متبادل کی تلاش ترمیم

انگریزی میں Outbreaks اور epidemics دو متفرق اصطلاحات ہیں اور دونوں کا محل استعمال بھی مختلف ہے۔ اول الذکر اصطلاح کو اردو میں "وبا پھوٹنے" سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ موخر الذکر کے لیے لفظ "وبا" رائج ہے۔ اب ہمیں یہ مشکل درپیش ہے کہ وبا پھوٹنے کی تعبیر میں کوئی اصطلاحی پن نہیں، نیز ہم اس سے جمع کا صیغہ بھی نہیں بنا سکتے۔ چنانچہ جب ہم Outbreaks by country زمرے کا اردو متبادل تلاش کرتے ہیں تو ناچار وبا کا لفظ ہی بچتا ہے جسے ہم epidemic کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اس صورت حال میں میری ناچیز رائے یہ ہے کہ ہم epidemics کو بدستور "وبائیں" ہی رکھیں اور medical outbreaks کے لیے ایک علاحدہ اصطلاح وضع کر لیں۔ میرے خیال میں اس کے لیے وباؤں کا ظہور موزوں رہے گا۔ لغت میں نزول بلا کا اندراج ملتا ہے لیکن مجھے ذاتی طور پر زیادہ موزوں نہیں معلوم ہوا۔ میری تجویز کردہ اصطلاح کے استعمال کی مثالیں پیش ہیں:

  • وباؤں کا ظہور بلحاظ ملک
  • بھارت میں وباؤں کا ظہور

وغیرہ وغیرہ

نیز اگر ہم اس تصویر کا ترجمہ کریں تو مذکورۃ الصدر مشکل پھر پیش آئے گی۔ ذیل میں میری تجویزیں درج ہیں:

  • Outbreak = ظہور وبا
  • Endemic = ??
  • Epidemic = وبا
  • Pandemic = عالمگیر وبا

کیا عالمی وبا کی طرح Endemic کو مقامی یا علاقائی مرض لکھا جانا موزوں رہے گا؟ :)  —خادم—  مورخہ 21 مارچ 2020ء، بوقت 11 بج کر 01 منٹ (بھارت)

میڈیکل آؤٹ بریکس ایک مخصوص اصطلاح ہے جو طبی وباؤں سے متعلق ہی ہے۔ انگریزی میں ان زمروں میں صرف طبی وبائیں ہی درج ہیں۔ آؤٹ بریک کا لغوی مطلب ”برپائی؛ پھوٹ؛ شروعات؛ آغاز؛ اچانک ابال جیسے جنگ، غصے یا مرض کا؛ ہنگامہ یا دنگا فساد؛ عوامی شورش؛ بلوہ؛ شوروشر؛ فساد یا عوامی بدنظمی۔“ ہیں۔ یہ بہت زیادہ وسیع ہے۔ انگریزی میں اس کا دائرہ کار کسی جگہ پر متعین وقت میں بیماریوں کا اضافہ لکھا ہے۔ اسی حوالے سے اس کا مطلب ڈھونڈنا چاہیے۔ ظہور وبا بھی کچھ مناسب نہیں لگ رہا۔ زمرے تو ہم ”بھارت میں پھوٹنے والی وبائیں“ بنا سکتے ہیں۔ Endemic کے لیے مقامی وبا سے زیادہ علاقائی وبا مناسب ہے۔

میرا خیال ہے کہ ہمیں اس حوالے سے تھوڑا مواد جمع کر لینا چاہیے۔ عربی دانوں سے عربی ویکیپیڈیا پر انگریزی سے مربوظ صفحات کی معلومات لینی چاہیے۔ ہندی اور فارسی کے صفحات بھی دیکھے جائیں، پھر کچھ سامنے آ ہی جائے گا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:24، 21 مارچ 2020ء (م ع و)

تعریفیں
  • Outbreak" is more local and usually happens when a small group of people in one location get sick.
  • An outbreak is “a sudden rise in the incidence of a disease” and typically is confined to a localized area or a specific group of people.

Endemic ترمیم

  • علاقائی وبا
Epidemic
  • An Epidemic is when a disease spreads to more people, leading to a spike in cases, like the flu.
  • An epidemic is an outbreak of contagious disease that has become more severe and less localized. It is “an outbreak of disease that spreads quickly and affects many individuals at the same time."
Pandemic
  • عالمگیر وبا

— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

’اینڈیمک‘ کے لیے علاقائی وبا کا استعمال غلط ہے۔ اینڈمک کو مرض سمجھیے، مثلًا پولیو وبا نہیں ہے علاقائی مرض (اینڈیمک) ہے۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء۔ — حماد بن سعید تبادلہ خیال 05:28، 22 مارچ 2020ء (م ع و)
  •   تبصرہ: فرہنگ اصطلاحات طب از ڈاکٹر موسیٰ امرتسری کے مطابق:
Endemic : مرض مقامی
PanEpidemicعام وبا
Epidemic : وبا
یہ اردو متبادل اس لیے درج کیے ہیں تاکہ تبادلہ خیال کے لیے آسانی ہو۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:56، 22 مارچ 2020ء (م ع و)
واپس "وبا" پر