Quran Wiki Project

ترمیم

Aslamo Alikum Wa Rahmatullah Br. Fahad,

My apologies for not being able to write in Urdu. However, I was wondering if you can contact me at info@quranwiki.com,

I would like to seek your guidance for QuranWiki Project to further advance it, if possible.

It's a new project so I am asking everyone's help for this noble cause.

Best Regards,

Ibn-e-Adam

شکریہ

ترمیم

شکریہ فہد بھائی۔ آپ کے قرآنی سلسلے کا بہرحال مقابلہ نہیں۔ اصل میں میں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مضمون دیکھا تو شرم آئی کہ ہم ہر موضوع پر لکھ رہے ہیں مگر ان کے بارے میں مضمون نامکمل ہے۔ انشاءاللہ پورا کروں گا۔ ابھی اس میں زیادہ تفصیل نہیں دے رہا تاکہ مضمون کا حجم مناسب رہے لیکن اس میں موجود ہر حصے پر علیحدہ علیحدہ مضمون کی ضرورت ہے ۔ اللہ ہم سب کو مل کر ان مضامین کو پہلے مکمل کرنے کی توفیق دے۔آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔--سید سلمان رضوی 13:24, 4 جون 2007 (UTC)

  • سلام علیکم ۔ جی فہد بھائی تمام ابواب ہی بنانے کا ارادہ ہے، چونکہ ایک ایک سانچے کو اردو زدہ کرنے کا وقت نہیں اس لیۓ سانچوں کے نام فی الحال انگریزی والے ہی رہیں گے اور اس سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا کیونکہ اصل بات تو وہ معلومات ہیں جو ان میں رکھی جائیں گی۔ تاریخ اور جغرافیہ ہی نہیں میں تو آپ سے فنیات اور معاشرہ کے ابواب کو بھی مزید معلوماتی اور خوبصورت بنانے کی درخواست کرنے والا تھا :-) سمرقندی

بہت شکریہ

ترمیم

فہد صاحب بہت شکریہ۔ آپ کی مدد سے کام جلد ہو جاۓ گا۔ فی الحال اس سانچے میں انگریزی الفاظ کا ترجمہ کر لیجیۓ تو بہت نوازش ہوگی۔ سمرقندی

  • جی فہد صاحب ابھی تو ہمارے پاس جو موضوعات ہیں وہی رکھ دیجیۓ ، اور اس بارے میں آپ ہی بہتر جانتے ہیں۔ جہاں تک رہی بات آسٹریلیا اور چین کی تاریخ کی :-) تو وہی ہمارے سامنے ایک بہت بڑی للکار (challenge) ہے، یہی تو نہیں ہے اردو میں۔ اور جو اردو میں نہیں ہے وہی اردو میں لانا ہمارا مقصد ہے۔ ابھی تو ہمکو کوک آئی لینڈ تک کی تاریخ لکھنی ہے :-) ۔ خیر یہ تو میری سوچ تھی۔ تاریخ کا مکمل شعبہ آپ کا ہے اور آپ ہی موجود صورتحال اور مضامین کو دیکھتے ہوۓ فیصلے کر لیجیۓ۔ آپ ہی اس میں ان زمرہ جات اور موضوعات کو رکھ سکتے ہیں جو ابھی ہمارے پاس موجود ہیں۔۔۔۔۔۔ تاریخ کے باب میں اب نیچے دیکھیۓ زمرہ جات کا سانچہ ترجمہ کر رہا ہوں۔ اس کو ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور جو زمرے آپ مناسب سمجھیں اضافہ کر دیجیۓ اور جو مناسب نہ لگیں انکو نکال دیجیۓ۔ سمرقندی

تکمیلِ ڈھانچہ

ترمیم

فہد صاحب باب : تاریخ کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔ اب یہ آپ کے حوالے ہے :-) سمرقندی

  • لیجیۓ جناب زمرہ کے سانچے کا کام مکمل ہوا۔ اب میں جغرافیہ کو جاتا ہوں ، تاریخ آپ سنبھالیۓ۔ سمرقندی
  • سلام علیکم فہد صاحب ۔ کیا حال ہیں جناب :-) سمرقندی
  • پریشان نہ ہوئیے۔ علم الادویہ کا باب مکمل کرنے کے بعد تاریخ اور جغرافیہ کے ابواب درست کرنے کا ارادہ ہے، ابھی اس میں تمام سانچے انگریزی میں ہیں جن سے خاصی الجھن سی پیدا ہوتی ہے۔ اگر ابھی آپ زمرے رکھنے میں دقت محسوس کر رہے ہیں تو مجھے ان زمروں کے نام بتا دیجیۓ میں لکھ دوں گا۔ سمرقندی

سانحہ کربلا

ترمیم

السلام علیکم اللہ آپ کو اجر عطا کرے۔ میں نے امہات المومنین پر ابھی آپ کے مضامین دیکھے ہیں جن کی اشد ضرورت تھی۔ سانحہ کربلا میں اپنا حصہ ڈالنے کو سعادت سمجھوں گا۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کتابیں دستیاب نہیں ہیں۔ ابھی عربی اور فرانسیسی کتب سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر ان کا مزاج اردو سے مختلف ہے۔ بہرحال انشاء اللہ کوشش ضرور کروں گا۔--سید سلمان رضوی 10:53, 19 جون 2007 (UTC)

