وہاب

اعزاز مقالات ادب و شاعری
شعبہ جات ادب و شاعری میں علمی مضامین تحریر کرنے اور ویکیپیڈیا کے مقالات میں اھم اضافوں پر
وہاب اعجاز خان کے لیۓ نشان مقالات ادب و شاعری - از احباب ویکیپیڈیا


وکی کتب ترمیم

وہاب صاحب، اسلام علیکم، وکی پر GPLD لاسنس کی لازم شرط ہے۔ ناصر کاظمی کو گزرے تو اتنا عرصہ نہیں ہؤا، اس لیے غالباً ان کے دیوان کے حقوق محفوظ ہوں گے۔ اس لیے میری نظر میں وکی کتب کے لیے یہ مناسب نہ ہو گا۔ ویسے بھی پرانی کتب جن کے حقوق عام ہو چکے ہوں، ان کے لیے wikisource کا شعبہ ہے۔ "وکی کتب" میری دانست میں آپ کی اپنی تحریر کردہ کتابوں کے لیے ہے۔ wikisource (منبع متن) کا ربط تو صفحہ اول پر موجود ہے، مگر صفحہ ابھی بنا نہیں ہؤا۔ --Urdutext 00:16, 22 جولا‎ئی 2006 (UTC)

ٹھیک ہے جناب یہ تو ایک تجرباتی کام تھا جو کہ میں نے کیا جہاں تک حقوق کا تعلق ہے تو دیوان کے حقوق محفوظ ہیں۔ اس لیے اگر چاہیں تو اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ باقی وکی سورس کی آپ نے بات کی ہے تو اس کے صفحہ اول پر کام ہونا چاہیے۔ تاکہ پرانی کتابیں اور دوسرے تنقیدی مقالے جو کے میرے پاس موجود ہیں ہیں وہاں اپ لوڈ کیے جاسکیں۔

Wahab

تجویز ترمیم

وکی سورس کے لیے یہاں [1] عرضی دینا پڑتی ہے۔ میری تجویز ہے کہ پہلے اردو وکیپیڈیا پر ہی ایک category:sourcebooks بنا کر کتابیں ڈالنے کا کام شروع کر دیا جائے۔ جب کافی مواد ہو جائے، تب ڈومین کی درخواست دی جائے۔ یہ لوگ ایسی ڈومین بنانا پسند نہیں کرتے جہاں کام نہ ہو رہا ہو۔ عام طور پر لوگ نئی زبانیں multlingual wikisource پر ڈالتے ہیں اور جب کافی مواد ہو جائے تو پھر علیحدہ ڈومین کی درخواست دیتے ہیں۔ البتہ اردو کے لیے "دائیں سے بائیں" کی وجہ سے یہ مناسب نہیں۔ وکی سورس کا صفحہ اول بھی فی الحال یہں وکیپیڈیا پر بنایا جائے جب ڈومین کی دوخواست دینے اور ڈومین بننے کا مرحلہ آئے تو وہاں منتقل کر دیا جائے۔ --Urdutext 14:58, 22 جولا‎ئی 2006 (UTC)


بہت اچھے ترمیم

بہت اچھا خیال ہے۔ اور میرے خیال میں اس کے لیے بہت جلد کام شروع کر دینا چاہیے۔ ابتدائی طور پر دیوان غالب تو ہم اردو ویب سے حاصل کر لیں اس کے علاوہ انتخاب کلام میر بھی ہم وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ کچھ تحیقی مقالے میرے پاس ان پیج میں موجود ہیں ان کو بھی میں ان پیج میں کنورٹ کردوں گا یوں یہاں اچھا خاصا کام ہو سکتا ہے۔ بس اس کے لیے پیج بنا دیا جائے۔ یا پھر زمرہ۔ جو آپ لوگوں کی مرضی ہو۔

Wahab

  • لیجیے میں نے Category:wikisource بنا دی ہے۔ یہاں پبلک ڈومین کتب اور مقالے ڈالے جا سکتے ہیں۔ دیکھیں اب یہ سلسلہ کتنا مقبول ہوتا ہے۔

--Urdutext 20:24, 22 جولا‎ئی 2006 (UTC)


بہت اچھے میں کوشش کروں گا کہ اردو ویب کی لائبریری کے ناظمین کو یہاں پوسٹ کرنے پر راضی کر سکوں۔ اس کے علاوہ زمرے کے تبادلہ خیال میں اگر تمام دوست مل کر کتابوں کے سٹائل پر بحث کریں تو اچھا رہے گا۔


