذف کیا جانا چاهیے اور اگر گوهر شاهی صاحب اتنے هی کرامات والے هیں تو وکی پیڈیا کو بھسم کردیں بے شک ـ
آزاد دائرۃ المعارف هے یه وکی پیڈیا مگر اس پر کام کرنے والوں کا بهی کچھ حق ہے ـ
کسی ایک بندے کی خواهش پر اور کسی ایک شخصیت کے لیے اسمانی مذاهب سے روگردانی نہیں کرسکتے اور ساری هی اسمانی کتابیں شخصیت (بت)پرستی کے خلاف هیں
21:32, 2 مئی 2008 (UTC)خاورkhawar
- وکیپیڈیا پر مضامین قارئین کی فلاح کے لیے لکھے جاتے ہیں اور تمام صاحبِ علم لکھائی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس حوالے سے اسے آزاد دائرہ المعارف کہا جاتا ہے۔ چونکہ گوگل پر تلاش عموماً وکیپیڈیا پر لاتی ہے اس لیے مدیران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مضامین کا مواد حقیقت کے قریب ہو تاکہ قارئین کی حق تلفی نہ ہو۔ اگر مضمون یہاں موجود رہا تو آنے والے صارفین اس میں ترمیم کرتے رہیں گے اور اس کی جو صورت بنے گی وہ پہلے مضمون نگار کو نہیں بھائے گی۔ ابھی بھی موقع ہے کہ اسپریچولسٹ صاحب رضاکارانہ طور پر مضمون حذف کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ --Urdutext 00:13, 3 مئی 2008 (UTC)
- مضمون کو "غیرمحفوظ" کیا جا رہا ہے۔ اگر تخریب کاری ہوئی تو دوبارہ محفوظ کر دیا جائے گا۔--Urdutext 00:15, 3 مئی 2008 (UTC)
- میری رائے میں تو اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین انتہائی متنازعہ افکار وافعال کے حامل ہیں۔ جب سے یہ مضمون شروع کیا گیا ہے ، میں بات نوٹ کررہاہوں کہ کس طرح سے مضمون کی اصل صورت کو مسخ کرکے ، مضمون میں من گھڑت اختراعات و بے بنیاد معلوما ت کو شامل کیا جارہاہے۔ اب تک اُردو وکی پیڈیا کے تین منتظمین اس سلسلے میں فعال نظر آئے ۔ جن میں اُردو ٹیکسٹ ،سمرقندی اورخاورشامل ہیں اورافسوس کی بات یہ ہے کہ ان تینوں کی سوچ ایک مخصوص مکتبہ ءفکر کی عکاسی کرتی ہے اوراس مضمون کے خلاف اُن کی صف آرائی دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے اپنے ذاتی عناد و انانیت کے لئے یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں گوکہ مندرجہ بالا تینوںحضرات منتظمین ہیں اورعرصہ دراز سے وکی پیڈیاسے منسلک ہیں لیکن یوں محسوس ہوتاہے کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی الف ،بے سے بھی ناواقف ہیں۔ ملاحظہ کیجئے کہ تینوں منتظمین نے اب تک اس مضمون کے لئے کیا کرداراداکیاہے:
- اُردو ٹیکسٹ:اِن صاحب نے اس مضمون کا آغاز ہوتے ہی اس پر نوشتہ ءحذ ف شدگی لگادیابلا کسی مناسب وجہ کے اوراب انتہائی بھونڈے انداز میں مضمون لکھنے والے کو صلاح دے رہے ہیں کہ ”اب بھی اس مضمون کی حذف شدگی کی درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ آنے والے قارئین اس میں ترمیم کرتے رہیں گے اور اس کی جو صورت بنے گی وہ مضمون نگار کو نہیں بھائے گی۔
کیا مندرجہ بالا الفاظ سے کہیں اس چیز کی غمازی ہوتی ہے کہ لکھنے والا ایک منتظم ہے؟ کیا وکی پیڈیاپر کوئی بھی من گھڑت باتیں کسی بھی مضمون میں شامل کرسکتاہے ؟کیا وکی پیڈیاایک ڈسٹ بن کی مانند ہے ،جس میں کوئی بھی ، کچھ بھی لاکر رکھ سکتاہے؟ بحیثیت منتظم ان صاحب کو ایسی غیر ذمہ دارانہ و غیر دانشمندانہ باتوںسے احتراز کرناچاہیئے۔ پھر جب اس مضمون میں سمرقندی نے من مانی تبدیلیاں کردیں تب بھی موصوف اُردو ٹیکسٹ صاحب نے اس پر مشکوک کا سانچہ لگادیا، جس سے صاف پتہ چلتاہے کہ جانبداری کس کی مشکوک ہے ۔مضمون کی یا منتظم کی !
- خاور:ان صاحب کی سوچ و فکر بھی عجب اندازکی حامل نظر آتی ہے ۔جب اس مضمون کو شامل کیاگیا تو ان صاحب نے کہا کہ میں اللہ پرست ہوں اورشخصیت پرستی کے سخت خلاف ہوں ۔بقول ان کے کہ اس مضمون میں شخصیت پرستی پر مشتمل مواد بھراہوا ہے۔ موصوف نے یہ بھی اقرارکیا کہ ہوسکتاہے کہ ”میں اس مضمون کے سلسلے میں جانبداری کا مرتکب ہورہاہوںکیونکہ میں اس مضمون کے سخت خلاف ہوںاور اس مضمون کو فوراً حذف کردیناچاہیئے۔“
کیا وکی پیڈیا کے منتظمین کا یہی عمل ہے کہ وہ محض اس بنا ءپر کہ کوئی مضمون اُن کی طبقاتی سوچ کی خلاف ورزی کرتاہوتو اُس کو فوراً حذف کردیں ۔بھائی اگر ایسی وکی پیڈیاچلانی ہے تو اپنی کوئی الگ ویب سائٹ بناؤ اوراس پر جو مرضی آئے کرتے رہو۔کم ا ز کم وکی پیڈیاکے نام پر تو دھبہ مت لگاؤ۔ اگر اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے انجام نہیں دے سکتے تو چھوڑ دوایسی ذمہ داری کو ۔اگر دیانت داری اور منصف مزاجی تمہارے خمیر میں نہیں ہے تو کیوں وکی پیڈیاکے دامن کو داغدارکررہے ہو؟