  • سلام فہد صاحب۔ باب تاریخ میں منتخب مضمون کو خود کار طریقہ پر تبدیل ہوتے جانے والا بنانے کا سوچ رہا ہوں ، آپ کا کیا خیال ہے؟ اگر متفق ہیں تو پھر 8 یا 10 ایسے مضمون بھی بتائیے جو کہ اس گردش میں رکھے جاسکیں۔ پھر وہ اپنے آپ بدلتے رہا کریں گے۔ جیسا کہ باب روبالیات میں ہو رہا ہے۔ سمرقندی

خودکار مقالات

ترمیم

فہد صاحب جب آپ ------ خودکار تازہ انتخابات کیلیۓ یہاں ٹک کیجیۓ ------ پر ٹک (click) کریں گے تو مقالہ بدل جاۓ گا۔ اسکے علاوہ جب آپ ایک بار صفحہ بند کر کے دوبارہ کھولیں گے تو بھی بدل جاۓ گا۔ یعنی جو صارف کل آۓ گا اسکے سامنے خود بخود نیا مقالہ ہوگا۔ صفحہ اول پر بھی کیا جاسکتا ہے اگر دیگر ساتھیوں کو اعتراض نہ ہو۔ اسکے علاوہ تاریخ کی تصاویر کو بھی اسی طرح خودکار بنایا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ کے خیال میں تصاویر ہیں تو 8 یا 10 کے قریب دیجیۓ :- ) سمرقندی

  • سلام فہد صاحب ۔ ابھی ابھی تصویروں پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ کل 13 مقالات خودکار ہو ہی چکے ہیں اب جب بھی آپ ٹک کیجیۓ پر ٹک کریں گے نیا مقالہ سامنے ہوگا۔ اسی طرح دیگر حصوں کو بھی مقالہ اور تصویر کی طرح خود کار کرنے کا ارادہ ہے۔ باب الاسلام پر کام اس لیۓ نہیں شروع کیا کہ میں اسکو ادھورا رکھ کر آہستہ آہستہ (دیگر ابواب کی طرح) مکمل نہیں کرنا چاہتا، اس لیۓ جب اسلام کے باب کیلیۓ خاصہ مواد ہو جاۓ گا تو اسکو بنایا جاسکتا ہے ابھی میرے خیال میں وہ مواد موجود نہیں کہ تمام باب الاسلام بنایا جاسکے۔ لیکن اگر آپ بضد ہیں تو میں باب الاسلام ڈال دیتا ہوں ۔ سمرقندی
  • یہ تو آپ کی بڑائی اور عظمت ہے کہ ایسا سوچتے ہیں  : -) میں تو یہ حقیقت جانتا ہوں کہ اگر آپ ، سلمان اور اردو ٹیکسٹ جیسے ساتھیوں کی انجمن میئسر نہ ہوتی تو یہ سب کچھ ممکن نہیں تھا جو ہے۔ یہ سب تو ہم سب کا مل جل کر کیا گیا کارِ انجمن (team work) ہے۔ سمرقندی

ابواب میں ترمیم

ترمیم

السلام علیکم۔ ابواب میں ترمیم کے لیے میں نے ترمیم کے لیے باب کی جگہ سانچہ کر دیا ہے۔ یعنی اب باب معاشیات میں ترمیم کے لیے ترمیم دبانے پر سانچہ کھل جاتا ہے اور ترمیم کی جا سکتی ہے۔ اس سے ابواب میں ترمیم آسان ہے۔ اگر چاہیں تو دیگر ابواب میں بھی ایسا ہی کر لیں۔--سید سلمان رضوی 13:03, 21 جون 2007 (UTC)

  • فہد صاحب فی الوقت باب جغرافیہ کے ترمیم کے اختیارات کو درست کر دیا ہے، جلد ہی انشااللہ سانچوں کے نام بھی اردو میں ہو جائیں گے۔ اگر اس دوران کوئی اور خامی نظر آۓ تو براہ کرم آگاہ کیجیۓ گا۔ سمرقندی

شکریہ

ترمیم

اسلام علیکم

فہد بھائی بہت بہت شکریہ تصاویر بھیجنے کا سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 17:00, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

asalm laikum ...............fahad bhai main apna page bana chahta hoon es keley main kia keroon ?

  • سلام علیکم فہد بھائی۔ درست عبارت یہی ہے جو نیچے درج ہے۔ سمرقندی۔

موت سے جو ڈر جاؤ زندگی نہیں ملتی
جنگ جیتنا چـاہـو ، کشـتیاں جـلا دینا

  • سلام ۔ آپ کے پیغام کا شکریہ۔ شعر کا وزن شائد آپ کو اس لیۓ نابرابر محسوس ہوا ہو کہ یہ فی الحقیقت ایک پرانے انداز کی اردو میں ہے جو اب ہندوستان میں بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ شعر میں کسی ایک فرد کی جانب بات نہیں ہے بلکہ عمومی جملہ ہے جس میں بذات خود شعاعر بھی شامل ہو جاتا ہے۔ پہلا مصرع ایک ایسا جملہ ہے جس میں کسی فعل کے بارے میں بتا کر اسکے نتیجے سے آگا کیا جاتا ہے، مثلا

