تبادلۂ خیال:فہرست عناصر (اردو متبادلات)

سمرقندی بھائی، آپ اس وقت کئی عناصر کے ساتھ لاحقہ "ساز" استعمال کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے اس کی جگہ "گر" استعمال کر رہے تھے۔ مجھے ذاتی طور پر "گر" زیادہ مناسب لگ رہا تھا۔ تبدیلی کی وجہ اگر یہاں بتا سکیں تو مجھے سمجھنے میں آسانی ہوگی اور ممنون ہوں گا۔ --کاشف عقیل 14:05, 1 مئی 2010 (UTC)

  • گر اور ساز میں نہایت نفیس و مہین سا فرق ہے۔
  1. اول تو یہ کہ لفظ ، گر ، اصل میں گار کی مختصر صورت ہے اور عام استعمال کے علاوہ اپنے لغتی مفہوم میں کچھ پیدا یا تخلیق کرنے والے یا بنانے والے / والی کے لیئے بہتر آتی ہے۔
  2. ساز کا لفظ فارسی ساختن سے قریب ہے اور اس کا بنیادی مفہوم بصورت صفت ڈھالنے والے کا آتا ہے یعنی تخلیق نہیں بلکہ پہلے سے موجود کسی ساخت (ساختن) سے کچھ بنانا۔ (یہ ساز، اسم والے ساز سے الگ ہے یعنی اسے موسیقی یا ساز و سامان والے ساز سے مبہم نا کیا جائے)
  3. عام طور پر یونانی gen کے لاحقے کو genesis کے متبادل لے لیا جاتا ہے اور ایسا ہی متعدد اچھی کتب میں بھی ملتا ہے لیکن میں نے یہاں تراجم کی بنیاد تاریخی کے ان واقعات و حوالہ جات کو بنایا ہے جو کہ پہلی مرتبہ اس دنیا میں اس متعلقہ عنصر سے منسلک رہے ہوں۔ یہ یونانی gen اصل میں produce نہیں بلکہ geinomai (مثال کے طور پر یہاں دیکھیے) یعنی engender یا bring forth کے معنوں میں ہے اور یہی میں نے عناصر کی فہرست سے اوپر ' اصطلاحاتی سابقات ، لاحقات و علائم ' میں عدد 4 پر درج کیا ہے۔

بس اسی لغتی بنیاد کو ملحوظ خاطر رکھ کر میں نے گر کے بجائے ساز کو مناسب جانا ؛ دونوں میں فرق بہت مشکل سے محسوس ہوتا ہے اور اسی قدر باریک ہے جتنا انگریزی کے produce اور engender میں نظر آتا ہے۔ بہرحال اگر میں غلطی پر ہوں تو آپ سے اور دیگر ساتھیوں سے گذارش ہے کہ اس سے آگاہ فرمایئے تاکہ اس کو درست کیا جاسکے؛ ابھی تو یہ تمام کام صرف ایک ہی صفحے تک محدود ہے اور تبدیل کرنا اس قدر مشکل نا ہوگا۔ جب فہرست مکمل ہو جائے گی اور تمام ساتھی اس پر اتفاق فرما لیں گے تب ان عناصر کے الگ صفحات بنانے کا کام شروع کرنے کا اردہ ہے، فی الحال میں الگ صفحات بنانے کا کام ملتوی کرا ہوا ہے۔ --سمرقندی 09:19, 2 مئی 2010 (UTC)

سمرقندی بھائی، عناصر کے ناموں کے سلسلے میں رائے دینے سے قاصر ہوں کیونکہ اس میدان میں کم علم ہوں۔ کیمیاء کا تو کچھ پتہ بھی ہے تاہم لسانیات میں کورا ہوں اور یہاں کام لسانی اصطلاح سازی کا ہے، اس لیے خواہش کے باوجود خاموش رہتا ہوں فائل:Smile.PNG --کاشف عقیل 03:27, 7 مئی 2010 (UTC)

  • کاشف بھائی کیوں دل دکھاتے ہیں ہمارا؟ یہ تعرض ایسا تو نہیں کہ آپ خاکسار کو تنہا چھوڑ جائیں فائل:Smile.PNG لسانیات جاننے والوں اور لسانیات نا جاننے والوں دونوں کی رائے سے ہی تو نکھار آتا ہے تحریر میں! پیتل کا ساغر چمکانے کی خاطر کھدر سے رگڑنے کے بعد ململ کا ہاتھ بھی ضروری ہوتا ہے۔ اقبال سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے دائرۃ المعارف کے مقدر کا ستارا

--سمرقندی 04:07, 7 مئی 2010 (UTC)

رائے شماری برائے 22 و 23

ترمیم
  • دونوں عناصر کیلئے میری رائے اختیار a کے حق میں ہے۔ --محبوب عالم 21:07, 7 مئی 2010 (UTC)
  • میری بھی رائے a کے حق میں ہی ہے۔ --Sasajid 21:51, 7 مئی 2010 (UTC)

چند عام عناصر

ترمیم

چند عام عناصر جیسا کہ سونا، پارہ، سیسہ وغیرہ کے ساتھ متبادل زیر تحقیق لکھا ہوا ہے۔ کیا ایسے عام استعمال کے اردو نام لکھ دیئے جائیں یا انہیں ادھر پہلے لکھ کر رائے عامہ کے مطابق اصل صفحے پر لکھا جائے؟--قیصرانی 14:39, 26 جنوری 2011 (UTC)

واپس "فہرست عناصر (اردو متبادلات)" پر