- سمرقندی :یہ موصوف بھی اُردو ٹیکسٹ اورخاور کی طرح ایک مخصوص طبقاتی سوچ کی تلوار ہاتھ میں لئے ،منتظم ہونے کی ڈھال تھامے ، اس مضمون کے خلاف بر سر ِ پیکارنظر آتے ہیں۔ جب یہ مضمون شامل کیا گیا تو ان موصوف کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے صاحب ِ مضمون کو نعوذباللہ پیغمبر کا رتبہ دے دیاگیاہوجبکہ اس مضمون میں ایسی کوئی بات نہیںتھی۔پھر ان موصوف نے اس مضمون کو بقو ل ان کے صحیح کردیایادوسرے لفظوں میں اپنی معاندانہ سوچ کااس مضمون میں بھرپور اظہارکردیاتو پھراُس کو محفوظ بھی کردیاکہ کوئی ترمیم نہ کرسکے۔ مزید یہ کہ اپنے مفتی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صاحب ِ مضمون کو اسلا م سے بھی خارج کردیا۔کیا اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا یہی عمل اورکردارہے؟
اس وقت وکی پیڈیاکے بارہ منتظمین ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ اس مضمون کو اس کی اصل صورت میں لایاجائے اور منتظمین کی اس طرح کی جانبدارانہ روش کی سرزنش کی جائے ۔ اسی سے وکی پیڈیاصحیح معنوں میں ایک آزاد دائرۃ المعارف بن سکے گی وگرنہ یہ وکی پیڈیامحض ایک طبقاتی سوچ کی نمائندہ بن کر رہ جائیگی ۔ --Urdu-Writer 06:58, 3 مئی 2008 (UTC)
- محترم سلمان اورUrdu-Writer صاحب ،
یقین جانیئے ، آپ کے جوابات سے دل کو تشفی ہوئی کہ کوئی تو ہے اُردو وکی پیڈیاپر جوکہ منصف مزاج ہے۔آپ اگر اس مضمون کو ملاحظہ کریں تو آپ یقیناً یہ جان جائیں گے کہ یہ انگریزی وکی پیڈیا سے اخذکیا گیا مضمون ہے۔ سلمان صاحب ،آپ بھی منتظم ہیں ،آپ خود ایک دفعہ اس مضمون کے تاریخچہ کا جائزہ لیں اور مجھے بتائیں کہ کیا خاور،سمرقندی اوراُردو ٹیکسٹ جانبداری کے مرتکب ہیں کہ نہیں؟ مجھے اُمید ہے کہ بحیثیت منتظم ، آپ اپنی ذمہ داریوںکا احساس کرتے ہوئے ،ضرور میری مدد فرمائینگے۔ --اسپریچولسٹ 06:16, 4 مئی 2008 (UTC)
کیوں
ترمیمکیا شخصیت هیں جی یه گوهر شاهی صاحب عیسی علیه سلام سے بهی ملاقات فرماچکے هیں ؟؟؟ کیا کوئی هے جس نے قران کی سورة مریم پڑهی هو؟ چاند سورج اور کالے پةھر میں بهی ان کی شباہت پائی جاتی هے کیا کسی بهی نبی یا پیغمبر نے بهی یه دعوه کیا ہے؟؟؟ یارو کیا کوالٹی هے جی ان صاحب کی؟؟
گوھرشاہی کے تمام مرید گوھرشاہی کے انتقال کو گوھرشاہی کی موت تسلیم نہیں کرتے بلکہ پریقین رکھتے ہیں کہ گوھرشاہی جسم سمیت روپوش ہوگئے ، یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح گوھرشاہی بھی اپنا جسم چھوڑکرغیبت ِ صغر ٰی میں چلے گئے ہیں اور قیامت سے پہلے حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ گوھرشاہی دوبارہ آئینگے۔
تو پھر امریکه میں ملنے والے عیسی کون تهے ؟؟ اگر انہوں نے ایک دفعه پھر عیسی کے ساتھ واپس انا ہے ؟؟ پاکستان کی عالتیں اور حکومت تک ان صاحب کی مخالفت پر کمر بسته تهی کیا ان کو بهی اردو ٹیکسٹ ثمرقندی صاحب یا خاور نے اس بات پر اکسایا تها که گوهر شاهی صاحب کی مخالفت کریں ؟؟؟ گوھرشاہی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل بھی کی تاہم اس اپیل پر کسی بھی فیصلے سے قبل گوھرشاہی برطانیہ میں انتقال کرگئے۔ یعنی اپنی اپیل کے فیصلے کا بهی انتظار نہیں کیا ؟؟ میرے خیال میں تو یه مضمون معلوماتی کی بجائے مخولیه سا مضمون ہے اس کے لیے ایک علیحده سےزمره بنا لیتے هیں جس کا نام مخولیه مضامین رکھ لیتے هیں ـ
12:03, 4 مئی 2008 (UTC)خاورkhawar
سلام
ترمیممسلمانوں کیوں فضول بحث و تقرار میں وقت ضائع کرتے ہو، کوئی کام کر لو تاکہ کل کلاں آپ کے اپنے یا کسی اور کے کام آ سکے۔ آپ 50 سال تک یہ بحث کر لیں، کوئی بھی درسرے کا موقف قبول نہیں کرے گا، تو بحث کا کیا فائدہ یہی وقت کسی اور کام پر لگا لو اور اسکو ایسے ہی چھوڑ دو۔
اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرماۓ۔
شکریہ
- میں نے اس مضمون کو حرف بہ حرف وہی متن کردیاہے جوکہ انگریزی وکی پیڈیاپر موجود ہے ۔اُمید ہے کہ اب اُردو وکی پیڈیاکے نام نہاد ٹھیکیداراس مضمون کے خلاف جانبدارانہ روش کو ترک کرکے ،ذمہ دار منتظم ہونے کا ثبوت دینگے۔ --iamsaa 06:19, 5 مئی 2008 (UTC)
- آپ سے درخواست ہے کہ اپنی حرکات سے باز آجائیں ؛ انگریزی ویکی اور اردو ویکی میں فرق ہے میاں جی۔ آزادی کا مطلب کیا ہے ؟؟ کیا انگریزی ویکی کی طرح اردو ویکی پر جنسی اعضاء کی اور جنسی حرکات (sex positions) کی تصاویر لگائی جاسکتی ہیں ؟؟ نہیں ؟؟ کیوں نہیں ؟؟ آزادی ہے تو کیا اسکا مطلب یہ ہوا کہ ننگے ناچنے لگیں ، شراب پی کے عورتوں کو بغل میں دبا کر مغربی ممالک کی طرح ؟؟ یار یہ بتاؤ کہ تمہارے نزدیک آزادی کی تعریف کیا ہے ؟؟ ------- میں اس مضمون کو فوری حذف کرنے کی درخواست کرتا ہوں ؛ یا پھر کم از کم اسکی گذشتہ تدوین پر واپس لوٹایا جاۓ۔ سمرقندی
- چلومیں تمہاری بات سے اتفاق کرلیتاہوںکہ اس مضمون کو گذشتہ تدوین پر منتقل کردیاجائے لیکن مندرجہ ذیل باتوں کو مد ِ نظر رکھا جائے:
- اس کے تمام تر موجودہ زمرہ جات کو برقراررکھاجائے گا۔
- اس مضمون میں تم نے جو اپنی طرف سے تحقیر آمیز جملے لکھے ہیں وہ حذف کردئیے جائینگے ۔
- اس مضمون پر سے سانچہ ءمشکوک و نیم محفوظ ہٹادئیے جائینگے۔
میرے خیال میں افہام و تفہیم کی اس سے بہتر صورت نہیں ہوسکتی ۔ --iamsaa 06:32, 5 مئی 2008 (UTC)
عجیب ضدی بندے هیں جی
