قومی انگریزی اردو لغت
پاکستان کی انگریزی اردو لغت
قومی انگریزی اردو لغت ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادارت میں تیار ہونے والی پاکستان کی ایک ذولسانی لغت ہے جسے مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد نے 1992ء میں پہلی بار شائع کیا۔ اس لغت کو انگریزی کی ویبسٹر ڈکشنری (انسائیکلوپیڈک ایڈیشن) کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ لغت نہ صرف عہدِ حاضر کی جدید ضروریات اور تقاضوں کو پورا کرتی ہے بلکیہ سائنسی اور تکنیکی الفاظ کا بھی وسیع تر احاطہ کرتی ہے۔ یہ لغت صرف کسی ایک پیشے یا علم سے وابستہ لوگوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر علم، ہر پیشے اور ہر اس شخص کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو کسی بھی جدید تر علم یا فن پر اردو زبان میں کام کرنا چاہتا ہے۔[1]
مصنف | ڈاکٹر جمیل جالبی |
---|---|
مترجم | پروفیسر محمد شریف کنجاہی وارث سرہندی ڈاکٹر سہیل بخاری ڈاکٹر مظفر حسن ملک جمیل نقوی ڈاکٹر الٰہی بخش اختر اعوان پروفیسر نیاز عرفان و دیگر ڈاکٹر رحیم بخش شاہین و دیگر |
ملک | پاکستان |
زبان | انگریزی-اردو |
صنف | لغت |
ناشر | مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان |
تاریخ اشاعت | 1992ء |
طرز طباعت | کثیف جلد |
صفحات | 2356 |
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر جمیل جالبی، پیش لفظ، قومی انگریزی اردو لغت، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، طبع پنجم 2002ء، ص چھ