دہشتگر کا کیا مطلب ہے؟

  • فرانسیسی میں نام Maulana Fazlullah ہے۔
  • جاپانی میں نام マウラナ・ファズルッラー ہے مولانا فضل اللہ ہے۔
  • ناویجن میں نام Maulana Fazlullah ہے۔
  • پولستانی میں نام Fazlullah ہے۔
  • روسی میں نام Фазлулла ہے۔ فضل اللہ
  • تامل میں نام முல்லா ஃபசுல்லா ملا فضل اللہ ہے۔

میں کوئی طالبان کا حامی نہیں ہوں۔ ویکیپیڈیا پر مضامین غیر جانبدار ہوتے ہیں۔ آئندہ ایسی تبدیلی کرنے سے قبل صاحب مضمون سے مشورہ کر لیا کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:09, 14 نومبر 2013 (م ع و)

  • کیا پدائش کے وقت اس کا نام مولانا رکھا گیا تھا؟ وکیپیڈیا کی حکمت عملی یہی ہے کہ القاب عنوان میں شامل مت کیے جائیں۔ وکیپیڈِایا میں کوئی صاحب مضمون نہیں ہوتا۔ دہشتگر=terrorist. یہ لفظ عام استعمال میں ہے۔ قوسین میں دہشتگرد اسے دوسرے ہمنام لوگوں سے ممیز کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔ یہ بھی ویکیپیڈیا پر عام رواج ہے۔ مثلا دیکھو، الطاف حسین (سیاستدان)۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:11, 14 نومبر 2013 (م ع و)
  • ایسا تب کیا جاتا ہے جب کوئی اور شخصیت اسی نام سے موجود ہو۔ مولانا فضل فضل اللہ کے نام سے اور کتنے صفحات آپ کی نظر میں ہیں۔ ساری دنیا مولانا فضل اللہ کہ رہی ہے۔ آپ ذاتی رنجش میں میں ایسا نہ کریں۔ وہ اور لوگ ہوں گے جنہیں آپ نے اودر ویکیپیڈیا سے بھگا دیا۔ علامہ اقبال کہنے والے کے لیے کیا سزا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:30, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • کیا آپ ویکیپیدیا کی اس حکمت عملی سے واقف نہیں کہ القابات عنوان کا حصہ نہیں بنائے جاتے؟ یا اگر واقف ہیں تو اس سے اتفاق نہیں کرتے؟ مجھے یہ جان کے بہت خوشی ہے کہ آپ ویکپیڈیا سے بھاگنے والے نہیں ورنہ روٹھوں کو منانا بڑا مشکل کام ہو جاتا ہے:-) --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:25, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • فرانسیسی، جاپانی، ناویجن، تامل والوں کے لیے بھی سزا تجویز کی جائے۔ آپ کو جو فہرست دی گئی تھی اس کا کیا ہوا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:49, 16 نومبر 2013 (م ع و)
  • کچھ شخصیات اپنے حقیقی ناموں کی بجائے اپنے خاص لقب یا عرفیت سے جانی جاتی ہیں۔ دیکھیے:
کرنل امام ارے ماشااللہ یہ تو آپ نے ہی تحریر کردہ ہے۔ کیا تب آپکو یہ حکمت عملی یاد نہیں تھی۔ یا آپ پر قوانین لاگو ہی نہیں ہوتے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:59, 16 نومبر 2013 (م ع و)
  • رحمت للہ بھی لکھ دیں تو القاب پورا ہو جائے کیونکہ طالبان لٹریچر میں یوں ہیی لکھا جاتا ہے اور یہی اعلی حضرت کا پورا آفیشل نام ہے --Urdutext (تبادلۂ خیال) 18:01, 16 نومبر 2013 (م ع و)
  • جواب تو آپ نے خود دے دیا ہے۔ کرنلا امام اسی نام سے مشہور ہے۔ اور مولانا لقب ہوتا ہے نام نہیں۔ جاپانی تامل کو شاید معلوم بھی نہ ہو کہ مولانا کس کو کہتے ہیں۔ وہ تو اردو وکیپیِڈیا سے راہنمائی لیں گے۔ ضِد پر تو کوئی دلیل کام نہیں کرتی (شاید حکیم لقمان نے اس بارے کچھ کہا ہو)۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 17:26, 17 نومبر 2013 (م ع و)