یعنی که ساری کی ساری آپ هی کی شرائیط اور وه بهی حکمیه لیجے میں !!ـ دیکهیں آپ مقولیت کا ثبوت دیں
آپ کا یه مضمون ناقابل هضم ہے ـ
اس گریٹسٹ ترین مضمون کو آپ انگریزی میں هی رهنے دیں تو کیسا ہے
اردو کے وکی پز اپ احسان نه هی فرمائیں تو آپ کی مهربانی هوگي ـ آپ کوئی پهلے پندے نهیں هیں جس سے واسطه پڑا هو همارا آب تک کتنے هی سخصیت پرست لوگوں کو ڈیل کر چکے هیں
آپ جیسے لوگوں کے متعلق جو الفاظ قران میں فرمائے گیے هیں وه میں لکھنا نهیں چاهتا ـ
یقین کریں آپ کا یه مضمون پڑھ کر هاسا هی نکل جاتا ہے
که
آسمانی کتابوں کو پڑهنے کے بعد بهی اس اکیسویں صدی میں ایسے لوگ هیں جو ایسی باتیں لکھ سکتے هیں اور اس بات کا یقین رکتھے هیں که کوئی ان پر یقین بهی کرلے گا ـ
گيا آپ بہت هی بھولے هیں ؟؟ یا قارئن کو بیوقوف سمجھتے هیں ؟ 12:14, 5 مئی 2008 (UTC)خاورkhawar
- حوالہ جات کے ساتھ درج باتیں اور حقائق کو حذف کرنے کے بعد اور مزید کسی تخریب کاری سے تحفظ کی خاطر مضمون کو محفوظ کیا جارہا ہے۔ سمرقندی
- میں ایک چیز کی وضاحت کرنا چاہوں گاکہ اس مضمون کو اُردو وکی پیڈیا پر ڈالنے کا مقصد کسی قسم کی تشہیر نہیں ہے بلکہ میرا نقطہ ءنظر یہ ہے کہ اس مضمون کے حامل کے بارے میں مکمل معلومات غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرنا تھا۔اس لئے مجھے مخالفانہ موقف کے اندراج سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ میں بھی یہی چاہتاہوں کہ اس مضمون میں تمام تر معلومات موجود ہوں۔تاہم اس مضمون کے خلاف صف آرائی وامتیازی سلوک اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا مجھے نظر آیا۔جو کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ جس نے مجھے سخت دلبرداشتہ کیا۔ کیونکہ میںنے جب اس مضمون کا آغاز کیا تومیرا مقصد یہی تھاکہ غیرجانبدارانہ انداز میں تمام معلومات اس مضمون میں شامل کی جائیں۔ جس کے پہلے مرحلے میں میں نے انگریزی وکی پیڈیاسے اسی مضمون کا ترجمہ اُردو میں کرکے اسے اس مضمون کا حصہ بنایا۔میراارادہ یہ تھا کہ اگلے مرحلے میں اس مضمون کے حامل سے متعلق تمام تر معلومات اکٹھی کرکے اس مضمون میں شامل کروں گا۔جس کی مہلت مجھے نہیں دی گئی کیونکہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کی جانب سے اس مضمون کو ”محفوظ“ کردیاگیاتھا۔جس چیز نے مجھے پریشان کیا وہ وکی پیڈیاکے منتظمین کا منفی رد ِ عمل تھاکیونکہ شروع ہی سے وہ اس مضمون کو ایک عام مضمون کی طرح سمجھنے کے بجائے اپنے عقائد پر کاری ضرب سمجھ کر،اس کے خلاف صف آراءہوگئے۔میں یہ نہیں کہوں گاکہ یہ مضمون اب مکمل ہوگیاہے کیونکہ میرے خیال میں اب بھی اس میں کئی چیزیں ہیں جوکہ شامل کرنے کی ضرورت ہے اورکئی چیزیں ایسی ہیں ،جن کو حذف کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ میں گذشتہ تین سال سے وکی پیڈیاکے مختلف منصوبوںسے وابستہ رہاہوںاوراچھی طرح سے سمجھتاہوں کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کیاہیں ۔وکی پیڈیاپر معلومات فراہم کی جاتی ہیں تنقید یاتبصرہ شامل ِ مضمون نہیں کیاجاتا۔لہذٰا اس مضمون میں سے ایسے تمام جملے حذف کرنے کی ضرورت ہے جوکہ مضمون کے حامل کے خلاف یاان کے عقیدتمندوںکی خلاف اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین نے لکھے ہیں ۔صرف وہ معلومات لکھی جائیں جوکہ حوالہ جات سے ثابت کردہ ہے،اپنی طرف سے بغض وعناد پر مبنی عبارات حذف کرنی چاہیئں۔ مزید برآں یکہ موصوف سمرقندی نے حوالہ جات کے لئے بلاگز پرہونے والی گفتگو کا استعمال کیا ہے جوکہ مستند حوالہ جات میں شمار نہیں کیا جاتا۔بہتر ہوگاکہ بلاگز کے حوالہ جات نمبر 13اور14کو حذف کردیاجائے ۔ مضمون کے قطعے فتنہ انگیزی کو مکمل حذف کیاجائے کیونکہ یہ غیر ضروری اورغیرجانبدارانہ ہے جبکہ قطعہ کفرانہ بیانات کو متنازعہ بیانات لکھا جائے۔مزید میں درخواست کرونگاکہ اس مضمون کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے اس پر سے مشکوک کاسانچہ ہٹایاجائے اور اس کو غیر محفوظ کیاجائے ۔ --اسپریچولسٹ 06:57, 7 مئی 2008 (UTC)
ایک اور نقطۂ نظر
ترمیمطویل غیر حاضری کے بعد آمد کے ذریعے معلوم ہوا کہ گوہر شاہی تنازع ایک مرتبہ پھر اٹھ چکا ہے اور اس کا تاریخچہ ملاحظہ کرنے کے بعد اس امر میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا کہ چند افراد (ہو سکتا ہے کہ مختلف شناخت کا حامل ایک ہی شخص ہو) اپنے عقائد و ایمان کو زبردستی دوسروں پر ٹھونسنا چاہ رہے ہیں جو بہرحال کسی صورت برداشت نہیں۔ یہ حوالہ دینا کہ یہ انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون کا ترجمہ ہے عذر لنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ انگریزی بولنے والے افراد ایسی "چیزوں" میں دلچسپی بھی نہیں رکھتے اس لیے یہ عذر قابل قبول ہر گز نہیں۔ البتہ یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ مجھے یکدم مخالفانہ نقطۂ نظر حامل مضمون بھی گوارا نہیں، مضمون کی موجودہ صورت میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے لیکن مجھے ان “چيزوں“ میں کوئی دلچسپی نہیں اس لیے معذرت کہ میں یہ بیڑا نہیں اٹھا سکتا۔ دونوں جانب کے افراد کچھ درمیانی راہ اختیار کریں تو شاید کوئی نیا راستہ نکل آئے۔