دیر تک جو سو جاؤ گاڑی نہیں ملتی --------- یعنی دیر تک سوتے رہیں تو صبح کی گاڑی چھوٹ جاتی ہے

دوسرا مصرع کسی آرزو یا مقصد کی جانب اشارہ کر کہ اسے حاصل کرنے کی راہ بتاتا ہے مثلا

شب میں پڑھنا چاہو ، بتیاں جلا لینا --------- یعنی اگر رات میں پڑھنا چاہو تو بتیاں (خواہ موم بتیاں ہوں یا برقی بتیاں) جلا لینا لازمی ہے۔

اگر آپ کو وزن میں برابر نہیں لگتا یا نا موزوں ہو تو پھر اسکی جگہ کوئی اور شعر رکھا جاسکتا ہے ، آپ ہی کوئی اچھا سا منتخب کر کہ لکھ دیجیۓ : - ) سمرقندی

Image BurjDubaiHeight.png

ترمیم

Hi,

I'm sorry,I hope you understand English but I don't know any Urdu.

You recently copied the image BurjDubaiHeight.png from the English Wikipedia and I thought you would like to know the image has now been copied to Wikimedia Commons. You can use the Commons copy by flagging the image page. I don't know how to do this here in urdu, but in it is done in English by adding the template {{NowCommons|...}}, and the image should disappear automatically in few days. User:Astronaut 

Thanks.

87.113.25.230 19:55, 25 جولا‎ئی 2007 (UTC)

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے
اب آجاؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے

سمرقندی

  • ابھی ویکیپیڈیا پر آیا تو آپ کا پیغام ملا، بہت خوشی ہوئی آپ کا پیغام پاکر۔ ویکیپیڈیا کیلیۓ آپکا شعر بہت بامحل ہے۔ یہ دائرہ المعارف تو ایک آزمائش ہے، اور وقت یہ ثابت کرے گا کہ اس آزمائش پر یہ چار پانچ افراد پورے اترے یا دیگر کروڑوں اردو عالموں کی طرح ہار گۓ۔ ابھی تک اس جنگ کی ایک ایک چال ہمارے منصوبے کے مطابق ہے اور کھیل ابھی تک ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اسی طرح چلتے رہے تو اس جنگ کا فیصلہ انشااللہ ہمارے حق میں ہوگا۔ سمرقندی


طالب دعا

ترمیم

اسلام علیکم فہد احمد کہیر صاحب۔۔۔۔ سب سے پہلے تو مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ اور موبائل نمبر آپ نے شاید میرے بلاگ سے لیا ہو گا جو اب بند ہو چکا ہے :( ، تعلیمی صورت حال آپ میری یہاں سے پتا لگا سکتے ہیں۔ :) ۔ کافی عرصہ میں اردو ویکیپیڈیا پر حاضر نہیں ہو سکا اسکا مجھے خود احساس ہے۔ اب بس ایک یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ اور رہ گیا ہے اور جلد ہی میرے بورڈ کے امتحانات کا نتیجہ میں نکلنے والا ہے۔ اس کے بعد انشاء اللہ اپنی ممکن توانائیاں اردو وکی کے حوالے۔۔۔ :) آپ بس دعا کیا کیجئے۔ بہت بہت شکریہ۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

باب:اسلام

ترمیم

سلام علیکم ۔ کیسے ہیں فہد صاحب۔ آپ کے کہنے کے مطابق باب اسلام پر کام کرا ہے، ایک یا دو گھنٹے تک آپ کے حوالے کردوں گا : - ) آپ ہیں نا ابھی روۓ خط ؟ سمرقندی

  • ماشااللہ نۓ گھر کی مبارک باد قبول کیجیۓ، دعا ہے کہ خشیوں کا گہوارہ ہمیشہ ہنستا مسکراتا رہے۔ computer بھی صحیح ہو جاۓ گا کہ آلات ہوتے ہی بگڑنے سنورنے کے لیۓ ہیں۔ گذشتہ تیز رفتار مضامین میں اضافے کا کارنامہ آپ ہی کا تھا، فکر نا کیجیۓ اس وقت بھی اردو ویکی ، انگریزی ویکی سے، بلکہ تمام دیگر ویکیوں سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔ میں ٹھیک ہوں، بس قوت پہلے جیسی نہیں رہی۔ سمرقندی
  • لیجیۓ فہد بھائی۔ باب:اسلام کا ڈھانچہ بن گیا ہے۔ نمونے کے طور پر اس میں تعارف اور ایک سانچہ ڈال دیا ہے۔ اس سانچے سے آپ کو اندازہ ہوجاۓ گا کہ دوسرے سانچے کیسے بھرے جائیں گے۔ عنوانات ، رنگ اور دیگر جو تبدیلیاں مناسب ہوں وہ آپ اپنی پسند سے کرتے رہیۓ گا۔ کوئی مسلئہ ہو تو ضرور بتائیۓ گا۔ سمرقندی

