تبادلۂ خیال:محمد ارشد القادری

علامہ محمد ارشد القادری (مفتی اعظم پاکستان) پیدائش : 16 فروری ، 1958ء عہد: دور حاضر مکتبہ فکر: اہلسنت والجماعت (بریلوی - فقہ حنفی) شعبہ عمل : قرآن ، حدیث ، فقہ ، تصوف ، تاریخ ، فتاویٰ نویسی افکار و نظریات: وحدتِ امت ، خدمتِ امت ، استحکامِ امت

شہریت پاکستانی تصانیف :جنت کا راستہ، الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں ، علمی محاسبہ ، شرح جامع ترمذی(زیر طبع)

مؤثر شخصیات :امامِ اعظم ابو حنیفہ ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری ، علامہ اقبال ، الشاہ احمد نورانی صدیقی ، ابو محمد عبدالشید قادری رضوی رحمھم اللہ علیھم اجمعین متاثر شخصیات:علامہ محمد عثمان نوری قدری

حضرت کے بارے میں یہ معلومات میں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور درست ہیں۔ عبدالرزاق قادری

جی شکریہ محمد شعیب یہ مولانا محمد ارشد القادری کی تصویر ہے۔ پس منظر میں جامع مسجد داتا گنج بخش نظر آ رہی ہے۔ آپ مسجد کے صحن میں جنوبی جانب مزار شریف کی طرف رخ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجھے اس کے نشر کرنے کا حق حاصل ہے۔ حضرت کی یہ تصویر اب دائرہ عام کے لیے آزاد ہے۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اسے آپ کے متعلقہ صفحہ پر لف کر دے۔ عبدالرزاق قادری

تفصیلی معلومات:ـ علامہ محمد ارشد القادری لاہور میں رہتے ہیں۔ انہوں نے 19 جولائی 1990 بروز جمعرات داتا دربار کی جامع مسجد سے دینی سوال و جواب کی نشستوں کا آغاز کیا۔ جو کہ فتوٰی کی ایک صورت ہے۔ مسجد میں عوام الناس لکھ کر اور کھڑے ہو کر بول کر سوال و جواب کرتے ہیں۔ لیکن جواب صرف بیانیہ ہوتا ہے۔ درج شدہ نہیں ہوتا۔ 1990 سے سن 2010 تک جو سوالات لکھ کر پوچھے گئے ان کی تعداد چھیانوے ہزار تھی۔ جو کہ اب 2012 تک ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ نیز زبانی طور پر پوچھے جانے والے سوالات کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اور ان کا ریکارڈ محفوظ نہیں۔ لیکن آڈیو اور کبھی کبھی ویڈیو کی صورت میں تقریبا بے شمار مواد محفوظ ہے۔ جو کہ ان شاءاللہ آنے والی مسلم امت کے کام آئے گا۔ اسی خدمت کی بناء پر آپ مفتی اعظم پاکستان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کیونکہ آپ نے اس ذمہ داری کو عرصہ بائیس سال سے اپنا وظیفہ سمجھ کر سر انجام دیا ہے۔ آپ کی نشستوں کے اوقات یہ ہیں۔ جمعرات ، اتوار: بعد از نماز ظہر جمعرات ، ہفتہ: بعد از نماز مغرب یہ ہفتہ وار چار نشستیں باقاعدگی سے جاری ہیں۔ سوائے تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کے ماہانہ اجتماع کے دن جو کہ ہر شمسی مہینے کی دوسری اتوار کو لاہور میں جامعہ اسلامیہ رضویہ میں منعقد ہوتا ہے۔ یا کبھی اُس دن جب آپ لاہور سے کہیں باہر ہوں۔ ورنہ نشست میں حاضر ہوتے ہیں۔ ایک اسلامی تحریک علامہ محمد ارشد القادری دامت برکاتھم العالیہ نےقائم کی گئی ہے جس کا نام تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان ہے۔ جو اسلام کے استحکام کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس کا صدر دفتر لاہور میں جامعہ اسلامیہ رضویہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تعلیم و تربیت اسلامی کا منشور ہے۔ 1۔وحدت امت 2۔خدمت امت 3۔استحکام امت حضرت صاحب 16 فروری 1958 عیسوی کو کوٹ نیناں (تحصیل شکرگڑھ کا ایک گاؤں)میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج لاہور سے علامہ حضرت محمد علی قادری رحمۃ اللہ علیہ سے اور مقامی سکول سے حاصل کی۔ اور اعلٰی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور ، جامعہ پنجاب لاہورسے۔ فکری تربیت میں آپ جن مبارک ہستیوں سے بلا واسطہ فیض یاب ہوئے۔ ان میں پیر طریقت حضرت علامہ مولانا ابو محمد عبدالرشید قادری رضوی ، علامہ مولانا مفتی عبدالقیوم ہزاروی ، علامہ مولانا مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری(آپ فرماتے ہیں کہ مجھے قلم چلانا علامہ مفتی عبدالحکیم شرف قادری نے سکھایا)، مفسر قرآن علامہ مولانا فیض احمد اویسی ، علامہ مولانا الشاہ احمد نورانی رحمھم اللہ علیھم اجمعین قابل ذکر ہیں۔ آپ نے اپنی ایک کتاب جنت کا راستہ کا انتساب حضرت علامہ مولانا الٰہی بخش ضیائی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے نام کیا ہے۔ اور لکھا ہے کہ میں نے ان سے احقاق حق اور ابطال باطل کرنا سیکھا۔ بالواسطہ طور امامِ اعظم ابو حنیفہ ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری ، علامہ اقبال ، الشاہ احمد نورانی صدیقی ، ابو محمد عبدالشید قادری رضوی رحمھم اللہ علیھم اجمعین کی فکر سے متاثر ہیں۔

اعتراضات

ترمیم

آپ نے عقیدت میں ڈوبا ایک مضمون تحریر کیا ہے۔ اتنی عقیدت کے ساتھ آپ اپنے ذاتی موقع جال پر جو چاہیں لکھ سکتے ہیں تاہم ایک دائرۃالمعارف کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں اور یہاں پر قابل تصدیق حقائق ہی بیان کیے جاسکتے ہیں۔ تمام حوالہ جات جو حوالہ ہونے کی کسوٹی پر پورے نہیں اترتے وہ حذف کردیے گئے ہیں۔ مضمون سے ایسے حصے بھی نکال دیے گئے ہیں جن سے یہ تشہیری محسوس ہو۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 16:51, 31 اگست 2012 (UTC) _________________________________________________________________________ کاشف عقیل صاحب ! درستگی اور رہنمائی پر شکریہ. میرا خیال ہے ہے آئندہ تبادلئہ خیال میں لکھ دیا کروں تا کہ انتظامیہ اپنے انداز کے مطابق اسے مضمون کا حصہ بنا دے.عبدالرزاق قادری

تصانیف Taleem o Tarbiyat Islami (تبادلۂ خیال) 15:05, 19 اکتوبر 2012 (UTC)

ماشا الله ۔ Muhammad Sanaullah Qadri (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:45, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)

ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے محمد ارشد القادری پر 3 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 16:44، 18 جنوری 2021ء (م ع و)

واپس "محمد ارشد القادری" پر