چند باتیں مزید کہنا چاہوں گا کہ وکیپیڈیا کو تشہیر اور تبلیغ کے لیے استعمال کرنے کے لیے مختلف صارفین کی آمد کوئی نئی بات نہیں، اب تک دیکھا گیا ہے کہ ایسے افراد کا کام صرف ایک مضمون تحریر کرنا ہوتا ہے اور وہ اسے لکھنے کے ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ، اس لیے اس معاملے کو بہت زیادہ سنجیدہ لینا ضروری نہیں، چند دنوں کا بخار ہے، وکیپیڈيا پالیسیوں کا بے رحمانہ اطلاق چند ہی دنوں میں اسے اتار دے گا۔ البتہ تبادلۂ خیال کے صفحات پر ان افراد کے اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی
اب تک ہونے والی گفتگو کے کئی افسوسناک پہلو سامنے آئے ہیں۔ اپنے عقائد میں غلو اختیار کرنے والے اور عقیدت میں غرق افراد کے منہ سے دوسروں کے لیے "سطحی سوچ رکھنے والے"، "تنگ نظر"، "ناقابل فہم سوچ"، "متنازع افکار و افعال" اور "بند دماغ کے حامل افراد" کے الفاظ کسی طرح زیب نہیں دیتے۔ یہ خود کسی کی بات برداشت کرنے کے روادار نہیں اور دوسروں سے سب کچھ ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ پھر لہجہ بھی “آپ“ سے “تم“ اور |“تم“ سے “تو“ کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے، اگر یہ تنازع زیادہ طول پکڑا تو نجانے کون سی زبان استعمال کریں گے
مضمون کے حامی بھائیو! مجھے کسی سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں لیکن وکیپیڈیا منتظم کی حیثیت سے میری اور تمام منتظمین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں پیش کردہ ہر مضمون کی غیر جانبداری کو جانچیں اور حتی الامکان کوشش کریں کہ کسی مضمون سے تشہیر یا تبلیغ یا پروپیگنڈے کا عنصر نمایاں نہ ہو۔
آخر میں اسپریچولسٹ صاحب سے میری ایک درخواست اور ایک برادرانہ مشورہ ہے کہ آپ کا طرز تحریر بہت اچھا ہے، اور مجھے توقع ہے کہ اگر آپ دوسرے موضوعات پر قلم اٹھائیں تو بہت اچھا لکھ سکتے ہیں اور مجھے بہت خوشی ہوگی کہ آپ متنازع مضامین کے بجائے ایسے مضامین تحریر کریں جن سے اردو بولنے والوں کا فائدہ ہو، یہ آپ کے لیے اجر عظیم بھی ہوگا اور اردو کے لیے بہت بڑی خدمت بھی۔ میرے بھائی ہر شخص کی کسی نے کسی سے جذباتی وابستگی ہوتی ہے،اور وہ اس پر کچھ تحریر بھی کرنا چاہتا ہے لیکن بہتر یہی ہوتا ہے کہ آپ وکیپیڈیا پر آنے کے بعد یہاں پہلے اپنی ساکھ بنائیں، آتے ہی تبلیغ و تشہیر کا ڈھنڈورا پیٹنے سے آپ کی ذاتی حیثیت اور پیش کردہ شخصیت کے تاثر کو بہت شدید دھچکا لگتا ہے۔ خصوصاً منتظمین کے لیے گھٹیا سوچ اور تنگ نظر جیسے الفاظ آپ کو زیب نہیں دیتے، آپ خود کو اسلامی پس منظر کا حامل کہتے ہیں تو اخلاقی طور پر بھی اس امر کا ثبوت دیں کہ آپ کے اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں اور بنیادی اخلاقیات کے قائل ہیں چاہے آپ کے مخالفین کیسا ہی لہجہ کیوں نہ اختیار کریں۔
اردو ٹیکسٹ صاحب اس ضمن میں جتنے دلائل دے چکے ہیں میں ان سے بالکل متفق ہوں اور سمرقندی صاحب نے بھی مضمون میں تبدیلی کے لیے کافی تحقیق کی ہے جو لائق تحسین ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
نقطہ ءاعتراض
ترمیمفہد صاحب، میرا نقطہ ءاعتراض صرف یہ ہے کہ امتیازی سلوک کسی بھی صارف یا کسی بھی شخصیت کے ساتھ کم از کم اُردو وکی پیڈیاکے کسی منتظم کو زیب نہیں دیتا۔ میرا اُردو وکی پیڈیاپر آنے کا مقصد بخدا اُردو کی خدمت کرنا اوراُردو وکی پیڈیا کو دنیاکے ایک مستند و معیاری دائرۃ المعارف میں دیکھنے کی خواہش تھی اوربس۔یہ ایک فطری امر ہے کہ انسان جب بھی کسی کام کاآغاز کرتاہے تواس کاآغاز ہمیشہ کسی پاک ذات سے نام سے منسوب کرتاہے تاکہ اس اچھائی کے کام میں برکت ہواوراس کام کو صحیح انداز سے انجام تک لے جایاجائے۔یہی وجہ تھی کہ میں نے اُردو وکی پیڈیاپرکام کا آغاز مسیحائے قلوب وقبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کے مبارک ومقدس نام سے کیا۔ اس فعل سے میرے خیال میں میری نیک نیتی کا بخوبی اندازہ ہوتاہے کیونکہ قبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اورجس طرح سے قبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کی ذات ِ اقدس کوبے جا تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے وہ کوئی نئی چیزیاعمل نہیں ہے ۔اس کائنات میں آنے والی ہر محترم ہستی کی خواہ وہ پاک نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات ہو یا سلطان اولیاء حضورسیدناغوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ یاکوئی بھی دیگر ولی ،اس طرح کے حالات کا سامناکرناپڑا۔