Wahab

ماشاء الله آپ كى تو تعليم بهى كافى هے ـ باقى آپ نے لكھا هے كه آپ كى فرصت آپ كو وكى پيڈيا پر لے آئى ـ چيسے بهى آپ وكى پيڈيا تک آئے آپ كى امد كا شکريہ !ـ آپ كے كئے مثبت كام كى بدولت همارا بهى مان بڑا هے كه هم بهى وكى پيڈيا ميں شامل هيں ـ 23:44, 22 جولا‎ئی 2006 (UTC)خاورkhawar

منتقلی ترمیم

وہاب صاحب ، سنیما کو ایوان عکس کی جانب منتقل کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی اسکی چند دیگر بڑے زمرہ جات مثلا ، فن ، مشاغل وغیرہ میں نمائندگی بھی کردی گئی ہے۔ افراز

دیوان غالب ترمیم

میں نے دیوان غالب کے ابواب کے subpages بنا دیے ہیں۔ آپ ایک نظر دیکھ لیں اور پھر اس کے مطابق باقی مواد ڈالا جا سکتا ہے۔ --Urdutext 22:48, 7 اگست 2006 (UTC)


جواب ترمیم

وہ کام تو میں بھی کر رہا ہوں لیکن اچانک دیکھا تو زمرے غائب تھے۔ میں نے تو ردیف الف کا مواد بھی شامل کر دیا ہے۔ لیکن غزلیات کا زمرہ غائب ہے۔ پتہ نہیں کہاں چلا گیا۔

  • "غزلیات" تو غالباً اب آپ نے ڈھونڈ لیا ہے۔ عام طور پر بہتر ہوتا ہے کہ عنوان میں اعراب کا استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ اس وقت تلاش (وکی اور گوگل دونوں) کو اعراب کی تمیز نہیں۔

--Urdutext 23:09, 7 اگست 2006 (UTC)

وکی سورس ترمیم

میرا مشورہ ہے کہ سیف اللہ صاحب سے مشورہ کر کے ur.wikisource.org کے لیے درخواست ڈال دیں۔ ان لوگوں کو اس وکیپیڈیا پر موجود وکی سورس زمرے کا ربط دے دیں اور بتایں کہ آپ کے پاس کتابوں کی شکل میں کافی مواد ہے۔ اس طرح بار بار کام نہیں کرنا پڑے گا۔ --Urdutext 01:25, 13 اگست 2006 (UTC)


جواب ترمیم

بالکل یہی بہتر رہے گا لیکن مسئلہ وکی سورس کی وکی پیڈیا کے طرز پر سیٹنگ ہے۔ وکی کوڈ اور وکی بکس ابھی تک وکی پیڈیا کے معیار تک نہیں پہنچ پائیں ہیں۔ وکی سورس کا ڈومین صرف حاصل نہیں کرنا بالکل وہاں ترجمہ کرکے اور ایڈیٹر پر کام کرکے وکی پیڈیا سے ہم آہنگ کرنا بھی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔


wahab

ترجمہ میں تو وقت لگے گا۔ مگر باقی کام آسان ہیں، یعنی encoding بدلنا اور RTL کرنا۔

--Urdutext 01:21, 16 اگست 2006 (UTC)

  • سیف اللہ صاحب نے وکی سورس ڈومین کے لیے درخواست دے دی ہے [2]۔ ہو سکے تو ووٹ ڈال دیں۔

--Urdutext 13:45, 9 ستمبر 2006 (UTC)

بس اگر فونٹ اور ایڈیٹر کا مسئلہ حل ہو جائے ترجمہ تو وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔

  • وہاب صاحب آپ نقل کی بات کا برا نہیں مانیۓ ، ہمارا مقصد ہی انگریزی ویکیپیڈیا کی نقل تیار کرنا ہے ۔ اگر ہم اپنے تیار کیۓ ہوۓ مضامین لکھنے کے چکر میں پڑگۓ تو کچھ بھی نہیں ہو سکے گا۔
  • چھوٹے مضامین ہونا ، کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ پورے پورے مضامین لکھنا 5 یا 6 افراد کے بس کی بات ہی نہیں، اگر ہم ہر موضوع پر صرف تعریف کی چند سطور ہی لکھ دیں تو بہت بڑی بات ہے۔

