تبادلۂ خیال سانچہ:اسماعیلیہ
- کاشف بھایی!، سمرقندی بھایی اور اردو ٹیکسٹ بھایی کیا قرآنی آیات کو انسانی شکل اور کسی جانور کی شکل میں لکھنے یا اسے خطاطی کا نام دینے کی اسلام میں اجازت ہے، سانچہ:آغاخانی میں میں نے شیر کی شبیہ والی خطاظی کو شامل نہیں کیا تھا آپ کی توجہ درکار ہے- رحمت عزیز چترالی 03:41, 26 مئی 2011 (UTC)
- یہ سانچہ آغا خانی اسلام سے متعلق ہے اور اس میں اس کی اجازت ہے۔ میری معلومات کے مطابق اسلام کے بنیادی اصولوں سے اتنا متصادم بھی نہیں۔ --کاشف عقیل 13:25, 26 مئی 2011 (UTC)
- میری رائے میں عربی وکیپیڈیا کی طرز پر عمارت کی تصویر موزوں رہے گی۔--Urdutext 23:08, 26 مئی 2011 (UTC)
رائے شماری برائے تصویر
ترمیمتجویز ہے کہ موجودہ جانور کی شکل ہٹا کر عربی وکیپیڈیا کی ماند عمارت کی تصویر لگائی جاوے۔ ہٹانے کے حق میں تائید کا سانچہ سے ووٹ ڈالیں۔ دوسری صورت تنقید کا سانچہ استعمال کریں۔ اور اپنے دستخط کرنا مت بھولیں۔
- تائید --Urdutext 23:08, 26 مئی 2011 (UTC)
- تائید --رحمت عزیز چترالی 03:38, 27 مئی 2011 (UTC)
- تنقید چھوٹی چھوٹی باتوں کو اسلامی مسئلہ بنانا درست نہیں۔ اگر آپ لوگ آج اس پر اعتراض کر رہے ہیں تو کل اور بہت سی تصاویر قابلِ اعتراض ہوجائیں گی اور دو چار سال کے بعد تمام تصاویر کسی مولوی صاحب کی اجازت سے لگانا پڑیں گی۔ یہ تصویر اسماعیلیوں کے نزدیک قابلِ اعتراض نہیں ہے تو ہم کیوں معترض ہیں؟ کیا ہم نے اسماعیلیوں کو بھی کافر قرار دے ڈالا ہے؟
- اس تصویر میں نہ تو کوئی عریانی کا عنصر ہے اور نہ ہی کسی اسلامی شخصیت یا جزو ایمان کی تزہیک کی گئی ہے۔ کیا اعتراض صرف اسلیے ہے کہ اہلسنت والجماعت دارالعلوم دیوبند/بریلی کے علماء کے نزدیک یہ درست نہیں ہے؟ اسماعیلیوں/اہل تشیع کو تو اس پر اعتراض نہیں۔ ویسے بھی اردو دائرۃالمعارف کسی ایک مذہب یا مسلک کے لیے نہیں ہے۔ یہاں لکھنے والوں کی اکثریت مسلمان ہے، اسلیے اس کا مزاج اسلامی ہے۔ مسلمانوں میں موجود چھوٹے موٹے اختلافات رائے کو یہاں اہمیت دینے کی روایت نہ ڈالی جائے تو اچھا ہے۔ --کاشف عقیل 22:50, 27 مئی 2011 (UTC)
- یہ جانور کی شبیہ اسماعیلی مذہبی نشان نہیں، جیسا کہ عربی وکیپیڈیا سے ظاہر ہے۔ --Urdutext 23:21, 27 مئی 2011 (UTC)
- یہ ایک قطعی مختلف اعتراض ہے جو وزن رکھتا ہے۔ تاہم اگر یہ درست ہے تو فارسی اور انگریزی پر اب تک بطور علامت کیونکر برقرار ہے؟ انگریزی پر تو غلط معلومات کا دیر تک برقرار رہنا بہت مشکل ہے۔ --کاشف عقیل 00:04, 28 مئی 2011 (UTC)
- یہ اعتراض میں نے اسماعیلی اسلام کے انگریزی صفحہ اور اس کے پروجیکٹ ٹاسک فورس کے تبادلۂ خیال پر بھی اٹھا دیا ہے۔ --کاشف عقیل 00:25, 28 مئی 2011 (UTC)
نکات المتعدد بالمنطق
ترمیم- یوں تو قرآن میں بھی کہیں تصاویر کی ممانعت نہیں یہ تو پھر ایک قسم کی خطاطی ہے