غالباً اسی لئے کہاجاتاہے کہ ایک ولی اورمولوی کی کبھی نہیں بنتی کیونکہ مولوی حضرات محض کتابی علم پر اکتفاکرتے ہیں جبکہ یہ پاک و مقدس ہستیاں تصفیہ ءقلب و تذکیہءنفس کے ذریعے حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ قابل ِ توجہ بات یہ ہے کہ مخالفت وعداوت سے ان پاک ہستیوں پرکوئی اثر نہیں پڑتا ہاں البتہ وہ جو نادانی میں ان کی تنقید میں شامل ہوتے ہیں یقیناً بہت بڑی گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں پھر ایسے لوگ خواہ بلعم باعور کی طرح ساڑھے تین سو سال کے عابد و زاہد ہی کیوں نہ ہوں،کتے کی شکل میں دوزخ میں داخل کئے جائیں گے جبکہ وہ لوگ جو کہ ایسی پاک ہستیوں کو پہچان کر ان کی قربت و نسبت کی عظمت سے سرفراز ہوتے ہیں،اگر اُن کی پچھلی زندگی کتوں کی طرح بھی گزری ہو تو وہ حضرت قطمیر کی شکل میں جنت میں داخل کئے جائیں گے۔ افسوس مجھے اس امر پر ہے کہ آپ لوگوں کو منتظمین کو کہیں ہوئی کچھ کڑوی کسیلی باتیں تو بہت برُی لگیں لیکن قبلہ ءعالم حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ جیسی عالی مرتبت ہستی کی شان میں گستاخانہ اندازمیں ہرزہ سرائی پر نہ جانے کتنے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ،اُس کا آپ کو ذرا بھی احسا س نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اُردو وکی پیڈیاکی ترقی و کامیابی کے خواب لے کر آنے والا مجھ جیسا شخص بھی اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کے اس امتیازی سلوک سے دلبرداشتہ ہوگیااورمیں نے یہ فیصلہ کیا کہ جب تک اس مضمون کے ساتھ امتیازی سلوک ختم نہیں ہوجاتامیں اپنی کاوشوںکو محدودرکھوں گا۔وگرنہ میری تو خواہش یہ تھی کہ سب سے پہلے اُردو وکی پیڈیاپر تمام ممالک کے مضامین کو مکمل کرنے میں مرکزی کرداراداکروں گاکیونکہ یہ کام میری دلچسپی کا حامل ہے لیکن بہرحال ۔دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتاہے۔ویسے میں وکی مینیا2008 میں شرکت کے لئے کوشش کر رہاہوں کہ وقت نکال سکوں اورمیں نے جمبو ویلز کو فون بھی کیا تھا تاہم اُس وقت وہ موجودنہیں تھے لیکن اُمیدہے کہ جلد ہی اُن سے میری بات ہوجائے گی اورمیں اپنے تحفظات اُن کے گوش گزارکروں گا۔ --اسپریچولسٹ 06:10, 15 مئی 2008 (UTC)
- یہ مضمون کسی طرح بھی وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط پر پورانہیں اُترتا۔ انتہائی جانبدارانہ اورمعاندانہ طرزَ تحریرہے۔ بالخصوص اس کے درج ذیل قطعات فوری حذف کردینے چاہیئے:
- فتنہ انگیزی
- کفرانہ بیانات
- فتاویٰ بخلاف ریاض
یاد رہے کہ وکی پیڈیا کا مقصد معلومات کی فراہمی ہے ،اُس پر تنقید یاتائید کرنانہیں۔ --Urdu-Writer 12:03, 15 مئی 2008 (UTC)
- تمہارا کلام غرور و تکبر سے گندھا ہے جوکہ اللہ کو پسند نہیں۔ ذرا اپنے لہجہ کو ادب کے دائرے میں رکھنے کی کوشش کرو۔--Urdu-Writer 13:03, 15 مئی 2008 (UTC)
معراجِ تجاہل
ترمیماب میں اسے کیا کہوں کہ تجاہل کی دنیا میں معراج تو آپ لوگوں نے بپا کر رکھی ہے۔ ایک طرف تو آپ کی جانب سے کہا یہ جارہا ہے کہ ویکی پیڈیا کا مقصد معلومات کی فراھمی ہے اور دوسری جانب معلومات کو فوری حذف کرنے کا کہا جارہا ہے۔ جب ریاض کے خلاف علماء دین کے فتاویٰ موجود ہیں تو انکو ویکی پیڈیا پر لانا تو معلومات کی فراھمی ہے ، معلومات اگر سچی ہوں تو انکو جانبدارانہ کہا جا سکتا ہے اور نا ہی انکی حذف شدگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ؛ اور ایسا کرنے والا اپنا رہا سہا اعتبار بھی کھو دینے کی حالت میں آجاۓ گا۔ کم از کم میں وہ جھوٹ برداشت نہیں کر سکتا جو کہ انگریزی اور عربی ویکیپیڈیاؤں پر متعلقہ مضمون کے زریعے پھیلایا گیا ہے اس لیۓ وہاں بھی درست معلومات (اور مصدقہ معلومات) پہنچانا میں اپنی ذمہ داری میں شامل کرتا ہوں۔ سمرقندی
- اب اوپر دئیے گئے اپنے جواب کو خود ٹھنڈے دل سے پڑھیں اورسوچیں کیا میری بات کے جواب میں اس طرح کا جواب آپ کو زیب دیتاہے؟
وکی پیڈیا کا مقصد معلومات کی فراہمی ضرور ہے لیکن یکطرفہ و جانبدارانہ معلومات نہیں۔ آپ کی کمزوری کا اندازہ اسی بات سے لگایاجاسکتاہے کہ آپ نے اس مضمون کو محفوظ کیا ہوا ہےاگر ہمت ہے تو اس مضمون کو ایک عام مضمون کی طرح رکھیں مضمون کے حاملین کے موقف کو بھی اس میں شامل کریں اور باہمی مشاورت کے ساتھ اس مضمون کو لکھیں مجھے یقین ہے کہ اس طرح سے کم از کم یہ تناؤ کم ہوگا۔ محبتوں کے سفیر بنیں اورمحبتوں کی بات کریں بجائے اس کے کہ مسلمان ہوکر مسلمانوںمیں مزید دراڑیں پیدا کی جائیں۔ آئیں مل جل کرشیروشکر ہوکر چلیں۔ یہی ہمارے نیئ پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اصل پیغام ہے۔ --Urdu-Writer 06:15, 16 مئی 2008 (UTC)
تجاویز