عنوانات

ترمیم

فہد صاحب سلام۔ باب اسلام میں دیۓ گۓ عنوانات سے پریشان نہیں ہویۓ گا، وہ میں نے صرف ڈھانچہ کھڑا کرنے کیلیۓ اپنے خیال کے مطابق لکھ دیۓ تھے آپ براہ کرم انکو اپنے حساب سے جیسا چاہیں تبدیل کر لیجیۓ گا۔ یعنی جو بھی موضوعات آپ سمجھتے ہوں کہ ابھی ویکی پر موجود ہیں تو انکے حساب کا عنوان بنا لیجیۓ گا۔ تعارف کے علاوہ تمام خانے تصادفی ہیں ، یعنی ان میں عبارت بدلتی رہے گی اس لیۓ گنجائش کی کمی نہیں ہوگی۔ اور اگر ضرورت ہوئی تو خانوں میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اپنی راۓ سے آگاہ کیجیۓ گا ، اگر آپ کو سانچوں کا نام تبدیل کرنے میں دقت ہو تو جو نام بدلوانے ہیں وہ مجھے بتا دیجیۓ میں کر دوں گا۔ سمرقندی

تبدیلی

ترمیم

فہد صاحب باب اسلام کے صفحہ میں تبدیلی کی ہے، آپ کے بتاۓ ہوۓ تمام موضوعات کے خانے اب موجود ہیں۔ آپ قرآن کے خانے تک کا کام سنبھال لیجیۓ۔ قرآن کے خانے سے نیچے کے خانے میں کر دوں گا۔ اب تو ٹھیک ہے نا : -) ایک نظر دیکھ لیجیۓ۔ مزید ترمیمات کی جاسکتی ہیں۔ سمرقندی

تصادف

ترمیم

آپ ایک خانے میں کئی مضامین یا عبارات رکھ سکتے ہیں --- جس خانے میں آپ جتنے مضامین رکھ چکے ہوں اس خانے کی Coding میں اس تعداد کے عدد کا اضافہ کر دیجیۓ گا۔ جو مندرجہ ذیل ہے۔
{ {مسلم سائنس/تصادفی|max=1|header=باب:اسلام/منتخب مقالہ|subpage=باب:اسلام/منتخب مقالہ} }
اس سطر میں max کے ساتھ اپنے مضامین کی تعداد کا عدد رکھنے سے یہ خود بدل جایا کریں گے۔ سمرقندی

بار بار زحمت

ترمیم

فہد صاحب بار بار زحمت دینے کی معذرت چاہتا ہوں۔ تصاویر کو اگر مندرجہ ذیل انداز میں رکھا جاۓ تو مناسب ہے کیونکہ عام انداز میں رکھنے سے بعض computers پر وہ اپنی جگہ سے ہٹ جاتی ہیں۔ اس انداز میں Image: کے ساتھ right یا left لگانے کے بجاۓ اوپر div میں لکھا جاتا ہے۔

<div style="float:right;margin-left:.5em"> 
[[تصویر:Paris-mosq-minar.jpg|160px]]
</div>

سمرقندی

میں مساجد، آپ قرآن

ترمیم

فہد صاحب میں مساجد رکھ رہا ہوں آپ قرآن کے مضامین رکھیۓ، کیا خیال ہے؟ آپ کو قرآن میں کتنے مضامین کے سانچے چاہیں؟ سمرقندی

موضوعات

ترمیم

میرا خیال ہے کہ موضوعات چن لیجیۓ۔ پھر ایسی عبارتیں خانے میں رکھی جاسکتی ہیں کہ جو مکمل مضمون پر جانے پر ان موضوعات کے صفحات یا زمرہ جات کی جانب لے جاتی ہوں اس طرح سب کی نمائندگی کرنے میں مدد ملے گی۔ اور خآنے میں رکھنے کیلیۓ کوئی 20 کے قریب عبارات چن لیجیۓ ، کیا خیال ہے؟ فی الحال عبارات کی تعداد 15 کر دی ہے۔ اب آپ جب بھی باب اسلام کا صفحہ تازہ کریں گے تو آپ کو قرآن کے خانے میں ایک لال رنگ کا سانچے کا ربط نظر آۓ گا۔ اس پر جاکر عبارت رکھ دیجیۓ ۔ آپ صرف عبارات ڈال دیجیۓ اسکے روابط میں بعد میں درست کر دوں گا۔ سمرقندی