    • مولانا لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جب کوئی دوسرا مولانا فضل اللہ آئے گا تو دونوں کے شناختی کارڈ منگوا کر چیک کر لیجیے گا کہ فضل اللہ کس کا حق ہے اور مولانا فضل اللہ کس کا۔ اگر دونوں کے شناختی کار ڈ ہی فضل اللہ کے ہوئے پھر؟
    • اگر ہندی وکی پیڈیا تقسیم ہند سے پہلے لکھا ہوتا تو بھگت سنگھ کے ساتھ بھی دہشت گرد لکھا ہوتا۔ مگر اب صورتحال تبدیل ہے۔ کشمیریوں کے نزدیک افضل گروو ایک شہید ہے تو انڈین وکی پیڈیا میں شاید دہشت گرد کے طور پر ملے۔ وکی پیڈیا کو غیر جانب دار ہونا چاہے۔ اردو ٹیکسٹ صاحب یہاں تو آپ حکومتی شہید کو شہید اور دہشت گرد کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں مگر حکومتی رائج اردو کی مخالفت بھی۔ چھوڑیں اچھا نہیں لگتا ہر تبادلہ خیال پر یوں لگتا ہے کہ اردو ٹیکسٹ کو کسی مضمون سے بھی خوشی نہیں ہوتی۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:20, 17 نومبر 2013 (م ع و)
  • اگر ان صاحب کے شناختی کارڈ پر مولانا لکھا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، پھر نام میں شامل ہو گا۔ شہادت کی بحث تو یہاں نہیں ہو رہی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 19:07, 17 نومبر 2013 (م ع و)
    • چھوڑیں آپ مٹی پائیں، جتنا ٹائم اس فضول بحث میں لگ رہا ہے ، اس میں اور بہت سے کام ہو رہے ہیں۔ مجاہدین یا دہشت گرد اپنے نام کے ساتھ مولانا لگا لیتے ہیں یا کمانڈر،اس کا شناختی کارڈ نہ آپ کے پاس ہے نا کسی اور کہ پاس اس لیے جس نام سے مشہور ہو ، صفحے کا وہی نام رکھنا چاہیے۔ تاکہ سرچ کے دوران گوگل پر پہلے نمبر پر آئیں۔ اب یہ مشہور مولانا سے ہو گیا تو چلو مولانا سے بنا دیتے ہیں۔ اس کے اصل گناہ ثواب تو اللہ تعالیٰ کو پتا ہیں کہ وہاں اس کے ساتھ مولانا والا سلوک ہو گا یا کچھ اور۔ آپ بس وکیپیڈیا کی ترقی کی سوچیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 20:01, 17 نومبر 2013 (م ع و)
      • جاپانی تامل کو شاید معلوم نہ ہو کہ مولانا کس کو کہتے ہیں لیکن وہ ان کو جانتے تو ہیں۔ انہوں نے ساتھ دہشتگرد نہیں لگایا۔ اور یقیناْ آپ نے تو کرنل امام کا مضمون شناختی کارڈ دیکھ کر ہی بنایا ہو گا۔ شناختی کارڈ اخباری اردو۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:54, 18 نومبر 2013 (م ع و)
  • انھیں دہشت گرد لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ ان کے خلاف تو کوئی دہشت گردی موصوف نہیں کرتا۔ اگر ان کے خلاف کچھ کیا ہوتا پھر آپ دیکھتے کہ ساتھ کیا لگاتے۔ آپ کو تو سوچنے کی ضرورت نہیں۔ بس انگریزی کو عربی رسم الخط میں لکھتے رہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:17, 18 نومبر 2013 (م ع و)
  • جب بات نہیں بن پا رہی تو غصے میں مت آئیے۔ اچھا یہ بتائیے کہ آپکو جو فہرست دی تھی اس کا کیا ہوا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 12:54, 19 نومبر 2013 (م ع و)
  • یہ صفحہ صرف متعلقہ مضمون سے متعلق ہے۔ دہشت گرد کو مولانا قرار دینے کی توجیح بیان کریں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:11, 19 نومبر 2013 (م ع و)
  • غصے اور ضد میں عقل ساتھ چھوڑ دیتی ہے، انسان کو کوئی دلیل یا منطق سمجھ میں نہیں آتی۔ بس میں نہ مانوں، میں نہ مانوں --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:00, 20 نومبر 2013 (م ع و)

ملا فضل اللہ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "ملا فضل اللہ" پر