تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 2
اعزاز آپ کے لیے!
ترمیمخصوصی اعزاز | |
اردو ویکیپیڈیا کی ترقی میں مسلسل کوشاں اور سرگرم رہنے اور بہترین جدید مضامین تحریر کرنے پر ہمارے جانب سے حقیر سا اعزاز۔ :) —خادم— 16:31, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
|
- شعیب صاحب، آپ کا تہ دل سے شکریہ! امید کہ آپ کی رہنمائ اور حوصلہ افرائ آگے بھی اسی طرح برقرار رہے گی۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:37, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
مسیحی اور مسیحیت
ترمیممحترم!
اردو ویکی پر عیسائی کی جگہ آپ مسیحی اور عیسائیت کی جگہ مسیحیت کے الفاظ استعمال کریں، کیوں کہ مسیحی خود کو عیسائی نہیں کہتے نا اس لفظ کو مناسب خیال کرتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:43, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
آپ کی رائے درکار ہے
ترمیم--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:58, 5 نومبر 2014 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمالسلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:39، 10 نومبر 2014 (م ع و)
اصل تحقیق
ترمیممحترم!
آپ نے بہشتی زیور میں یہ جملہ لکھا ہے،
” | لیکن یہ کتاب افادیت کے اعتبار سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے آدمی کی دینی ضرورت کو پورا کرتی ہے | “ |
ایک کتاب جو خاص عورتوں کے لیے لکھی گی ہو اسے ہر شخص کے لیے بلا تفریق مرد و عورت کے ضرورت پوری کرنے والا قرار دینا کافی بڑا دعوا ہے، یہ اعلان تو قرآن کا ہے، اور ہر شعبہ زندگی سے کیا مراد ہے؟ اردو ویکی یا کسی بھی دائرۃ المعارف میں اس طرح کا انداز تحریر نہیں ہوتا۔ یہ رائے دینے کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر ایسا کسی نے کہا ہے تو اس خاص شخص کی بطور رائے اسے شامل کیا جا سکتا ہے۔
- آپ نے مقبول عام کے الفاظ بھی لکھے ہیں۔ مقبول عام کے معنی قبولیت عام کے ہیں یہ بھی مبالغہ ہے۔
” | فقہ کے تقریباً تمام مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے | “ |
میں نے اسے
- خواتین کی ضرورت کے اکثر فقہی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔
( میں نے اسے کیوں تبدیل کیا آپ کو اندازہ ہو جانا چائیے تھا، فقہ کے تمام مسائل کا کیا مطلب ہو گا؟ ایک کتاب جو خاص خواتین کے لیے لکھی گی اس کے متعلق یہ کہنا کہ وہ فقہ کے تمام مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔ حیرت ہے الزام آپ نے مجھ پر جڑ دیا کہ میں تعصب برت رہا ہوں)۔ افسوس ہوا آپ کی رائے پڑھ کر میں ہر روز یہ رونا روتا ہوں کہ خدا کے لیے غیر جانبدرانہ انداز اختیار کریں۔ اگر ممکن ہو تو قرآن کے تعارف کا حصہ جسے آج میں نے ترمیم کیا ہے۔ اس پر نظر ڈال لیں۔ میں نے یہاں پر کبھی عید مبارک، السلام علیکم، رضی اللہ عنہ، رسول کریم، حضور اکرم، علیہ السلام کے الفاظ بھی استعمال نہیں کیے۔ دیکھ لیں۔۔۔۔ بے شک درود لکھتا ہوں کیونکہ وہ اسلام میں واجب ہے، باقی سارے کلمات دعا جائز ہیں۔ لیکن وہ دائرۃ المعارف میں استعمال نہیں کرتا۔ لیکن فیس بک پر میں یہ سب لکھتا ہوں۔ وہاں پر میرا عقیدہ، قومیت، نظریہ ہوتا ہے۔ یہاں پر میں کام کرنے والی ایک مشین ہوں۔ جس کا کام صرف لکھے ہوئے کو، ویکی کے معیار کے مطابق ڈھال کر پیش کرنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:52, 17 نومبر 2014 (م ع و)