افراز


جواب ترمیم

کیا بات کرتے ہوئے افراز بھلا اس میں برا منانے کی کیا بات ہے۔ تنقید سے ہمیشہ خوش ہونا چاہیے۔ دوست ہمیں مل کر کام کرنا ہے اور دوستوں میں نوک جھونک تو جاری رہتی ہے۔ Wahab

پرانا مال ترمیم

  • پرانا مال تو بہت قیمتی ہوتا ہے!! آپ پرانے ہوکر خود ہی دستور توڑ رہے ہیں ! زبراثقال کے وقت عکس کا ماخذ (یک لفظی ہی سہی) تحریر کردیا کریں تو کتنا اچھا ہو۔ افراز

معذرت ترمیم

  • وہاب صاحب ، طبیعیات میں ایک مضمون کی خاطر غزل ضدابہام بنانے کے سلسلے میں آپکے تحریر کردہ مضمون غزل کا تاریخچہ حذف ہوگیا جسکے لیۓ میں معذرت چاہتا ہوں ۔ اصل میں میں نے کبھی بھی نام پر توجہ نہیں دی ، میرا مقصد صرف علم کو جال پر اسلامی زبانوں میں لانے تک محدود رہتا ہے اس لیۓ خیال نہ کرسکا ، بعد میں Urdutext صاحب نے توجہ دلائی تو بہت کوشش کی کہ آپ کے کیۓ ہوۓ کام سے وہ غزل کا صفحہ جو آپ نے پہلی بار لکھا تھا ڈھونڈ کر واپس کردوں مگر نہیں ملا۔ اگر آپ اپنے کام کے حصے سے اسکو تلاش کرکے واپس لا سکیں تو لے آئیے ۔ اور دوسرے صاحبان سے بھی گذارش ہے کہ اگر کوئی غزل کو پہلی حالت پر revert کرنے کا طریقہ جانتا ہو تو براہ کرم ایسا کردے۔ ویسے میں نے اس غلطی کا اور مصنف کے نام کا ذکر غزل کے مضمون کی ابتداء میں کردیا ہے۔ شکریہ ۔ افراز


جواب ترمیم

کوشش ہوگی کہ تصاویر کے ساتھ ماخذ آئندہ سے لکھوں۔

  • وہاب صاحب ، پرانے مال کی تشبیہ ازراہ مذاق لکھی تھی بھائی ، آپ تو لگتا ہے سنجیدہ ہوگۓ :-) برا نہیں ماننا بھئیا ، سب سے بڑا پرانا مال تو میں خود ہوں۔ افراز

میں دوستوں کی باتوں کا برا نہیں مانتا۔ اس لیے برا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Wahab 19:00, 28 ستمبر 2006 (UTC)

مدتوں بعد ترمیم

کیسے ہیں وہاب صاحب، عرصہ بعد آۓ۔ پریشانی سے تھی کہ کہیں آپ ساتھ تو نہیں چھوڑ گۓ۔ بہرحال واپسی خوش آمدید۔ افراز


مصروفیات ترمیم

کچھ تدریسی مصروفیات ہیں۔ کالج میں پڑھا رہا ہوں اس لیے وقت کم ملتا ہے۔ جہاں تک ساتھ چھوڑنے کی بات ہے تو وکی کو چھوڑنا اب میرے لیے ناممکن ہے۔ آپ جیسے دوستوں کا ساتھ چھوڑنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

Wahab 18:46, 22 اکتوبر 2006 (UTC)

گذارشات ترمیم

اردو ٹیکسٹ صاحب نے خاصی وضاحت کردی ہے اصطلاحات کے استعمال کی ، حیدر صاحب نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے اور افراز نے بھی۔ دونوں جانب کے خلوص نیت میں کوئی شبہ نہیں جیسا کہ Fkehar صاحب نے بھی فرمایا۔ اب چند تجاویز ہیں آپ تمام اہل علم (بشمول اردو ٹیکسٹ صاحب اور حیدر صاحب) سے درخواست ہے کہ ان پر غور فرما کر اپنا موقف بیان کردیجۓ۔

