میرے خیال میں اِس کیلئے لفظ ‘‘ دافعہ ’’ بہتر رہے گا. کیونکہ یہ جسم کی دِفاع کرتا ہے. --محبوب عالم 20:59, 11 جنوری 2010 (UTC)

  1. antibody کا لفظ انسانی جسم و حیاتیات میں صرف immunity میں ہی نہیں استعمال ہوتیں ، حد تو یہ ہے کہ antibodies کو in-vitro بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ABC Method اور بھی دیگر متعدد جگہوں پر antibody کا جسم کی قوت مدافعت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
  2. antibody کا مخالف antigen ہوتا ہے جو کہ اسی مناسبت سے مستضد کہلاتا ہے۔ پھر اس کیا کہیں گے؟
  3. طب کی کتب میں antibody کے لیۓ ، ضد ہی آتا ہے؛ نیا لفظ بنانا اچھا تخلیقی کام ہے مگر ایسا وہاں کیا جانا چاہیۓ کہ جہاں کوئی مناسب متبادل موجود نہیں ہو۔ --سمرقندی 04:23, 9 ستمبر 2008 (UTC)

السلام علیکم۔ میں نے کئی مقامات پر "ضد جسمیہ" یا "ضد حیویہ" یا اس سے ملتا جلتا کوئی لفظ پڑھ رکھا ہے۔ مجھے ابھی ٹھیک سے یاد تو نہیں کہ ٹھیک ٹھیک لفظ کیا تھا لیکن یہ صرف "ضد" سے تو بہتر ہی ہے۔ صارف:محمد_سعد

  • آپ نے درست فرمایا ؛ antibody سے اصل میں ضد جسیمہ ہی بنے گا یعنی anti (ضد) اور body (جسیمہ) ہی بنے گا۔ اگر آپ تبادلۂ خیال کی بالائی عبارت ملاحظہ فرمائیں تو شاید کچھ وضاحت ہو جائے۔ ویکیپیڈیا پر اصطلاحات کو انفرادی نہیں اجتماعی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور مرکب الفاظ کے لحاظ سے ضد ہی مناسب رہتا ہے؛ مزید یہ کہ یہ متبادل (جیسا کہ اوپر بیان ہوا) مستضد کے ہم وزن لیا گیا ہے اور آخر میں حجت تمام کو یہ عرض ہے کہ اکر بالفرض کہیں ابہام کا اندیشہ آ ہی جائے تو مکمل نام درج کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 12:51, 8 جنوری 2010 (UTC)

صرف "ضد" کے استعمال سے معلوم نہیں ہوتا کہ کس نوعیت کی ضد کی بات کی جا رہی ہے۔ "ضد جسمیہ" بہتر رہے گا۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ حیاتیات کے کتابوں اور مضامین میں بھی "ضد جسمیہ" استعمال کیا جاتا ہے۔ اور چونکہ یہ لفظ بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، اس لیے پڑھنے والے کو سمجھ آنے کے امکانات بھی زیادہ ہیں بنسبت صرف "ضد" کے۔ --محمد سعد 13:28, 9 جنوری 2010 (UTC)

  • تائید .. انٹی باڈی کو ‘‘ضدجسیمہ’’ اور انٹی جن کو ‘‘مستضد’’ لکھا جائے تو بہتر رہے گا. عربی ویکی پر انٹی باڈی کیلئے ‘‘جسم مضاد’’ اور انٹی جن کے لئے ‘‘مستضد’’ کی اِصطلاحات استعمال کی گئی ہیں. دوسری بات یہ کہ انگریزی اِصطلاح Antigen دراصل Antibody سے Anti اور Generator سے Gen مل کل بنی ہے، جس کا ترجمہ اُردو میں ‘‘ضدجسیمہ ساز’’ (یا مختصراً ضدساز) کیا جاسکتا ہے.. --محبوب عالم 16:07, 9 جنوری 2010 (UTC)
  • میرا خیال ہے کہ آپ برادران اگر تبادلۂ خیال پر زور صرف کرنے کے بجائے چند مضامین antibody سے متعلق ایسے تحریر فرمائیں کہ جہاں ضد کا لفظ ابہام پیدا کرے تو اردو کا بھی بھلا ہوگا اور ویکیپیڈیا کا بھی۔ محبوب بھائی کی اصطلاح ضدساز بہت آسان لگتی ہے اور مجھے بھی پسند آرہی ہے لیکن مجبوری یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار عرض کیا ہے میں نئی اصطلاح بنانے کا مخالف نہیں ہوں لیکن ایسا صرف اسی وقت کرنے کا حامی ہوں کہ جب ایسا کرنے کے سوا کوئی چارہ نا ہو، اور چونکہ مستضد ہی عربی (اور چند پرانی اردو حکمت کی کتب میں) antigen کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے اور عربی لغات میں بھی ؛ ضد اور مستضد کے ہی معنی آتے ہیں تو میں یہاں کسی نئی اصطلاح سازی کی حمایت نہیں کر سکتا۔ وقت ملا تو چند مضامین میں خود ضد اور مستضد استعمال کرتے ہوئے لکھنے کی کوشش کروں گا ، ابھی اس پر فیصلہ قبل از وقت اور محدود ہوگا اس لیۓ تمام متعلقہ معلومات درج ہونے تک انتظار کیجیۓ یا معلومات تحریر کیجیۓ۔ --سمرقندی 02:35, 10 جنوری 2010 (UTC)