ترمیماس مضمون آپ خود ایک بار پڑھیں اور آپ خود یہ اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے کہ یہ مضمون وکی پیڈیا کی تو نہیں البتہ ایک مخصوص طبقاتی سوچ کی عکاسی کررہا ہے۔ آپ اس مضمون کے تاریخچہ کا مطالعہ کرینگے تو یہ بات بھی محسوس کرینگے کے میں نے کبھی بھی ذبردستی کوئی بات اس مضمون میں شامل کرنے کی کوشش نہیں کی البتہ صارف iamsaaنے ضرور ایسا کیاہے اس کے علاوہ کسی نے بھی ایسا نہیں کیا۔ لہذا آپ چاہیں تو صارف iamsaa پر پابندی لگادیں لیکن اس مضمون کو غیر محفوظ کردیں۔ اس سلسلے میں میری گزارشات درج ذیل ہیں:
- مضمون میں جو تصاویر میں نے شامل کی تھیں تو تمام دوبارہ سے اس میں شامل کی جائیں۔
- مضمون میں سے فسق کا زمرہ خارج کردیاجائے۔
- مضمون میں سے MFIاور ASI کا تذکرہ ختم کردیاجائے کیونکہ یہ مضمون ایک شخصیت سے متعلق ہے اور ASIاور MFIکے لئے علیٰحدہ مضمون بنایا جائے اور اس کے لئے مواد میں آپ کو فراہم کرسکتاہوں۔
- مضمون کے قطعہ ابتدائی زندگی میں سطر نمبر تین میں جو آپ نے جسۂ تقوی الہی کا حوالہ دیاہے وہ جسۂ توفیق الٰہی ہے اور اس کا مطلب قطعا یہ نہیں ہے کہ ان میں خدا کی روح داخل ہوگئی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ان کو باطنی طہارت حاصل ہوگئی۔ مزید اسی قطعہ کے اندر آپ نے لکھا ہے کہ حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی نے ASI، ریگز انٹرنیشنل اور MFI کی بنیاد رکھی ایسا نہیں ہے۔ حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی نے پاکستان میں ASI، امریکہ میں امریکن صوفی انسٹیٹیوٹ اور یورپ وغیرہ کے لئے ریگز انٹرنیشنل اور آل فیٹھ اسپریچوئل موومنٹ بنائی تھی۔MFI ایک خود ساختہ گروہ ہے جس کی بنیاد2002 میں یونس نامی ایک شخص نے رکھی تھی ،جس کا حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی یا عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی قطعے میں آپ نے لکھا ہے کہ ان کے پیروکاروں کے مطابق حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی عالم غیبت میں تشریف لے گئے مگر اس کے باوجود وہ ہرجگہ موجود ہیں۔ یہ بھی حقیقت کے برعکس ہے۔ لہذٰا برائے کرم اس قطعے میں مندرجہ بالا نشاندہی کردہ سطروں کو صحیح کردیں۔
- قطعہ متنازع بیانات میں تیسرے فرمان میں آپ نے لکھا ہے کہ گوھرشاہی کی جانب سے تمام مذاہب کو دعوت
اور مختلف مذاہب کا ایک ملغوزہ تیار کر کے عوام کو بہکانے کی کوشش، انکی باتوں میں زیادہ تر ایسی ہیں جو کہ یورپی اور مسیحی علماء اسلام کے بارے میں کرتے ہیں۔کہ : ”اللہ کی پہچان اوررسائی کے لئے روحانیت سیکھوخواہ تمہاراتعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو۔(اس فرمان کو اس طرح کردیں تاکہ قطعہ کے مطابق اختصار کے ساتھ صرف فرمان ہی لکھا جائے) جبکہ اسی قطعہ کے فرمان نمبر4کو جوکہ آپ کا اپنا ہی خیال ہے حذف کردیں کیونکہ نہ تو اس کو کسی عالم نے متنازعہ قرار دیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی فتوٰی لگا ہے۔ - قطعہ فتاوٰی بخلاف ریاض میں آپ نے تمام فتوؤں کو تحریر کردیاہے واضح رہے کہ ان میں سے بیشتر فتوے بددیانتی پر مبنی ہیں۔لہذٰا میں درخواست کرونگا کہ ان تمام فتوؤں کو فرداٍ فرداٍ لکھنے کی بجائے ایک پیرا گراف اس بارے میں تحریر کرلیا جائے اور تمام فتوؤں کا حوالہ دیدیا جائے۔
- قطعہ مخالفت کو ویسا ہی کردیاجائے جیساکہ میں نے اس کو لکھا تھا۔
- اگر آپ مندرجہ بالا نشادہی کردہ نکات سے متفق نہ ہوں تو اس مضمون کو مکمل طور پر حذف کرکے اس کے بدلے ایک چھوٹا سا تعارف حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی کا ڈال دیاجائے۔
- چونکہ حضورقبلہ عالم سرکار سیدناریاض احمدگوھر شاہی مدظلہ العالٰی کے لاکھوں پیروکار ہیں جوکہ ان کو ولی کامل اور امام حق مانے ہیں لہذا اس مضمون کے زمرہ جات میں صوفیاء، شخصیات، مسلم شخصیات اورسلاسل تصوف کے زمرہ جات شامل کئے جائیں۔
مندرجہ بالا گزارشات میں انتہائی خلوص نیت کے ساتھ دی ہیں اور میں یہ اُمید کرتاہوں کہ آپ منصف مزاجی سے کام لیتے ہوئے میری ان گزارشات پر غور ضرورفرمائینگے۔ والسلام--اسپریچولسٹ 06:46, 18 مئی 2008 (UTC)
- آپ سب حضرات نے مسئلہ کو خاصہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔ میں نے ذاتی طور پر متعدد علماء اکرام سے رابطہ کرا ہوا ہے انکی جانب سے درست اسلامی موقف کی تصدیق کے بعد مضمون میں ترامیم کر کہ اسکو متعادل کر دیا جاۓ گا۔ فی الحال میں بھی انتظار کرتا ہوں آپ بھی کیجیۓ۔ اور ویسے بھی موجودہ حالت میں جو باتیں درج ہیں وہ کسی کی ذاتی سوچ نہیں بلکہ علماء کا فیصلہ ہے ، اب اگر وہ فیصلہ کسی کے لیۓ قابل قبول نا ہو تو وہ تو ظاہر ہے کہ اس پر اعتراض ہی کرے گا نا مگر اسکا یہ مطلب تو نہیں کہ وہ تمام علماء اور عمومی سوچ جانبدار گردان دی جاۓ۔ سمرقندی
- اگر آپ علماءکرام کی بات کرتے ہیں تو حضرت علماءنے کس کو چھوڑا ہے؟ علماء نے حضورسیدنا غوث الاعظم جیسی ہستی کو نہیں چھوڑا۔منصورحلاج، شمس تبریز، شاہ شمس سبزواری،قطب الدین بختیارکاکی، شاہ موسی سہاگ، نظام الدین اولیاء غرض یہ کہ ایک طویل فہرست ہے اُن ہستیوں کی جنہیں دنیا اولیاء اللہ مانتی ہے، اور ان سب کی حالات زندگی سے پتہ چلتاہے کہ ان کی بھی شدید مخالفت ہوئی اور مسلم علماء نے کی۔ یہ بات بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ولی اورعالم کی کبھی نہیں بنی۔ غالباً اسی لئے کسی شاعر نے کہا تھا کہ