  1. مضامین میں ممکنہ حد تک اردو اصطلاحات لکھی جائیں اور انکی انگریزی ساتھ درج کردی جاۓ مثلا؛ لحمیہ (protein) اور ساتھ ہی اس مضمون کا انگریزی بین اللسانی ربط [[en:Protein]] بھی دیا جاۓ۔
  2. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو مگر لغت میں ہو تو اس پر بحث کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں اور جب تک تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام اعتراضات دور نہ ہوجائیں اور کوئی فیصلہ نہ ہوجاۓ تب تک اس مصنف یا مترجم کو وہ مضمون نظر انداز کر کے نیا مضمون شروع کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر اتفاق نہ ہو تو اسے ترک کردیا جاۓ۔
  3. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو تو اسکو ڈھالا نہ جاۓ ، یا اگر ڈھالنے کا مشورہ ہو تو اسے مضمون میں استعمال کرنے سے پہلے تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام لوگوں کی راۓ لی جاۓ، راۓ پر اتفاق نہ ہو سکے تو اسکو ترک کردیا جاۓ۔
  4. اگر کوئی اصطلاح اوپر بیان کردہ تجاویز سے بھی فیصلہ کن صورت نہ اختیار کرسکے اور اسے (کم از کم) علمی مواد کی فراہمی کے نقطہ نظر سے بیان کرنا بھی ضروری ہو تو ایسی صورت میں حیدر صاحب کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ، مضمون میں ایک علیحدہ ٹیبل میں --- مجوزہ متبادل --- کے طور پر دے دیا جاۓ۔
  5. مزید احتیاط درکار ہو تو صفحہ اول پر اعلانات کے بکس میں ایک جملہ وضاحت کا بھی درج کرنے پر آپ لوگ غور کرسکتے ہیں کہ ---- دائرہ المعارف میں موجود ہر اردو اصطلاح کو بہتر اصطلاح کی فراہمی پر کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی آپ خود بھی کرسکتے ہیں ---- یا کوئی اور ایسی ہی وضاحت جو آپ مناسب سمجھتے ہوں لکھی جاسکتی ہے۔

تمام افراد سے گذارش ہے کہ براہ کرم اپنی راۓ ضرور بیان کردیجیۓ۔ آپ اگر ان تجاویز میں تبدیلی یا بہتری کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی کردیجیۓ تاکہ کوئی مناسب اور مشترکہ راہ اپنائی جاسکے اور ہم لوگوں کی توانائیاں ادھر ادھر بکھر کر کمزور نہ ہوں، ذاتیات سے بلند ہوکر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوۓ ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیجیۓ، میری مخلصانہ کوشش یہی ہے کہ الگ الگ سائٹیں بنانے کے بجاۓ ہم مشترکہ محنت سے ایک ہی اردو کی مثالی سائٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو انگریزی سمیت دنیا کی بہترین سائٹوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتی ہو، آگے آپ لوگوں کی مرضی۔ افراز

Salamoona ترمیم

وهاب خان وروره سلامونه او نېکې هيلې مې ومنه! قدرمنه وروره څنګه مې چې ستاسو په هکله ولوستل نو پوه شوم چې پښتون يې! که چېرته زما په پښتو نه پوهېږې او يا د پښتو ليک لوستل تاسو ته ګران کار وي نو په اردو کې درته همدا څه ليکم!

وهاب خان بهايي اسلام عليکم خدا کرلې کې آپ ټهيک هون! محترم بهايي جېسا کې مې نې آپ کې بارې مې پړها تو سمجهـ ګيا کې آپ پټهان هې! اګر مېري پښتو لکهايي پې آپ نهين سمجهتۍ يا اګر يه کويي مشکل کام هو تو پر اردو مېن يهين کچهـ لکهـتا هون! جېسا کې آپ دېکهتې هېن تو مېرې پاس اردو کې فانټس نهين هې اس ليې انګرېزي مې لکهنا پړې ګا.

Dear brother Wahab khan Salamoona! It is great to know that you are a Pakhoon borther of mine and not only having high education but also one of the builder of Urdu Wikipedia. I am writing to you to invite you to do your obligation for your mother tongue Pashto as well. You may be aware of that we have Pashto Wikipedia and the number of articles in that wikipedia are very less. and still needs more editors. but unfortunately we dont have many educated Pakhtoons who can participate, or maybe we have but they are not aware of Pashto wikipedia or they might be having difficulties to become an editor of Pashto wikipedia. Well, i think you should try to pay attention to your own mother tongue as well, Pashto is the language of all Pashtoons and we should not neglect it and treat it as a foreign . If you dont know about pashto wikipedia, then i am writing you the link of that website. it is just simply, [3] . I dont want to give you a headach would just write you some verses of Pashto Poetry that u might be interested in as well,