اللہ کے بندے یہ نئی اصطلاح کہاں ہے! یہ اصطلاح تو بہت پہلے ہی سے بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے اور لوگ زیادہ تر سمجھیں گے بھی اسی کو۔ اب آپ کے پاس تیرہویں صدی کی طب کی کتابیں پڑی ہیں تو اس میں میرا کیا قصور۔ :P --محمد سعد 19:15, 10 جنوری 2010 (UTC)

  • محمد سعد صاحب آپ مجھے بہت اچھی اور علمی سوچ رکھنے والے شخص معلوم ہوتے ہیں اور اگر آپ دائرۃ المعارف پر ہونے والے کام میں اپنا کردار ادا کریں تو یہ ایک انتہائی خوشی کی بات ہوگی۔ اس اصطلاح کی آپ فکر نا کیجیۓ ، میں اس پر اصرار یا ضد نہیں کر رہا بلکہ محض اتنا چاہتا ہوں کہ ابھی اس دو سطر کے مضمون کو پڑھ کر کوئی فیصلہ نا کرا جائے اور ایسا قبل از وقت ہوگا۔ یا تو آپ خود مضمون میں اضافہ فرمایئے یا مجھے ایسا کرنے کا موقع دیجیۓ اور جب مضمون میں کچھ مواد ہو جائے گا تب اس کا نام تبدیل کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ آپ اور دیگر ساتھیوں کے ہی مشورے سے کرا جاسکتا ہے۔ اگر اس کے باوجود آپ اسی بات پر مصر ہیں کہ اس کا نام فوری تبدیل کرا جائے تو آپ خود ایسا کر دیجیۓ ، ویسے میں نہیں سمجھتا کہ ایسا فوری طور پر کرنا اردو یا دائرۃ المعارف کی خدمت میں آتا ہے۔ جو مناسب سمجھیں کر لیجیۓ ، میں فی الحال اس گفتگو سے خود کو الگ کر رہا ہوں۔ --سمرقندی 04:26, 11 جنوری 2010 (UTC)
  • سمرقندی بھائی! خاکسار اِس ضمن میں آپ کی رائے سے اتفاق نہیں کرتا.. --محبوب عالم 20:59, 11 جنوری 2010 (UTC)

پہلے پہلے میں نے تبادلۂ خیال میں اسی لیے بات کی کہ دیکھوں باقی سب ساتھی کیا کہتے ہیں۔ ویسے اوپر لکھا گیا آخری جملہ سنجیدہ نہیں تھا۔ اسے سنجیدہ انداز میں پڑھنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔ :)۔ میرے پاس ایک کتاب پڑی تھی جس میں مزید معلومات کی موجودگی کا امکان ہے۔ ابھی اسے ڈھونڈتا ہوں۔ --محمد سعد 12:32, 12 جنوری 2010 (UTC)

السلام علیکم۔ تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ دراصل میں نے غلطی سے اپنی ہارڈ ڈسک پر جھاڑو پھیر دیا ہے اور اگلے کچھ دنوں تک میں اپنا ڈیٹا واپس حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہوں گا۔ اس لیے فی الحال میں اس مضمون میں کوئی اضافہ کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ والسلام۔ --محمد سعد 19:03, 21 جنوری 2010 (UTC)

ضد (سائنس) سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "ضد (سائنس)" پر