ویکیپیڈیا میں !     Welcome to Urdu Wikipedia!

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔

For non-Urdu-speakers: You may leave a message in English Here.

اسلام علیکم اورنگزیب صاحب،

میں نے آپ کے تخلیق کردہ مضمون ایمان بالآخرت کو امیدوار برائے حذف شدگی نامزد کیا ہے۔ وکی پیڈیا پر کسی دوسرے موقع جال سے مواد نقل و چسپاں کرنا منع ہے کیونکہ یہ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور اس مضمون کا تمام مواد http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=8660&type=text سے نقل و چسپاں شدہ ہے۔ وکیپیڈیا پر صرف دائرہ عام میں داخل تحاریر رکھی جاسکتی ہیں۔

میں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وہاں پر بھی مصنف کا نام اورنگزیب ہے اور اس لیے یہ بعید از قیاس نہیں کہ آپ ہی مضمون کے اصل مصنف ہیں۔ اگر ایسا ہے تو دائرہ عام میں شامل آپ کی اپنی تحریر یہاں بالکل رکھی جاسکتی ہے۔ اگر یہ آپ کی اپنی ہی تحریر ہے تو برائے مہربانی اس بات کو واضع کرنے کے لیے اصل مضمون پر ایک اجازت نامہ ڈال دیں کہ آپ مضمون کو دائرہ عام میں داخل کر رہے ہیں۔ دائرہ عام میں آنے کے بعد ہی یہ مضمون وکیپیڈیا پر رکھا جاسکے گا۔

مخلص --کاشف عقیل 15:47, 13 ستمبر 2010 (UTC)


اورنگزیب صاحب، آپ جب کسی صارف سے تبادلہ خیال کریں تو اپنی پیغام لکھنے کے بعد آخر میں --~~~~ لکھ کر یا اوپر موجود دستخط بمع مہر وقت کا بٹن دبا کر اپنے دستخط ضرور کر دیا کریں۔--ساجد امجد ساجد 07:34, 16 ستمبر 2010 (UTC)