په پردۍ ژبه خبرې پښتون نه کا ****** بې ليلا بله سودا خو مجنون نه کا

څو د خپل ادب باران باندې ونشي***** بل باران به د قام فصل زرغون نه کا

غېرو ژبو کړې لاهو پخپل تهذيب کې***** بې پښتو به دې اوس هيڅوک راستون نه کا

خپلې ژبې خپل تهذيب وته چې شا کا ******** ملګرتيا له هغه قامه ژوندون نه کا

اوله خپله ژبه، پسته نورې ژبې ******* بې بنياده عمارت خو سمون نه کا

فرنګيان د پښتو ژبې خوشه چين دي ****** خو دې درمن ته نظر هم پښتون نه کا

بې له دې که ټول جهان هم ورته پرېږدې ******** بل ميراث به ستا نسلونه ممنون نه کا

پاڅه پاڅه د عمل جذبه پيدا کړه *********** يو ملت هم ترقي په افسون نه کا

the poem is written by the late father of Pashto Ghazal, Amir Hamza Shinwarai

i hope, you will accept my invitation and become one of the developer of Pashto language and work for your own language, this language really need you and there are still far more to do for that language.

Kind regards

Pakhtoon

یارو زمہ غٹہ مجبوری دہ دا چہ ماتہ پشتو لیکل صحیح نہ راضی ۔ ولے چے سکول اور کالج کہ مہ پشتو نہ دہ ویلے۔ زہ کوشش کوم چہ زہ پشتو زدہ کم۔ اور دے نہ پس زہ پشتو وکی تہ متوجہ شما۔ you can leave your answer in this discussion page here for me.


یارو زمہ غٹہ مجبوری دہ دا چہ ماتہ پشتو لیکل صحیح نہ راضی ۔ ولے چے سکول اور کالج کہ مہ پشتو نہ دہ ویلے۔ زہ کوشش کوم چہ زہ پشتو زدہ کم۔ اور دے نہ پس زہ پشتو وکی تہ متوجہ شما۔ Wahab 18:00, 31 دسمبر 2006 (UTC)

ویکی سورس ترمیم

میں نے دیوان غالب کا کچھ حصہ وکی سورس پر کاپی کر دیا ہے۔ وقت ملے تو ایک نظر دیکھ لیجئے گا، اور ہو سکے تو باقی کا بھی منتقل کر دیں۔ پتہ یہ ہے http://wikisource.org/wiki/Category:Urdu --Urdutext 02:11, 30 دسمبر 2006 (UTC)

اب دیوان غالب کا جتنا مواد یہاں تھا، سارا ہی منتقل ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی دیکھ لیجئے، تا کہ وکیپیڈیا سے حذف کر دیا جا سکے۔

--Urdutext 01:00, 31 دسمبر 2006 (UTC)


ویسے محترم برا نہیں مانیے گا۔ لیکن کتاب لکھنے کا یہ انداز تو نہیں کیا میں نے وکی پر اس کو اس طرح ایک کیٹگری میں رکھا ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ آپ پہلے اردو کے زمرے میں ایک زمرے شاعری کا بناتے اس میں کتاب شامل کرتے اور جیسا یہاں پر موجود ہے اسی طرح کتاب کو وہاں پر منتقل کیا جاتا ۔

Wahab 17:53, 31 دسمبر 2006 (UTC)

وہاب صاحب، بات آپ کی درست ہے۔ "اردو" زمرہ میں سب کچھ ڈالنے کا مقصد یہ ہے کہ جب ur.wikisource.org چالو ہو جائے، تو وکی سورس کے ایڈمن حضرات اس زمرہ میں تمام مضامیں آسانی سے نئی ڈومین میں منتقل کر سکیں۔ اس لیے "دیوان غالب" کے ہر ذیلی صفحہ کو بھی اردو زمرہ میں ڈالا گیا ہے ۔

جب اردو کی اپنی ڈومین بن جائے تو باقی زمرے بنائے جا سکتے ہیں۔ اپنی وکی کی دوخواست دینے سے پہلے وہاں خاطر خواہ مواد اکٹھا کرنا ضروری ہے۔ --Urdutext 16:05, 1 جنوری 2007 (UTC)