مساجد

ترمیم

سلام علیک۔ کیسے ہیں فہد بھائی؟ ایک تو فاس مراکش کی مسجد کا نام قیروان نہیں بلکہ القرویین( عربی میں جامعة القرويين ) ہے۔ یہاں ایک جامعہ (یونیورسٹی ) بھی ہے۔ حوالہ یہاں ہے۔ میری درخواست ہے کہ یہ نام مضمون میں درست کیا جائے کیونکہ یہ قیروان سے مطلب میں بھی بالکل مختلف ہے۔
دوسری مسجد جس کا میں نے حوالہ دیا وہ جامع القيروان الأكبر ہے جو تیونس کی ایک قدیم مسجد ہے جو 670ء میں مسجد قرطبہ سے بہت پہلے تعمیر ہوئی تھی۔ اسے عقبہ بن نافع کی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں حوالہ یہاں
تیسری بات کہ اس زمانے میں ہسپانیہ اور مراکش (جو بالکل قریب ہیں) میں ایک ہی طرزِ تعمیر تھا۔ مراکش اور تیونس میں قرطبہ سے کہیں قدیم مساجد اسی سٹائل میں آج بھی موجود ہیں۔ اصل میں مسجدِ پیرس القرویین کی بالکل نقل ہے سوائے مینار کے۔ یہی مسجد کی ویبسائٹ پر بھی لکھا ہے۔ مثلاً اسی طرح کے اور اتنے ہی صحن ہیں۔ یہ مسجد قرطبہ سے چھوٹی ہے۔
انگریزی میں زیادہ مواد نہیں ہے۔ اس سلسلے میں فرانسیسی اور عربی کی سائٹ ضرور دیکھیں۔ اگر میری مدد کی ضرورت ہو تو حاضر ہوں۔ اصل میں ہم قرویین اور قیروان میں تمیز نہیں کر رہے جو غلط ہے۔ اب امید ہے کہ آپ یہ غلطی درست کر دیں گے۔--سید سلمان رضوی 11:00, 17 اگست 2007 (UTC)



میں انشاءاللہ جامعہ القیروان الاکبر پر آج رات تک مضمون لکھ دوں گا۔ یہ بہت ہی قدیم مساجد میں سے ہے۔ جامعہ قرویین، مراکش کو تعمیر کروانے والی فاطمہ الفھری کا تعلق قیروان، تیونس سے تھا۔ قرویین قیروان کے رہنے والوں کو کہتے ہیں اس لیے یہ مسجد اس نام سے مشہور ہوئی مگر قیروان الاکبر الگ مسجد ہے--سید سلمان رضوی 11:24, 17 اگست 2007 (UTC)

  • بالکل مناسب ہے۔ ایک بار مواد منتقل ہو جاۓ پھر چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اور اضافے تو بعد میں ہوتے رہیں گے۔ سمرقندی

جامع القیروان الاکبر

ترمیم

جامع القیروان الاکبر آپ کی خواہش پر حاضر ہے۔--سید سلمان رضوی 21:57, 17 اگست 2007 (UTC)

  • سلام علیکم ۔ کیسے ہیں فہد صاحب۔ اور یہ بتایۓ کہ آپ کا computer صحیح ہوا ؟ سمرقندی
  • جی میں ٹھیک ہوں۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ Internet گھر پر بھی ہو تو اچھا ہے، سہولت رہے گی۔ کس طرح لیا جاتا اس ملک میں internet جہاں آپ کی رہائش ہے۔ کیا internet card استعمال کرنا پڑتا ہے یا telephone line سے چلتا ہے۔ ویسے سلمان صاحب کو آپ نے بالکل درست ہرفن مولا کہا ہے، یہ تو منجھے ہوۓ شاعر بھی نکلے :- ) سمرقندی
  • جی فہد بھائی جس ملک میں میری رہائش ہے وہاں میرے پاس بھی DSL کی ہی ایک قسم ہے۔ DSL تو کئی اقسام کے ہوتے ہیں نا۔ ملک والی بات پر برا نہیں مانیۓ گا۔ آپ کا ملک کہتے ہوۓ مجھے تشویش ہوتی ہے اس لیۓ رہائش کا لفظ استعمال کیا تھا۔ آپ نے site کا پتا تو دیا نہیں۔ ویسے میں اس وقت MSN messenger پر online ہوں اگر آپ کے MSN ہے تو براہ کرم یہ پتا شامل کر لیجیۓ --- aniznay_7@hotmail.com --- یا اگر آپ site کا پتا دے دیں تو میں دیکھ لیتا ہوں۔ سمرقندی

مسجد

ترمیم

سلام علیک۔ آپ کی بتائی ہوئی مساجد کا تذکرہ یہاں کیا ہے۔ مزید رہنمائی کا بھی طالب ہوں--سید سلمان رضوی 18:09, 29 اگست 2007 (UTC)

  • بھئی فہد صاحب آج تو آپ نے میدان مار لیا۔ اتنے خوبصورت اور اتنے سارے نۓ مضامین، سبحان اللہ ۔ سمرقندی
  • آرام آرام سے اور اپنی صحت کا خیال رکھتے ہو‌‌ۓ جب جب موقع ملے لکھ لیا کیجیۓ۔ وہ آپ نے سنا ہوگا کہ ؛
سوزِ دل سوزِ جاں سوزِ غم زندگی : : : اور زندگی کے لیۓ، کتنی کم زندگی
تو فہد بھائی ہم لوگوں کے ساتھ معاملہ یہ ہے کہ لکھنے کیلیۓ موضوعات اتنے زیادہ ہیں کہ مکمل امید کی جاسکتی ہے کہ ہم انکو ساري زندگی لکھتے رہیں گے تب بھی نا ختم کر پائیں گے؛ ایسے موقع پر مذکورہ بالا شعر کا مصرع یوں ہونا چاہیۓ کہ ؛ لکھنے کے لیۓ کتنی کم زندگی ---- سمرقندی

