تبادلۂ خیال:طالقان (افغانستان)

طالقان نامی دو شہر ہیں ایک ایران میں اور دوسرا افغانستان میں یہ دونوں طالقان ط سے ہیں جبکہ تالقان ت سے انگریزی سے ترجمہ کرتے وقت غلط تلفظ سے لکھا گیا --ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:21, 10 مارچ 2016 (م ع و)

افغانستان کے دونوں بڑے زبانوں کے ویکیپیڈیا ؤں میں اسے ت لکھا گیا ہے، نیز گوگل میپ اور دیگر ایسے بہت سے ویب سائٹس پر بھی اس شہر کا نام ت سے ہی لکھا گیا ہے۔ --عثمان خان||تبادلہ خیال 23:54, 10 مارچ 2016 (م ع و)

افغانستان کے دونوں بڑے زبانوں کے ویکیپیڈیا ؤں تک تو میری رسائی نہیں البتہ گوگل میپ کوئی معیار نہیں اردو دائرہ معارف اسلامیہ جو پنجاب یونیورسٹی لاہور کا چھپا ہوا ہے اس کے صفحہ 369 جلد 12 میں یہی ہے جو میں نے لکھا اور صدیوں پرانی کتابوں کا حوالہ بھی ہے --ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:03, 11 مارچ 2016 (م ع و)

رائے شماری نام

ترمیم

مضمون کا نام طالقان ہونا چاہیے یا تالقان۔ اس حوالے سے احباب کی رائے درکار ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:44, 31 مارچ 2016 (م ع و)

طالقان

ترمیم

تالقان

ترمیم

تبصرے

ترمیم
  • میرا خیال ہے اسے تائیدیا تردید سے نہیں بلکہ احباب خود دیکھیں پھر فیصلہ کریں--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:59, 31 مارچ 2016 (م ع و)
  • ایرانی شہر کے لیے، فارسی ویکی پر کیوں کہ اسے طالقان لکھا گيا ہے۔ اس لیے ایرانی شہر والے مضمون کا نام ط سے طالقان کر دیا جائے (کیون کہ فارسی ایرانیوں کی زبان ہے، اس لیے اسے دلیل مانا جا سکتا ہے)، شہروں کے ناموں پر املا کے اصول لاگو نہیں ہوتے، جو اس شہر کے لوگ، یا اس ملک کی حکومت باضابطہ املا استعمال کر رہی ہوں وہ مانا جاتا ہے، اس کا قدیم یا جدید کتاب یا گوگل کے نتائج سے تعلق نہیں۔ کئی قدیم شہروں کے ناموں کا املا بدل چکا ہے۔ ابھی وہی درست مانا جاتا ہے۔ پشتو زبان یا فارسی زبان میں افغانستان کی حکومت یا وہاں کا مقامی میڈیا جو املا لکھ رہا ہو۔ اس کے مطابق افغانستانی شہر کا فیصلہ کیا جائے۔ میرے خیال میں وہ ت سے لکھ رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:06, 2 اپریل 2016 (م ع و)
  • بالکل صحیح فرمایا یہ ایک علمی بحث ہے اگر واقعی ت سے تالقان استعمال ہورہا ہے تو اسے ت سے ہی لکھا جائے لیکن خیال سے نہیں ثبوت سے

جس طرح عثمان صاحب نے لکھاکہ"افغانستان کے دونوں بڑے زبانوں کے ویکیپیڈیا ؤں میں اسے ت لکھا گیا ہے"تو بالکل صحیح ہے ان کا حوالہ دے دیں--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:23, 3 اپریل 2016 (م ع و)

رائے

ترمیم

طالقان یا تالقان

ترمیم

دو الگ ملکوں میں الگ الگ شہر ہیں۔ میرے خیال میں ہمیں وہ املا استعمال کرنی چاہیے جو اس ملک کر کے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔

گوگل نقشے پر طالقان، ایران [1]
گوگل نقشے پر تالقان، افغانستان [2]
بی بی سی اردو پر تالقان، افغانستان [3]
بی بی سی اردو پر تالقان، افغانستان - لیکن یہ نقشہ بی بی سی کا نہیں یہ ایک تصویر ہے [4]
موسم کا حال تالقان، افغانستان [5]
میٹرو کاسٹ تالقان، افغانستان [6]
هواشناسی امروزدر تالقان، تخار [7]
ایک دلچسب نقشہ شہرستان طالقان میں شہر تالقان [8]
نقشہ پر طالقان، ایران [9]
مشاہیر طالقان ، ایران [10]
آیت اللہ محمود طالقانی، ایران [11]
کتاب آثار تاریخی طالقان [12]
نقشہ ایران طالقان [13]
آرامش درطبعیت طالقان [14]
طالقان ایران بورڈ [15]


اس مثالوں سے میرا ذاتی خیال ہے کہ ایرانی شہر طالقان اور افغانی شہر تالقان ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:57, 11 نومبر 2016 (م ع و)

تالقان افغانی شہر
فارسی ویکیپیڈیا پر [16]
پشتو ویکیپیڈیا پر [17]
طالقان ایرانی شہر
فارسی ویکیپیڈیا پر [18]
غور طلب معلومات اس کا قدیم نام تلکان بتایا گیا ہے۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:24, 11 نومبر 2016 (م ع و)

طالقان افغانستان میں یہ بات واضح کی گئی کہ طالقان دو شہروں کا نام ہےاور دونوں شہروں کی مشہور شخصیات طالقانی کہلاتی ہیں جبکہ تالقان میرا خیال ہے انگریزی سے ترجمہ کرتے وقت ناواقفیت کا نتیجہ ہے--ابو السرمد محمد یوسف 04:12، 8 اگست 2020ء (م ع و)

واپس "طالقان (افغانستان)" پر