محترم میرے پاس مواد اور بھی موجود ہے لیکن مسئلہ وقت کی کمی ہے۔ اور پھر مواد کو پہلے ایک جگہ پھر دوسری جگہ پوسٹ کرنے کی کوفت سے میں بچنا چاہتا ہوں۔ اس لیے انتظار رہے کہ کب وکی سورس کااپنا ڈومین ہاتھ آتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ وکی سے دیوان غالب کو حذف کردیں۔ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے

Wahab 19:46, 2 جنوری 2007 (UTC)

عید مبارک ترمیم

وہاب اعجاز صاحب، السلام وعلیکم و عید مبارک! آپ کے نئے مضامین پڑھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ --Fkehar 08:39, 3 جنوری 2007 (UTC)

حضرت جعفر طیار ترمیم

اس مضمون حضرت جعفر طیار کو نئے سرے سے لکھا ہے۔آپکا دیا ہوا سابقہ مواد شروع کے حصے میں شامل ہے۔ امید ہے آپ کو مضمون پسند آئے گا۔ آپ کی رائے درکار ہے۔ آپ کے مضامین بہت اچھے ھیں۔ خاص طور پر سوانح حیات سے متعلقہ مضامین۔ --سید سلمان رضوی 03:16, 31 جنوری 2007 (UTC)

پنوشے ترمیم

السلام وعلیکم وہاب صاحب، امید ہے خیریت سے ہوں گے، آپ نے آگستو پنوشے کے نام سے مقالہ تحریر کیا ہے جبکہ آگسٹو پنوشے کے نام سے مضمون پہلے ہی موجود تھا، ملاحظہ کیجئے پھر اپنی رائے کے مطابق جو بہتر ہو کریں۔ --Fkehar 04:29, 31 جنوری 2007 (UTC)


جواب ترمیم

جعفر طیار کے حوالے سے مضمون دیکھا اچھا لگا جہاں تک پنوشے کا تعلق ہے تو شاید غلطی میری تھی مجھے پہلے سرچ کر لینا چاہیے تھا۔

شفیق الرحمن ترمیم

ایک قاری کی حیثیت سے "شفیق الرحمن" (مزاح نگار) پر مضمون کی درخواست کرتا ہوں۔ حیدر 11:06, 24 فروری 2007 (UTC)

تصاویر ترمیم

تصاویر پر حقوق کا کوئی سانچہ بھی لگا دیا کریں۔ ابھی یہ سانچے دستیاب ہیں۔ سانچہ:دائرہ عام۔صارف # سانچہ:دائرہ عام۔مصنف #

سانچہ:منسوب --Urdutext 14:20, 24 فروری 2007 (UTC)


جواب ترمیم

بہت جلد شفیق الرحمن پر لکھنے کی کوشش کروں گا۔ اردو افسانے اور طنز ومزاح کے حوالے سے بڑا نام ہے۔خصوصا ان کی کتاب دجلہ تو ایک کلاسک کی حیثیت رکھتی ہے۔ تصاویر کے ساتھ سانچے اگر میں نہیں لگا پاتا تو کوئی اور اللہ کا بندہ یہ نیک کام کر دیا کرے تو کتنا اچھا ہو۔

17:06, 25 فروری 2007 (UTC)

  • وہاب صاحب، کسی اللہ کے بندے کو یہ علم بھی ہو کہ کونسا لاسنس ہے، تو اس کے مطابق سانچہ لگائے۔ اگر تصویر کے مصنف سے اجازت ہو تو اس کا سانچہ الگ ہے۔ اگر کسی رسالے سے سکین کی ہے، تو پھر ہم low resolution, fair use کا بہانہ بنا کر دیکھتے ہیں۔ آپ کے علم میں ہے کہ وکیمیڈیا کاپی رائٹ کے سلسلہ میں خاصا سخت واقع ہؤا ہے۔

--Urdutext 01:19, 27 فروری 2007 (UTC)

salamoona ترمیم

Dear wahab khan salamoona!

i hope your doing well , dear brother i just wanted to request you to put a link of Pashto wikipedia on the first page of urdu wikipedia so that people could get access to Pashto wikipedia as well.

Regards

now Urdu wikipedia has 2 links to Pashto wikipediaسیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:52, 24 مارچ 2007 (UTC)

سیف اللہ نے مسئلہ حل کر دیا ہے۔ Wahab 18:18, 24 مارچ 2007 (UTC)

واپس "Wahab" پر