تبادلۂ خیال:قرۃ العین طاہرہ

مقالات کے انضمام کی تجویز پر عمل کی بجائے بہتر ہے کہ دونوں ہم موضوع مضامین کو جناب طاہرہ کے نام سے نئے مجوزہ زمرہ میں رکھ‍ دیا جائے۔ اس زمرے میں بہت سے موضوعات لائے جا سکتے ہیں۔ طاہرہ کی شخصیت ایک اکیلا موضوع نہیں، ان کی شخصیت پر بہت سے متعلق موضوع باقی ہیں، انہیں بھی اس زمرہ میں لایا جائے گا۔ طاہرہ کی شخصیت پر دونوں مقالات کا حلیہ بہت مختلف ہے۔ ان کو ضم کرنا بہتر نہ ہوگا۔ اسد فاطمی

  • محترم ناگوارِ خاطر نا گذرے تو کچھ عرض کرنے کی جسارت کروں؟ خاکسار کے خیال میں تو یہ مضمون ویکیپیڈیا پر اپنی بقا کا حق موجودہ حالت میں رکھتا ہی نہیں! آپ کے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ میرے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ نا کوئی مستند حوالہ ہے نا کوئی بین الویکی! --سمرقندی 01:30, 29 جنوری 2010 (UTC)

سمرقندی صاحب،

مجھے آپ کی تجویز سے اتفاق ہے، زیر نظر مقالہ کے حذف کیے جانے کی تجویز میں نے رواداری کے تحت نہیں دی تھی۔ جناب طاہرہ پر نسبتا مربوط مقالہ قدرے مختلف نام سے بندہ نے بہت پہلے اپ لوڈ کر بھیجا تھا، رجوع مکرر کے ذریعے آپ اس مقالے کو دیکھ‍ کر رائے زنی، ترمیم/تنسیخ فرما سکتے ہیں۔

اسد فاطمی

منتقلی ترمیم

اسے اس املا کی طرف کیوں منتقل کیا گیا، کیا ان کا نام اردو میں اسی املا سے مستعمل ہے؟ یا ان نام، وہ خود اسی املا سے لکھتی تھیں؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:10, 11 مارچ 2016 (م ع و)

قرۃ العین اور قرت العین میں معنوی لحاظ سے بھی فرق ہے لیکن محققین اسے محسوس کرتے ہیں اس لئے قرت العین طاہرہ اور قرت العین حیدر پر رائے نہیں--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:45, 12 مارچ 2016 (م ع و)
ذاتی نام کا جو املا کوئی خود لکھ رہا ہو۔ اس کے نام کے لیے وہی املا درست مانا جاتا ہے (جیسے رحمان اور رحمٰن)۔ ہاں دوسری زبان (عربی، فارسی وغیرہ) میں ہم بعض دفعہ اردو حروف تہجی کی وجہ سے املا میں فرق کرتے ہیں، لیکن اسے املا تبدیل کرنا نہیں کہتے، اردو میں بھی جتنی خواتین کا نام قرۃ العین ہے، وہ اس کا املا قرۃ ہی کرتی ہیں (میری نظر میں ابھی تک قرت العین نہیں آیا)۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:38, 12 مارچ 2016 (م ع و)

بعض محققین کے مطابق اردو میں حرف " ۃ" کا وجود نہیں ۔ یہ صرف عربی کا تتبع ہے۔ اگر یہ غلط ہے تو استرجع کر سکتے ہیں۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:55, 12 مارچ 2016 (م ع و)

ذاتی نام کے لیے جو بھی حروف اور املا کوئی خود استعمال کر رہا ہوتا ہے، وہ ہی اس کے نام کے لیے لکھے جاتے ہیں (یہ صرف ویکیپیڈیا کا نہیں بلکہ عمومی اصول ہے)۔ بہت سے اسلامی ناموں میں عربی و فارسی کے ایسے حروف استعمال ہوتے ہیں جو اردو کے نہیں، جیسے کھڑا الف (اگر کوئی اپنا نام رحمان لکھتا ہے تو ٹھیک ورنہ عام طور پر عربی (قرآنی املا) کی وجہ سے لوگ رحمنٰ لکھتے ہیں) اس طرح رحمٰن درست کہلائے گا)۔ ء اور ۃ کا اختلاف ذاتی اسماء یا مقامات کے باضابطہ ناموں پر لاگو نہیں ہوتا۔ باقی عام استعمال کے دوران آپ اردو حروف کے ساتھ ء یا ۃ نہ ڈالیں تو بہتر ہے، جیسے ہم لئے کی جگہ لیے کو بہتر قرار دیتے ہیں۔ ایشیاء کی جگہ ایشیا کو، اسی طرح زکات اردو کا املا مان لیا گيا ہے۔ تو ہم زکات لکھ سکتے ہیں کیوں کہ وہ ذاتی نام یا کسی شہر کا نام نہیں۔ سورۃ کی جگہ ہم اردو ویکی پر سورہ لکھنے کو اسی لیے ترجیح دیتے ہیں کہ سورۃ اردو نہیں عربی املا ہے اس کی جگہ یا تو سورت لکھا جائے یا صرف سورہ۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:15, 12 مارچ 2016 (م ع و)
ناچیز کی رائے بھی قرۃ کے حق میں ہے۔ جب تک کوئی مثال اردو زبان و ادب میں موجود نہ ہو، نام کا املا تبدیل نہ کیا جانا چاہیے۔ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:27, 12 مارچ 2016 (م ع و)
واپس "قرۃ العین طاہرہ" پر