تبادلۂ خیال:ہمنگ برڈ
اردو نام
ترمیماس کے اردو نام میں مشکلات ہیں، لغات میں ہمنگ برڈ کے لیے شکر خورا/خورہ لکھا ہوا ہے، تاہم شکر خورے کی وضاحت میں اس پردہ کے بارے میں لکھا ہے کہ: «ایک پرند، کہتے ہیں کہ جو شیرینی نہایت شوق سے کھاتا ہے جس کا رن٘گ کبوتر کی گردن کے رن٘گ کی طرح چمکدار اور نیلگوں ہوتا ہے» دیکھیے اور اسی طرح BBC اردو میں بھی اس طرح کی خصوصیات والے پرندے کے نیچے اسی طرح کے پرندے کی تصویر لگی ہے جو ہمنگ برڈ سے قدرے مختلف ہے۔ یہاں دیکھیے
گوگل تصویر کی تلاش کے ذریعہ معلوم ہوا کہ یہ کوئی purple sunbird ہے۔ یہ بھی میٹھی چیزوں کا شوقین پرندہ ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہمنگ برڈ اور پرپل سنبرڈ یہ دونوں الگ پرندے ہیں، پھر ڈکشنری میں اسے شکر خورہ / خورا کیوں لکھا ہوا ہے؟ اور شکر خورا کی دوسری جگہ وضاحت پڑھنے سے یہ پرپل سن برڈ جیسا لگتا ہے۔ @Yethrosh اور عاقب نذیر: آپ حضرات بتایے۔ — ویریتاس تبادلہ خیال 07:29، 15 دسمبر 2024ء (م ع و)
- اور sunbird کے لیے قومی انگریزی اردو لغت میں لکھا ہے «ثمیرا؛ ایک قسم کا شوخ رنگ، چمک دار پروں والا پرندہ جو شکر خورے سے ملتا جلتا ہے، یہ افریقہ اور مشرق بعید کے گرم خطوں میں پایا جاتا ہے»۔ — ویریتاس تبادلہ خیال 07:34، 15 دسمبر 2024ء (م ع و)
- ہمنگ برڈ اور شکر خورا دراصل ایک ہی پرندہ ہے۔ ہمنگ برڈ کو عام طور پر شکر خورا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ پھولوں سے نییکٹار چوسنے کے لیے مشہور ہیں۔ --عاقب نذیر❯❯❯ 💌 07:47، 15 دسمبر 2024ء (م ع و)
- ممکن ہے کہ بی بی سی والوں سے خطا ہوئی، کیونکہ یہ ثمیرا (sunbird) سے مشابہت رکھتا ہے جیسا لغت میں درج ہے۔ تو اس کا عنوان اردو میں شکر خورہ ہونا چاہیے؟ @عاقب نذیر:— ویریتاس تبادلہ خیال 08:10، 15 دسمبر 2024ء (م ع و)
- ہمنگ برڈ اور شکر خورا دراصل ایک ہی پرندہ ہے۔ ہمنگ برڈ کو عام طور پر شکر خورا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ پھولوں سے نییکٹار چوسنے کے لیے مشہور ہیں۔ --عاقب نذیر❯❯❯ 💌 07:47، 15 دسمبر 2024ء (م ع و)