ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/امین اکبر
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔
اردو ویکیپیڈیا کو شروع سے ہی بعض مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ جن میں ایک بڑی مشکل متحرک کارکنان کی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر کہنے کو تو 13 منتظمین ہیں، لیکن مختلف وجوہات کی وجہ سے صرف تین افراد ہی اس وقت متحرک ہیں۔ جس وجہ سے انتظامی کاموں کو پابندی کے ساتھ وقت پر مکمل کرنے میں مختلف مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس لیے فوری ضرورت برائے نئے منتظمین کے تحت امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) اور احمد نثار صاحب کو منتظم بنائے جانے کے لیے میں نامزد کرتا ہوں۔ امید ہے کہ بے لاگ رائے و تبصرہ کا اظہار فرما کر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدّد فرمائیں گے۔
یہ رائے شماری 5 نومبر 2014ء سے شروع ہو کر 15 نومبر 2014ء تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔ تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:38, 5 نومبر 2014 (م ع و)
سوالات برائے امین اکبر صاحب
جناب امین اکبر صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
- جواب:شعیب بھائی نے بہت دفعہ مجھے منتظمی کے لیے نامزد کرنا چاہا مگر میری کوشش یہی ہوتی کہ ابھی بطور صارف ہی کام کروں۔چلیں اب جب نئے منتظمین کی ضرورت ہے تو میرا ارادہ اور توجہ نئے صفحات کی تیاری پر ہے اور ہو گی۔ اس کے علاوہ یہی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اردو ویکی پیڈیا پر لا سکوں۔ انتظامی کاموں کے لیے اب تک طاہر بھائی اور شعیب بھائی کو تکلیف دیتا رہا ہوں۔ اب ان پر سے بوجھ تھوڑا کم ہونا چاہیے۔اس لیےکوشش کروں گا کہ ہر طرح کے کاموں میں باقی منتظمین کا ہاتھ بٹا سکوں۔
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
- جواب:ابھی تک ایسا کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ کوشش کرتا ہوں کہ جو بھی مضمون لکھوں وہ غیر جانب دار ہو کر لکھوں، چاہے مذہبی مضمون ہو یا معلوماتی۔ اردو ویکی پیڈیا پر غیرجانبداری کو ہی فروغ دینا چاہیے۔
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
- جواب: میرا رویہ تو دوسرے صارفین سے پوچھیں۔ ہر طرح کی صورتحال میں صارفین اور منتظمین کو رائے شماری کے اصولوں پر کام کرنا چاہیے۔
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
- جواب:طاہر بھائی اور شعیب بھائی کی وجہ سے میں اردو یکی پیڈیا پر ٹکا رہا۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اچھا کام کررہے ہیں ۔فرداً فرداً سب کے نام لکھنا مشکل ہے۔
تائید
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:40, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید.