مساجد

ترمیم

سلام۔ اصل میں یہ میں نے اس لیے کیا کہ مساجد کے زمرے سے فہرست بنانے میں آسانی رہے۔ دوسرے یہ کہ پہلی مساجد بھی اسی طرح مسجد کے زمرے میں ہیں۔ ویسے آپ کی بات زیادہ بہتر ہے۔ آپ زمرے درست کر دیں جتنے بھی ہو سکیں باقی میں کر دوں گا انشاءاللہ۔ --سید سلمان رضوی 11:18, 31 اگست 2007 (UTC)

  • اگر وقت نہ ہو تو صرف زمرے بنا دیں

کیا تم نے ہمیں بھلا دیا

ترمیم

خیریت کی دعا کے بعد استفسار کی جسارت ہے کہ اسقدر طویل عرصہ بلا کوئی اطلاع کیوں ؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو ویکی یا اس کے ساتھی آپ کو اتنی آسانی سے بھلا دیں گے؟ اگر مصروف ہیں تو آگاہ ہی کر دیجیۓ، اگر ناراض ہیں تو وجہ بتا دیجیۓ۔ کیا اس دائرہ المعارف کو اب آپ کی ضرورت نہیں رہی ؟ کس نے کہا یہ ؟ سمرقندی

  • سلام فہد بھائی۔ ابھی شمارندے پر آیا ، آپ کا پیغام ملا ، پیغام کیا یوں کہیۓ کہ دل کو اطمینان ہوا۔ کیا مصروفیات ہیں، ویسے مصروفیات تو کچھ ایسا لگتا ہے کہ آج کل تمام ارکان کی مصروفیت بڑھ سی گئی ہے، آمد بھی کم کم ہے۔ سلمان صاحب کا تو پیغام آیا ہی ہے کہ وہ آج کل تدریسی و تحقیقی کاموں میں مصروف ہیں۔ لیکن بہرحال اس ویکی کی وجہ سے ایک رابطے کا احساس تو رہتا ہی ہے، اور اس پر کام بھی انشااللہ تھوڑا تھوڑا چلتا ہی رہے گا۔ سمرقندی

السلام علیکم

ترمیم

میں نیا صارف ہوں میں نے ؔؔؔؔؔزمرہ:سندھی لوگ کے نام سے ایک زمرہ نایا ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کے اس کا نام سندھی شخصیات ہونا چاہیے تھا۔ میں نے کوشش کے لیکن اس میں منتقل کا آپشن نہیں ہے۔ کیا آپ میری رہنمائی کریں گے۔ علامہ آء آء قاضی اسی زمرے میں ہیں - آسانی سے رسائی کے لئے۔ والسلام

قدیر منگریو۔ مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ


--Qadeer Mangrio 05:52, 17 ستمبر 2007 (UTC)

بیقراری

ترمیم
  • یہ تو بخوبی اندازہ ہے کہ آپ مصروف ہوں گے اسی لیۓ آمد کم کم ہے، مگر کیا کیجیۓ بھائی کہ آپ کو چند دن نا دیکھیں تو دل کی بیقراری کو قرار بھی نہیں آتا۔ وقت کی کمی ہے تو زیادہ نا دیجیۓ، لمحہ دو لمحہ کو ہی آیا کیجیۓ۔ آپ ، اردو ٹیکسٹ ، سلمان ، ثاقب اور خاور جیسے پرانے ساتھی نا آئیں تو پھر بھی کیا دل برداشتہ نہیں ہوگا۔ ارے صاحب اس اردو ویکی پر لکھنے لکھانے والے ہیں ہی کہاں ، کبھی کبھی تو یقین کیجیۓ ایسا لگتا ہے کہ ہم اور آپ دیوانے ہیں جو بلا وجہ ہی لکھے چلے جارہے ہیں۔ اب دیوانے بھی بھائی اگر دیوانوں کا ساتھ چھوڑ جائیں گے تو باقی رہے گا کیا۔ سمرقندی

آمدِ بہار

ترمیم

سلام علیکم۔ ویکیپیڈیا پر خوش آمدید : - ) امید ہے کہ آپ کا اور ہمارا ساتھ عارضی نا ہوگا۔ ارے صاحب آپ نے تو کوئیں میں بانس ڈلوا دیۓ!! خیر یہ بتایۓ کہ کیسے ہیں؟ طبیعیت تو خدانخواستہ ناساز نہیں؟ ایسے غائب ہوۓ کہ
اکیــلا صبـح تک تـڑپـا مـریضِ شــامِ غـم تنــہا
نا تم آۓ ، نا چین آیا ، نا نیند آئی ، نا موت آئی
سمرقندی

  • جی ہاں رمضان میں تو واقعی وقت نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس بات کی مکمل امید تھی کہ آپ اس محاورے میں پوشیدہ کیفیت کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں اسی لیے لکھا تھا : - ) ورنہ مہرباں ایسے بھی ہیں کہ جو محاورے نہیں سمجھ سکتے۔

