ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/احمد نثار (అహ్మద్ నిసార్)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے- اردو ویکیپیڈیا کو شروع سے ہی بعض مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ جن میں ایک بڑی مشکل متحرک کارکنان کی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر کہنے کو تو 13 منتظمین ہیں، لیکن مختلف وجوہات کی وجہ سے صرف تین افراد ہی اس وقت متحرک ہیں۔ جس وجہ سے انتظامی کاموں کو پابندی کے ساتھ وقت پر مکمل کرنے میں مختلف مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس لیے فوری ضرورت برائے نئے منتظمین کے تحت احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) اور امین اکبر صاحب کو منتظم بنائے جانے کے لیے میں نامزد کرتا ہوں۔ امید ہے کہ بے لاگ رائے و تبصرہ کا اظہار فرما کر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدّد فرمائیں گے۔
یہ رائے شماری 5 نومبر 2014ء سے شروع ہو کر 15 نومبر 2014ء تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔ تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:53, 5 نومبر 2014 (م ع و)
سوالات برائے احمد نثار صاحب
جناب احمد نثار صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
جوابات
- برادران، شکریہ کہ آپ نے میرا نام انتظامی امور کے لیے شمار کیا۔
1) ۔ میں ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا آرہا ہوں کہ یکسطری مضامین کو مواد فراہم کیا جائے۔ اور انہیں کم از کم چار کلوبائٹ والے بنایا جائے۔ اور جو بھی مضامین بنیں مواد والے بنیں۔ زمرہ بندی، ضروری جگہوں پر تصاویر جوڑنا، اور مضامین کو خوشنما اور دلکش بنانا، کہ قاری اور ناظرین حضرات کی توجہ حاصل کرسکیں۔
2) ۔3 یا 4 سال پہلے زمرہ بندی کی ایک چھوٹی سی کاوش کی تھی میں نے، جس سے صارفین حضرات نے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا، تب اس بات پر فخر نہیں بلکہ سکون ضرور ملا تھا۔ اردو ویکی میں میرا کوئی خاص ایسا کام نہیں رہا جو لائق فخر ہو، ہاں مگر جب بھی چند بڑے مضامین بنے تب اچھا لگا۔
3) ۔ ماضی میں میری گفتگو کافی جگہوں پر ہوئی، جو کہ مخلصانہ رہی۔ میرے خیال میں صارفین حضرات اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اردو ویکی ایک دائرۃ المعارف ہے، یہاں ہمارے اپنے خیالات سے زیادہ اہم، اردو ویکی ہے۔ اسے اس قابل بنانا ہے، جس سے صارفین حضرات ہی کو نہیں بلکہ اہل اردو کو بھی فخر ہونا چاہیے۔
4)۔ میں ہر اس صارف سے متاثر ہوا ہوں جو کوالٹی اور آسان اردو کا قائل ہے۔ سچ پوچھیں تو یہاں ہر کوئی اپنی اپنی کاوش میں لگے ہیں، ہر کوئی اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں، جن پر مجھے ہی نہیں بلکہ اردو ویکی کو بھی فخر ہے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:59, 5 نومبر 2014 (م ع و)
تائید
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:53, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید.
:)
—خادم— 11:24, 5 نومبر 2014 (م ع و) - تائید--Satdeep gill (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:26, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:39, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:41, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:55, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:12, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:40, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید -- Shahab (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:37, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:11, 6 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید----ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 04:54, 6 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--طہ طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:54, 9 نومبر 2014 (م ع و)
تنقید
تبصرہ
- اردو ویکیپیڈیا ایک رضاکار کمیونٹی ہے۔ یہاں احباب اپنے فرصت کے وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنے آتے ہیں۔ اسی طرح منتظمین کو بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے دیگر امور کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ میں اس چیز کے بالکل حق میں ہوں کہ بوقتِ ضرورت اگر فعال رکن جو منتظم بننے کے اہل اور رضامند ہوں، انہیں منتظمی کی اضافی ذمہ داری (کیونکہ منتظمی انعام یا عہدہ نہیں ہوتا بلکہ ایک اضافی ذمہ داری ہوتی ہے) سونپ دی جائے۔ تاہم اس امر پر میری رائے محفوظ ہے کہ اگر پہلے سے موجود منتظمین فعال نہیں تو ان کا انتظار کب تک کیا جا سکتا ہے :)--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:39, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- غیر متحرک منتظمین کو پیغام دیا جائے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ کیونکہ ایسے تجربہ کار صارف ویکیپیڈیا کا سرمایہ ہیں۔ بصورت دیگر نظام کے مطابق غیر متحرک منتظمین کی جگہ نئے افراد شامل کیے جائیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:03, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- سوال: ویکیپیڈیا پر کئی اور بھی اداری عہدے ہیں۔ وہ سب اردو ویکیپیڈیا پر کیوں نہیں؟
نتیجہ
نتیجہ
|
15 نومبر تک اوپر موجود رائے شماری اختتام کو پہونچی، اس رائے شماری کے نتیجہ میں بلا مخالفت و تنقید اور 12 تائیدی آراء کے پیش نظر احمد نثار صاحب کو منتظم بنادیا گیا ہے۔
امید ہے احمد نثار صاحب اردو ویکیپیڈیا کے تئیں ماضی کی طرح سرگرم بلکہ مزید انتظامی امور کی بجاآوری میں انتہائی فعال کردار ادا کریں گے۔ اور ان کی دور منتظمی میں اردو ویکیپیڈیا سابقہ ادوار سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔ ہم جملہ صارفین سے گذارش کرتے ہیں کہ احمد نثار صاحب کو اس موقع پر مبارک بادی عنایت فرمائیں نیز مستقبل میں انتظامی امور کی نگہداشت اور بجا آوری میں ان کا بھر پور تعاون فرمائیں، والسلام :)
—خادم— 10:00, 16 نومبر 2014 (م ع و)
ہدیہ تشکر
تمام اردو ویکی صارفین حضرات کا شکریہ، کہ مجھے منتظم کی ذمہ داری سومپی۔ اردو ویکی کے اچھے مستقبل کے لیے میری ممکنہ کوشش فعال رہے گی۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:17, 16 نومبر 2014 (م ع و)