:)
—خادم— 11:23, 5 نومبر 2014 (م ع و) - تائید. అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:11, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--Satdeep gill (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:26, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:35, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:55, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:12, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:41, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید-- Shahab (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:33, 5 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:10, 6 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید----ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 04:53, 6 نومبر 2014 (م ع و)
- تائید--طہ طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:53, 9 نومبر 2014 (م ع و)
تنقید
تبصرہ
تبصرہ: اردو ویکیپیڈیا ایک رضاکار کمیونٹی ہے۔ یہاں احباب اپنے فرصت کے وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنے آتے ہیں۔ اسی طرح منتظمین کو بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے دیگر امور کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ میں اس چیز کے بالکل حق میں ہوں کہ بوقتِ ضرورت اگر فعال رکن جو منتظم بننے کے اہل اور رضامند ہوں، انہیں منتظمی کی اضافی ذمہ داری (کیونکہ منتظمی انعام یا عہدہ نہیں ہوتا بلکہ ایک اضافی ذمہ داری ہوتی ہے) سونپ دی جائے۔ تاہم اس امر پر میری رائے محفوظ ہے کہ اگر پہلے سے موجود منتظمین فعال نہیں تو ان کا انتظار کب تک کیا جا سکتا ہے :)--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:38, 5 نومبر 2014 (م ع و)
تبصرہ: غیر متحرک منتظمین کو پیغام دیا جائے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ کیونکہ ایسے تجربہ کار صارف ویکیپیڈیا کا سرمایہ ہیں۔ بصورت دیگر نظام کے مطابق غیر متحرک منتظمین کی جگہ نئے افراد شامل کیے جائیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:03, 5 نومبر 2014 (م ع و) تبصرہ: میں نے خود ہی چند دن سے یہ سوال اٹھا رکھا ہے کہ آخر، جو لوگ بتائے بغیر گم ہیں، ان کا کچھ کیا جائے، ان سے طریقہ کار کے تحت رابطہ کیا جائے۔ اور ایک دو جو سب سے زیادہ وقت سے غائب ہیں انہیں معزول کیا جائے۔ تا کہ ہم جو ابھی بنے ہیں اور جو بعد میں بنیں گے ان کے لیے ایک چیز بطور اصول اور تنبیہ موجود ہو۔ یہ انعام تو نہیں لیکن کام کرنے کا اعتراف تو ہے، جس چیز کا اعتراف کیا جائے، بندہ اس کو ہی چھوڑ دے تو دوسرے لوگوں کی رائے بدل جاتی ہے۔ جب یہ ایک ذمہ داری ہے تو اگر کسی کے پاس وقت نہیں تو اخلاقی طور پر وہ واپس کر دے (جیسے قیصرانی بھائی نے کیا، اقتباسات کی منتظمی سے کیا)، اور کیا وہ لوگ اردو ویکی کے ساتھ ساتھ نیٹ استعمال کرنے سے بھی باز آگئے؟ ظاہر ہے وہ لوگ اسی دنیا میں ہیں، لیکن کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ قیصرانی بھائی، کسی سے یہ مطالبہ تو نہیں کیا جاتا کہ روز وقت دو، یا کتنا وقت دو، لیکن کچھ وقت تو دو۔۔۔۔ سرکاری ملازم بھی اگر وہ لوگ ہو گئے تب بھی، شادی کر لی تب بھی وہ لوگ نیٹ استعمال کرتے ہیں ہی، تو میرے خیال میں ان کو بچانے کی بات کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ منتظم کام کرنے والے کو کہتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:42, 5 نومبر 2014 (م ع و)
تبصرہ: سوال: ویکیپیڈیا پر کئی اور بھی اداری عہدے ہیں۔ وہ سب اردو ویکیپیڈیا پر کیوں نہیں؟ تبصرہ: عبید بھائی رائے شماریوں کا نتیجہ کب شائع ہورہا ہے؟ 15 نومبر تو گذر رہا ہے اب۔ :)
—خادم— 14:14, 15 نومبر 2014 (م ع و)
نتیجہ
|
15 نومبر تک اوپر موجود رائے شماری اختتام کو پہونچی، اس رائے شماری کے نتیجہ میں بلا مخالفت و تنقید اور 12 تائیدی آراء کے پیش نظر امین اکبر صاحب کو منتظم بنادیا گیا ہے۔
امید ہے امین صاحب اردو ویکیپیڈیا کے تئیں ماضی کی طرح سرگرم بلکہ مزید انتظامی امور کی بجاآوری میں انتہائی فعال کردار ادا کریں گے۔ اور ان کی دور منتظمی میں اردو ویکیپیڈیا سابقہ ادوار سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔ ہم جملہ صارفین سے گذارش کرتے ہیں کہ امین اکبر صاحب کو اس موقع پر مبارک بادی عنایت فرمائیں نیز مستقبل میں انتظامی امور کی نگہداشت اور بجا آوری میں ان کا بھر پور تعاون فرمائیں، والسلام :)
—خادم— 09:57, 16 نومبر 2014 (م ع و)