اسلام علیکم

ترمیم

اسلام علیکم فہد بھائی۔ بہت ممنون ہوں کہ آپ نے ناچیز کی لاحاضری پر خیریت دریافت کی۔ آج کئی روز بعد شمارندہ استعمال کیا تو آپ کا پیغام پایا۔ غیرحاضری کی وجہ یہ تھی کہ میری طیعیت خراب ہو گئی تھی ، شفاخانے میں داخل ہونا پڑا ، آج رخصت ملی ہے۔ امید ہے کہ آپ کی جانب خیرت ہوگی، میں شائد کچھ روز ویکیپیڈیا پر زیادہ نا آسکوں جسکی پیشگی معذرت چاہتا ہوں ، تھوڑی تھوڑی حاضری دیتا رہوں گا۔ خوش رہیۓ۔ آپکی کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ اجازت۔ سمرقندی

  • اسلام علیکم ، کیسے ہیں آپ اور کیا مصروفیات ہیں آج کل۔ مصروفیات پر یاد آیا کہ ہمارے سلمان صاحب بھی نظر نہیں آۓ دو روز سے لگتا ہے مصروف جا رہے ہیں وہ بھی۔ لیجیۓ ! پیغام دینے کی اصل وجہ تو میں بھول ہی گیا۔ دعاؤں کا شکریہ ، دیتے رہا کیجیۓ : - ) لگتا ہے کہ لگتی ہیں۔ ادھر ہماری دعاؤں کا تو وہ حال ہے کہ ۔۔۔۔۔

تاثیر تو تاثیر، تصور ہے گریزاں ----- راتوں کو ذرا مانگیۓ اٹھ اٹھ کہ دعا اور

سمرقندی

اس مضمون کو مزید بہتر کردیا گیا ہے۔

شکریہ

ترمیم

شکریہ فہد صاحب۔ بس موقعہ نہیں ملتا ورنہ دل تو چاہتا ہے کے یہاں پر مسلسل کچھ نہ کچھ کرتا رہوں۔ دیکھیے اس بار کتنا عرصہ آپ لوگوں کا ساتھ نبھا پاتا ہوں :-) کاشف عقیل 00:54, 29 نومبر 2007 (UTC)


Please, could you translate this article onto the language of this Wikipedia? Thanks for your help. If you wanna translate your city onto Aragonese, Spanish, Catalonian, Galician o Asturian language, tell it to me, please. --85.54.141.142 15:41, 12 دسمبر 2007 (UTC)

شکریہ

ترمیم

اسلام علیکم فہد صاحب۔۔۔ دوبارہ خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔۔۔۔ میری اردو ویکیپیڈیا پر غیر حاضری کی وجوہ ہیں جہاں ابھی ہم نے اپنا گھر منتقل کیا ہے وہاں دی ایس ایل انٹرنیٹ کنکشن میسر نہیں آتا اور ڈائل اپ اب استعمال کرتے ہوئے انتہائی الجھن ہوتی ہے۔ آپ اسے میری کاہلی بھی کہہ سکتے ہیں دوسرا ذرا یونیورسٹی کا کام بھی اتنی تیزی سے ہورہا ہے کہ میں اپنے معمولات کو خود ترتیب نہیں دے سک رہا۔ ہر چند کہ میری پوری خواہش ہے کہ میں کچھ نہ کچھ لکھتا رہو لیکن کوئی کوئی شے آڑے آ جاتی ہے کبھی میری کاہلی اور کبھی کام کاج۔۔۔۔۔ جتنا بھی ہو سکا میں کرتا رہوں گا۔۔۔۔ آنے والی موسم سرما کی چھٹیاں شاید میں اردو ویکیپیڈیا پر ہی گزاروں۔۔ والسلام۔۔ دعائیں عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

Dearest Fkehar

Hi! I write to ask you whether you could help me create a Urdu (.ur) stub-article of

This article, which I would really Love for you to help me create a short stub version

This would mean so much to me :)

All my best (:

Fariishta 00:26, 26 دسمبر 2007 (UTC)

خیریت مطلوب

ترمیم

اسلام علیکم فہد صاحب ، امید ہے خیریت سے ہونگے۔ کئی روز سے ملاقات نہیں ہوئی تو تشویش بڑھی اور ذہن میں یہ خیال آیا کہ کہیں آپ file والے مضمون کی وجہ سے ناراض و خفا تو نہیں۔ حضرت اگر ایسا ہے تو ایسا ہرگز ہونا نہیں چاہیۓ : - ) فورا خفگی ختم کیجیۓ اور ملاقات کا شرف دیجیۓ۔ آپ کے کہنے کے مطابق تو میں نے اس مسلۓ پر بحث بالکل بند کردی تھی پھر ناراضگی کیسی ؟ اور اگر ناراضگی نہیں تو غیر حاضری کیسی ؟ دیکھیۓ میں نے اس مسلۓ پر مزید آراء جمع کرنے کی خاطر file کا ایک عارضی ضدابہام صفحہ بنایا ہے ، اسے File (عارضی) دیکھیۓ اور اپنی راۓ سے آگاہ کیجیۓ بلکہ راۓ سے پہلے خیریت سے آگاہ کیجیۓ۔ ہمارے سلمان صاحب بھی عرصے سے نہیں آۓ انکی بھی خبر لینی ضروری ہے : - ) سمرقندی