عبید صاحب، معذرت خواہ ہوں اگر میرے کسی جملے سے آپ کو ٹھیس پہنچی ہو۔ جو بات تحریر ہوئ تھی وہ ماخد میں بھی موجود ہے۔ ہاں آپ یہاں سینیئر ہیں، اس لیے اصولوں زیادہ دانا ہیں۔میں ہر مسلک کی مشہور کتاب پر مضمون لکھنا چاہوں گا، بھلے ہی وہ دیوبندی، بریلوی، اہل تشیع یا دیگر ادیان سے متعلق ہو۔ اس میں آپ کی رہنمائ درکار ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:30, 17 نومبر 2014 (م ع و)
- کوئی بات نہیں! لیکن ہمیں مضمون میں الفاظ کے استعمال میں احتیاط کرنی ہوتی ہے۔ میں نے آپ کو دیوبندی، یا سنی یا کسی دوسرے مکتبہ فکر کا فرد نہیں کہا۔ بے شک ہم سب ہی ایک مذہب اور مکتبہ فکر رکھتے ہیں، مگر ہم کو یہاں پر لاگو اصولوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہاں اصل ربط پر ایسا ہو گا، مگر اسے اس طرح مناسب الفاظ میں پیش کیا جانا چائیے کہ، جس سے یہ نہ لگے کہ کتاب کی تعریف و حمایت کی جا رہی ہے۔ اور ہاں میں کوئی بڑا یا سینئر نہيں ہوں، آپ مجھ سے پہلے سے کام کر رئے ہیں، سب کا ایک جیسا حق ہے بات کرنے اور رائے دینے کا، منتظم وہ ہوتا ہے جس پر مزید ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ مذہب کا معاملہ تھا تو زیادہ توجہ دی۔ ورنہ تو جن صفحہ پر جائیں حیرت سے اںکھیں کھل جاتی ہیں کہ جتنی یہاں اردو سازی ہوتی رہی اتنی توجہ غیر جانبداری اور حوالہ جات پر نہیں دی گئی۔ میں چاہتا تو فوری طور پر دوبارہ آپ استرجع کر دیتا لیکن اس سے معاملہ ضد کی صورت اختیار کر لیتا--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:17, 17 نومبر 2014 (م ع و)
Obaid Raza کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
رجوع مکرر
ترمیممعذرت چاہتا ہوں، آپ نے ترجمان القرآن (رسالہ) کا رجوع مکرر غلط طریقہ سے بنایا تھا، جس وجہ سے اسے حذف کر کے دوبارہ ویکیپیڈیا کے اصول کے تحت بنا دیا گيا ہے۔ جب کسی مضمون میں مواد موجود ہو تو اسے پہلے منتقل کرتے ہیں۔ اس طرح پہلا عنوان خودبخود رجوع مکرر بن جاتا ہے، اور سارا مواد بمع تبادلہ خیال (اگر اس پر کچھ مواد تو) اپنے اصل تاریخچہ کے ساتھ منتقل ہو جاتے ہیں۔ آپ نے جس طرح کیا، وہ اس لیے منع ہے کہ اس طرح پہلے جن جن لوگوں نے جو کچھ تبدیلیاں کی ہوتی ہیں، وہ ساری اس پہلے صفحے جس کو اس طرح رجوع مکرر بناتے ہیں اس پر ہی رے جاتی ہیں، اور آپ (یا جو بھی اس طرح مواد اٹھا (کاپی) کر کے دوسرے صفحہ پر چسپاں (پیسٹ) کرتا ہے وہ ان مختلف لوگوں کی ساری ترامیم کو اس طرح اپنے نام کر دیتا ہے جو ظاہر ہے، کسی طور مناسب نہیں مانا جاتا ہے، امید ہے آپ کو اس بات کی سمجھ آ گئی ہو گی۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:03, 21 نومبر 2014 (م ع و)