دینِ کافر فکر وتدبیرِ جہاد
دینِ ملا فی السبیل اللہ فساد
ہمیں اپنے آپ کو مسلمان ثابت کرنے کے لئے کسی مفتی کے فتوے کی ضرورت نہیں ہمارے لئے اتنا کافی ہے کہ ہمارے دل ہمہ وقت اللہ کے نام سے ڈھڑکتے ہیں میں نے بات علماء کے فتوؤں کی نہیں بلکہ وکی پیڈیا کے مضمون کی کی ہے اور میں سمجھتاہوں کہ اس کے لئے کسی مولوی کے فتوے کی نہیں بلکہ منصف مزاجی کی ضرورت ہے اور میں یہ توقع کررہا ہوں کہ کم از کم اس بار آپ منصف مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو حق سننے، سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!--اسپریچولسٹ 07:30, 18 مئی 2008 (UTC)
- آپ فکر نا کریں یہ مضمون ابھی بھی جانبدارانہ الزامات سے پاک ہے اور آئندہ مزید کر دیا جاۓ گا۔ یہ تو ایک طرف مگر مجھے حیرت آپ کی بند ہوئی آنکھوں پر ہے؛ آپ خود اپنے الفاظ سے ایک نیا مذہب گڑھ رہے ہیں اور پھر چاہتے ہیں کہ اسکو اسلام میں کھچڑی بنا کر اس مضمون میں ڈال دیا جاۓ۔ جناب ایک بات سیدھی سی یہ بتائیں کہ آپ اگر کسی اسلامی معاملے کی اصلاح چاہیں تو کس سے مدد لی جانی چاہیۓ ؟؟؟؟ اسلام کے عالموں سے ہی لی جانی چاہیۓ نا!!! پھر آپ کی اس بات کا کیا مطلب ہے کہ علماء نے کسے چھوڑا ہے ؟؟؟ علماء نے مجھے تو کبھی کچھ نہیں کہا ، علماء نے میرے برابر والے گھر میں رہنے والی اس عورت کو کبھی کچھ نہیں کہا جو کہ روز ننگے سر گھر سے نکلتی ہے محنت مزدوری کر کہ شام تلے گھر آتی ہے ، علماء نے اسے تو کچھ نہیں کہا کہ جو راۂ گذر کے کنارے چادر پر پھل سبزی لگا کر اپنی روزی کماتا ہے اور علماء نے کبھی کسی امیر اور بینز میں سفر کرنے والے کسی اس شخص کو بھی کبھی کافر یا فاسق نہیں کہا کہ جو ہفتہ میں ایک بار بھی مسجد نہیں جاتا !!!! کیوں کیا میں علماء کا رشتہ دار ہوں ؟؟؟ اگر علماء ایسے ہی پاگل ہوتے کہ کتوں کی طرح ہر کسی کو فاسق کہتے پھریں تو مجھے بھی کسی عالم سے فاسق کہلوا دیجیۓ۔ سمرقندی
- آپ کے الفاظ خود آپ کی بات کی نفی کررہے ہیں تو میں کیا کہوں اس مضمون کی جانبداری کے بارے میں۔ البتہ اگر آپ میری دی گئی تجاویز پرعمل کریں تو پھر شاید یہ مضمون غیر جانبدارانہ بن جائے۔ آپ میری بند آنکھوں کی بات کررہے ہیں تو ذرا اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھیں اور بتائیں کہ ہم نے کونسے نئے دین کی بنیاد رکھی ہے؟ اسلام کے پانچ ارکان ہیں، کیا ان پانچ ارکان میں سے کسی ایک میں بھی کوئی ترمیم یا کوئی اضافہ کیا ہے جو آپ ناحق اتنا گھناؤنا الزام لگارہے ہیں؟بلاوجہ کفر کے فتوے نہ دیں۔ خود حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ “میری اُمت کے عالم بنی اسرائیل کے نبیوں کی مانند ہیں اور میری اُمت کے ولی ایسے ہیں کہ جن پر بنی اسرائیل کے نبی بھی رشک کرینگے“۔ لیکن ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایاکہ “میں پناہ مانگتاہوں ایسے عالم سے کہ جس کی زبان تو عالم ہو لیکن قلب جاہل“ (یعنی علم باطن و باطنی طہارت سے بے بہرہ ہو)۔ اسی لئے حضرت مولانا روم نے فرمایاکہ:
مولوی ہر گز نہ شد مولائے روم
تا غلام شمس تبریزی نہ شد
کہ کوئی بھی مولوی اُس وقت تک مولانا روم کی طرح نہیں بن سکتا کہ جب تک شمس تبریزجیسے کسی ولی کامل کی نسبت و صحبت سے اکتساب فیض نہ کرلے۔ اب کوئی بھی مولوی بھلا کسی آپ جیسے یا مجھ جیسے عام شخص پر فتوے کیوں لگائے گا، وہ تو اُس پر فتوٰہ دے گا کہ جس کی وجہ سے لوگ اُس کے بجائےکسی دوسرے کی جانب متوجہ ہورہے ہوں۔ آج جتنے فرقہ پرستی عام ہے، اس کا سب سے بڑا سبب ہمارے یہی علماءکرام ہیں جوکہ شریعت کی کتابیں پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ دین کواُن سے زیادہ کوئی نہیں جانتاجبکہ دین کے لئے حضرت مولانا روم جیسے جید عالم نے لکھا کہ
دیں مجواندرکتب او بے خبر
علم و حکمت از کتب دیں از نظر
کہ دین کو کتابوںمیں ڈھونڈنے والے، کتابوں سے تجھے علم مل سکتاہے، حکمت و دانش مل سکتی ہے لیکن وہ نعمت کہ جس کو دین کہتے ہیں کسی اللہ والے کی نظر نور سے ملا کرتاہے۔اللہ والا اولیاءاللہ کو کہا جاتاہے اور ولی کے لئے حضرت سخی سلطان باھو نے فرمایاکہ ولی وہ ہوتا جوکہ رب کا دیدار کرسکتاہو یا رب سے ہمکلام ہوسکتا ہو۔ اسی لئے شاعر مشرق نے فرمایاکہ
کوئی اندازہ کرسکتاہے اُن کی قوت بازوکا
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
اسی لئے میں آپ سے بار بار درخواست کررہا ہوں کہ برائے کرم اس معاملے میں منصف مزاجی سے کام لیں۔ واللہ عالم بالصواب--اسپریچولسٹ 09:03, 18 مئی 2008 (UTC)
فتوے
