فخرالدین پشاوری
خوش آمدید!
ترمیم(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 16:38، 13 نومبر 2018ء (م ع و)
خوش آمدید
ترمیممحترم صاحب!
آپ کا ویکیپیڈیا پر خوش آمدید!!! آپ نے حال ہی ایشیائی مہینہ میں دو مضامین لکھے ہیں؛ دیوبند کیسے بنا اور چین کی آزادی۔ یہ دونوں مضامین میں حوالہ جات کی کمی ہے۔ شاید اسے ہمارے ایشیائی مہینہ کے ناظم قبول نہ کریں۔ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ آپ ایک نئے صارف ہیں، ویکیپیڈیا پر کچھ دن گزار لیں۔ تاکہ آپ کو ویکیپیڈیا پر لکھنے کا علم ہوجائے، اس کے بعد مضامین تخلیق کرنا شروع کریں۔ لیکن اگر آپ مضامین تخلیق کرنا چاہتے ہیں تو انگریزی ویکیپیڈیا سے کسی مضمون کو کاپی کرلیں اور اسے اردو میں ترجمہ کر کے مضمون تخلیق کردیں۔ اس سے آپ کو ویکیپیڈیا پر لکھنے کا علم ہو جائے گا۔ آپ ایک بار معاونت:ترمیم کا مطالعہ کرلیں۔ اگر آپ مجھ سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں میرے لیے ایک پیغام چھوڑ دیں یا پھر میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر رابطہ کریں۔ یاد رہے پیغام کے آخر میں چار بار یہ '~' لگادیں۔ مثلا: ~~~~ لگادیں۔ شکریہ! آپ کا دوست حسیب احمد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:56، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ 2018ء
ترمیمایشیائی مہینے کے لیے آپ کے تعاون کا شکریہ! امید ہے کہ آپ اردو زبان کی ترویج کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے، اور ان مضامین میں مزید بہتری لائیں گے۔براہ مہربانی گوگل فارم پر کر کے آن لائن اپنا پتا جمع کرائیں اور پوسٹ کارڈ کا تحفہ وصول کریں۔ — بخاری سعید (تبادلۂ خیال!)