ہزاروں سال نرگس

ترمیم

جناب بہت شکریہ آپ نے جواب دیا ہم تو سمجھے تھے کہ انجانے میں آپ کو خفا کر بیٹھے۔ دعا ہے کہ اللہ آپ کو وقت عطا فرماۓ کہ آپ ویکیپیڈیا پر علمی اضافہ کرتے رہیں۔ میری بات کا یقین کیجیۓ کہ آپ ، اردو ٹیکسٹ اور سلمان کو ملا کر جو انجمن اس وقت اردو ویکی پر تشکیل پاچکی ہے اور جو کام وہ کر رہی ہے اور کرچکی ہے وہ کام اگر نا کیا گیا تو ابھی اسکو کرنے والے شائد اردو کو برسوں نہیں مل سکیں گے۔ تمام اردو کے ذمہ دار اور تمام اردو کے تحقیقاتی ادارے مکمل طور پر اپنی انفرادی سوچ کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اردو میں لکھی گئی تمام سائنسی اور دیگر علوم کی کتب کی اھمیت میرے نزدیک ایسی ہے کہ انکو کوڑیوں کے مول بیچ دیا جانا چاہیۓ۔ آپ اور ہم نے اگر یہ کام آج نا کیا تو کوئی برسوں اسے کرنے والا نہیں آۓ گا۔ سمرقندی

ترک زبان

ترمیم

سلام فہد بھائی۔ عثمانی ترک زبان کا جو جدول ہے اس میں ابتدائی حروف جو ------- اکیلا ------- کی سرخی کے تحت لکھے ہیں انکی جگہ خانہ نظر آتا ہے ، میرا خیال ہے کہ یہ ابجد عربی کلیدی تختے (KEYBOARD) سے لکھے گۓ ہونگے اگر ان کو اردو کلیدی تختے سے لکھ دیا جاۓ تو تمام Computers پر درست نظر آئیں گے۔ نمونہ نیچے لگا رہا ہوں اسے دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو جاۓ گا۔ سمرقندی

فائل:TURKI.PNG

  • جی فہد بھائی آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ایک بات تو یہ ہے کہ computer پر سب کچھ ممکن ہے اور یہ ہمارا ہی فرض ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے معلومات ایسے انداز میں پیش کی جائیں جو زیادہ سے زیادہ شمارندوں پر درست نظر آسکیں یہ پہلی شرط ہے معلومات کو پیش کرنے کی کیونکہ اگر پیشکش کا انداز ہی ناقابل فہم ہوگا تو بات تو قاری کے لیۓ اسی جگہ ختم ہوجاۓ گی۔ آپ کے بتاۓ ہوۓ مسئلہ کا حل میرے خیال میں یہ ہے کہ جو الفاظ اردو میں نہیں ہیں ان کو Times New Roman کے tag میں لکھا جاۓ مثال کے طور پر اگر ے عربی میں نہیں ہوتی تو وہ عربی شمارندہ استعمال کرنے والے کو خانہ یا ڈبہ ہی نظر آۓ گی لیکن اگر ہم اس سے پہلے یہ coding لگا دیں کہ <font face="times new roman"> ے </font> تو اب وہ عبارت عربی شمارندے پر بھی درست ے دکھاۓ گی۔ اس طرح ترک زبان کے ہر اس لفظ کے ساتھ کرنا ہوگا جو کہ اردو کے کلیدی تختے پر نہیں ہے، کام وقت طلب ہوسکتا ہے اس لیۓ اگر آپ کے پاس حالتِ تنگی الوقت ہو تو رہنے دیجیۓ کسی وقت مجھے وقت ملا تو کردوں گا۔ سمرقندی
  • لیجیۓ صاحب ابھی ابھی ایک بات اور دماغ میں آئی کہ کیوں نا ایسا کیا جاۓ کہ پورا جدول ہی times new roman میں کر دیا جاۓ ، نا رہے گا بانس نا بجے گی بانسری ! پورے جدول کو مندرجہ ذیل division میں رکھنے سے مسلہ حل ہوسکتا ہے۔

<div dir="rtl" style="font-family:times new roman; arial;">

آپ کا جدول

</div>

  • مندرجہ بالا رمز میں کردیا ہے، میرے پاس اب ٹھیک ہے آپ کے پاس کوئی بدنظمی تو نہیں نظر آرہی؟ سمرقندی

پیغام کا بہت شکریہ ؛ یہ تو آپ کی عاجزی ہے جو ایسا سوچتے ہیں، یہاں تو یہ حال ہے کہ آپ کے اور اردو ٹیکسٹ صاحب کے ہونے سے ہمت قائم رہتی ہے۔

میں نے اس جانِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھول مری شاخِ ہنر پر نکلا

سمرقندی


  • As-salaamu Alaikum to the brother in faith, I had gone through your discussions. And it is the matter of proud for me that most people had visited this and commented. مولانا احمد رضاخان written by wahab sahib and احمد رضا خان بریلوی are also their but is not in a complete phase. Describing about an individual known as احمد رضا خان who is himself not only an individual but a complete academy, if you complete with only 10 to 15 sentence, it is not an honour to him. I had visited both pages but they are not complete. But my opinion is to cancel both the pages and continue only احمد رضا خان as an existing page. I had made this page with special care and INSHA ALLAH I will add some more information about this great personality of 14th century. Although some spelling mistakes are occurred. May Allah the almighty accept my work – Muhammad Aslam Razvi.
«Fkehar/وثق سوم» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