ترمیم- کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک عالم کن درجات سے گذر کر اور کتنے سال کی تعلیم حاصل کر کہ عالم کا درجہ پاتا ہے؟؟ صوفیت اور روحانیت کی اقسام ہوا کرتی ہیں اور اس صوفیت اور روحانیت کو اسلام میں حلول نہیں کیا جاسکتا جو کہ اپنی حدود سے تجاوز کر چکی ہو۔ آپ جب سے آۓ ہیں اس ویکی پر سائنسی مضامین لکھنے کا میرا کام رک گیا ہے اور اس انحطاط کی مکمل ذمہ داری آپ پر جاتی ہے جو ایک فضول کام میں وقت برباد کروا رہے ہیں۔ You are free to go to any level for my complain, you can go to Wikimedia Foundation, you can directly contact to Jimmy Wales as you have a lot of contacts and power. When they come to ask me I promise I will face it by myself and I am pretty sure that it will be much easier for me to convince them as compare to you.جناب جو فتوے روۓ خط علماء اکرام کی جانب سے موجود ہیں انکا ذکر حوالے کے ساتھ کیا گیا ہے ، میں نے کوئی بات اپنی جانب سے نہیں لکھی۔ اب اگر آپ ان فتوں کو جھوٹا کہتے ہیں تو آپ کے کہنے سے کیا ہوتا ہے اور میں اس سلسلے میں کیا کرسکتا ہوں؟؟ اسکے لیۓ تو آپ براہ راست ان فتوے دینے والوں سے رابطہ کیجیۓ اور اگر انکی جانب سے ان فتوں کے انکار کی یا انکے جھوٹا یا غلط ہونے کی تصدیق آگئی تو ہم لوگ وہ حوالہ بھی مضمون میں درج کر دیں گے، اب تو ٹھیک ہے نا ؟؟ یا ایسا کیجیۓ کہ کسی اور مستند اسلامی ادارے سے ان فتوں کے غلط ہونے کا بیان دلوا دیجیۓ تو نا صرف یہ کہ فتوے نکال دیۓ جائیں گے بلکہ انکے غلط ہونے کے بیان کا حوالہ بھی لگا دیا جاۓ گا۔ اور اسطرح یہ مضمون مکمل طور پر آپ کے حق میں ہو جاۓ گا۔ فتوں کو غلط یا درست کہنا مجھ ناچیز کا کام نہیں ہے بھائی۔ سمرقندی
- یقیناً یہ بات رد نہیں کی جاسکتی ہے ایک عالم سالوں کی محنت و دماغ سوزی اوردرسِ نظامی کے بعد کسی مدرسے سے عالم ہونے کی سند کا حقدارقراردیاجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ایک عام انسان کس طرح سے ولایت کے درجے پر فائز ہوتاہے؟ عالم بننے کے لئے مدارس میں تعلیمی مدارج و مراحل سے گزرنا پڑتا ہے لیکن ولایت کے لئے جو کڑی محنت، عبادت، ریاضت و قربانی ہوتی ہے قلم اس کو احاطہءتحریر میں نہیں لاسکتا۔ عالم بننا پھر بھی اختیاری ہے لیکن ولی بنناہرکس وناقص کے بس کی بات نہیں کیونکہ ہزاروں لوگوں کی مثال موجود ہے جنہوں نے سالوں کی عبادت و ریاضت کی اور فقر کے اس راز کو پانے کی کوشش کی لیکن بہت کم لوگ منزل تک پہنچ سکے۔ عالم بننا ایک اختیاری چیز ہے جو بھی چاہے محنت کرکے بن سکتا ہے لیکن ولی بننا اختیاری نہیں۔ یہ اُسی وقت ممکن ہوتا ہے کہ جب اللہ کا فضل اور کرم ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے ولیوں کے لئے فرمایاکہ “خبردار ہوجاؤ کہ اللہ کے ولیوں کو نہ تو کوئی خوف اور نہ کوئی غم“۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ولی مرتبے میں عالم سے کہیں آگے ہے۔ صوفی ازم یا روحانیت کوئی غیر اسلامی چیز نہیں ہے بلکہ آج جو دنیا میں چپے چپے پر اسلام پھیلا ہوا ہے وہ انہیں روحانیت کے پروردہ لوگوں کی قربانی اور محنت کا نتیجہ ہے۔
رہی بات آپ کی توجہ سائنسی مضامین سے ہٹانے کی تو برائے کرم اس طرح کے لفظ نہ استعمال کریں کیونکہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ اس لئے ہے کہ آپ کے دل میں اپنے مذہب کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ہے اوریہی چیز میرے دل میں بھی ہے جومجھے اُکساتی ہے کہ میں کچھ نہ کچھ کروں۔ مذہب کا کام محض عبادت کرنے سے مکمل نہیں ہوتابلکہ مذہب کے لئے ہر سطح پر کام کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں جووقت صرف وہ اُسے ایک فضول کام میں وقت کی بربادی سے محمول نہیں قرار دیا جاسکتا بلکہ اس ضمن میں جو بھی وقت صرف ہو وہ باعثِ سعادت ہے۔اگر اس سے آپ کے کام میں حرج ہورہاہے تو اس کی ذمہ داری بھی آپ نے خود ہی لی ہے، کیونکہ آپ نے اس مضمون کو محفوظ کیا۔اگر آپ اس کو غیر محفوظ کردیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس مضمون میں آپ کے مشورے کے بغیر کوئی ترمیم یا تغیر نہیں کرونگا۔
جہاں تک بات شکایت کی ہے تو یقیناً میں بہت دلبرداشتہ ہوگیا تھا لیکن اب آپ سے بات چیت نہایت حوصلہ افزاء ہے اور میں سمجھتاہوں کہ ہم اپنے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرلیں گے۔ اس کے لئے کہیں کوئی شکایت کی ضرورت نہیں ہے۔مجھے قومی اُمید ہے کہ محبتوں کا یہ سفر جاری رہا تو ہم شیر و شکر ہوکر اسی طرح نہ صرف تمام مسائل کو حل کرلیں گے بلکہ وکی پیڈیا کی تعمیر و ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرسکیں گے۔
میں نے فتوؤں کے قطعے کے حوالے سے آپ کے تحفظات پڑھے ہیں اور میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فتوؤں کے قطعے کو رہنے دیا جائے لیکن میں نے جو گزارشات کی تھیں، اُن فتوؤں والی سطر چھوڑ کر باقی گزارشات پر فوری عمل کیا جاسکتا ہے۔
مضمون میں سے فسق کے زمرے کے اخراج پر میں تہہ دل سے آپ کا ممنون ہوں۔--اسپریچولسٹ 10:54, 19 مئی 2008 (UTC)