- صحیح احادیث سے اس بات کی ممانعت حاصل ہوتی ہے اور متعدد جلیل القدر علماء کے فتاوی بھی اس کو ممنوع قرار دیتے ہیں
- احادیث سے اس کی ممانعت کی انسان کی نفسیات سے تعلق رکھنے والی معاشری وجوہات ہیں جن سے قطعۂ نظر بہرحال نہیں کیا جاسکتا
- اگر کوئی بات اختیار کرنا متنازع ہو اور اس کو ترک کرنا کسی نقصان کا باعث نا بن رہا ہو تو پھر منطق کہتی ہے کہ اجتناب ہی بہتر راستہ ہوگا
- ویکیپیڈیا کا یہ کام نہیں کہ کفر و ایمان کے فتاوی جاری کرے؛ ویکیپیڈیا کا یہ کام بھی نہیں کہ کفر کو کفر اور ایمان کو ایمان نا بیان کرے
- ویکیپیڈیا پر معلومات شفاف اور کھری ہونا چاہیں اور ان سے کوئی مغالطہ نہیں پیدا ہونا چاہیے
- الفاظ و عبارت کی خوبصورتی کا سہارا لے کر کالے کو سفید اور سفید کو کالا بیان کیا جائے تو یہ ویکیپیڈیا کے فرائض سے کوتاہی ہوگی
- کسی کو کافر کہنا ویکیپیڈیا کا کام نہیں لیکن اس کے عقائد اصل عقائد سے کس قدر مختلف ہیں اس کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا ویکیپیڈیا کام ہے
- ایسے فتاوی بھی دیئے جاچکے ہیں جو کہ کے بعید نما کو جائز قرار دیتے ہیں اور تاویل یہ ہے کہ اس کی تصاویر برقی موجوں کی صورت پیدا ہوتی ہیں اور ہاتھ سے نہیں بنائی جاتیں، اس کے علاوہ بھی قانونی ضروریات کے لیے کاغذی اور برقی سمیت تمام اقسام کی تصاویر جائز قرار دینے والے علماء بھی کم نہیں
- پرندوں اور جانوروں میں قرآنی آیات کی خطاطی (حیونہ خطاطی / zoomorphic calligraphy) بہرحال ایک الگ شعبہ ہے اور اس پر ویکیپیڈیا پر ایک مقالہ لکھنے کی ضرورت ہے جہاں اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جانا چاہیے
- یہ بھی سچ ہے کہ انتہائی ماہر خطاط قرآنی آیات کی حیونہ خطاطی کے شاہکار پیدا کرتے رہے ہیں اور چونکہ ان میں اصل جاندار کی شکل نہیں آتی اس لیے ان سے شرک (polytheism) کا اندیشہ کم ہے اس صورت میں کہ جب قرآن کی عبارت بھی ساتھ ہی نظر آرہی ہو؛ لیکن پھر اگر یہ اجازت ہی ہے تو آپ انسانی جسم پر خالینہ (tattoo) بنانے پر کیسے ممانعت کریں گے؟ انسانی جسم اسی آیاتی خالینہ کے ساتھ بیت الخلاء بھی جائے گا
- اسلام توحیدیت پر قائم ہے اور اس کے بنیادی نظریے کے مطابق خالق اور مخلوق میں براہ راست تعلق پر زور دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ انبیاء اکرام کا وسیلہ بھی درکار نہیں (بات وسیلے کی ہے نا کہ تعلیمات کی)؛ خالق اور مخلوق کے بیچ کوئی چیز قرار نہیں پاسکتی
- متعدد علماء شرک و بت پرستی کے پیش نظر محض اللہ اور محمد اور صحابہ اکرام کی تصاویر کو ممنوع قرار دیتے ہیں ان کے خیال کے مطابق قرآن میں شرک و بت پرستی کی ممانعت ہے نا کہ تصاویر سازی کی
- anthropomorphic اور zoomorphic خطاطی پر علماء میں ایک آراء نہیں پائی جاتی اور اس کی تاریخ عباسی خلیفاؤں تک جاتی ہے
- شیر میں درج آیت کوئی مخصوص اسماعیلی علامت نہیں ہے بلکہ یہ اصل میں حضرت علی کے شیرِ خدا کے لقب کی جانب نسبت رکھتی ہے، اسماعیلی بھی شیعہ فرقے سے ہی نکلنے والا ایک فرقہ ہے، سنی بھی حضرت علی کو شیر خدا کہتے ہیں؛ یعنی یہ خطاطی اسماعیلی فرقے کی کوئی مخصوص علامت قرار نہیں دی جاتی
- یہ شیر خدا کے لقب کی جانب اشارہ کرنے والی خطاطی اپنا خطاط نامعلوم رکھتی ہے، صرف اس قدر کہا جاسکتا ہے کہ یہ سولہویں صدی میں کسی وقت ایران میں تخلیق ہوئی تھی
--سمرقندی 08:40, 28 مئی 2011 (UTC)
- اسلام میں بت سازی، بت پرستی اور آیات قرآنی کو خطاطی کا نام دیکر کسی جانور کی شبیہ بنانا بھی درست نہیں لہذا عربی ویکیپیڈیا کی طرح جانور کی شبیہ کی جگہ آغاخانیوں کے جماعت خانہ کی تصویر دی جایے، مزکورہ بالا جانور کی شبیہ آغاخانیوں کا مذہبی نشان نہیں - رحمت عزیز چترالی 04:43, 30 مئی 2011 (UTC)
- رحمت بھائی ، بصد احترم لیکن وکیپیڈیا پر اسلام کے تمام اصولوں کی پابندی کی شرط نہیں لگائی جاسکتی۔ ایسی شرط اگر لگائیں گے تو فوراً یہ سوال اٹھے گا کہ کون سا اسلام؟ شیعہ کا یا سنی کا؟ دیوبندی کا یا بریلوی کا؟ یہ ایک ذخیرہ معلومات ہے اور اسے مذہبی مباحث سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔ جہاں تک اس کے مذہبی نشان نہ ہونے کا تعلق ہے، تو میں نے کچھ پیغامات انگریزی پر بھی دیے ہیں تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی مستند حوالہ ہے جس سے ثابت ہوسکے کہ یہ مذہبی نشان نہیں ہے تو برائے مہربانی یہاں درج کردیجیے تاکہ اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جاسکے۔ --کاشف عقیل 14:54, 30 مئی 2011 (UTC)
- کاشف بھایی یہ آغاخانیوں کا مذہبی نشان نہیں بلکہ اہل تشیع کا مذہبی نشان ہے - رحمت عزیز چترالی 03:50, 31 مئی 2011 (UTC)
- Why are you people defaming Aghanis? - Agbiyabani 07:01, 30 مئی 2011 (UTC)
- Why did you assume that we are defaming Aghakhanis? This is only a discussion about the picture that would be more appropriate for this template. Some are for the calligraphic lion while others support the facade of Jamat Khana. Let us know what your opinion is. --کاشف عقیل 14:54, 30 مئی 2011 (UTC)
- بھائی آپ نے نامعلوم کیا لکھا ہے؟ ہمیں تو انگریزی نہیں آتی، آپ ہم کو جاہل کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں فائل:Smile.PNG بس اتنا کیجیے کہ جس معاملے پر بحث جاری ہے اس پر کوئی اظہار خیال ایسی زبان میں فرما دیجیے جو ہم جاہل پڑھ سکیں۔ --سمرقندی 12:42, 30 مئی 2011 (UTC)
- فائل:Smile.PNG - رحمت عزیز چترالی 03:50, 31 مئی 2011 (UTC)