Mehran Mangrio
قدیر منگریو کے لئے پیغام یھاں چھوڑیں | |
---|---|
السلام علیکمترمیمالسلام علیکم دوستو ! میں اردو وکی میں نیا ہوں اس لئے آپ دوستوں کی مدد درکار ہوگی امید ہے تعاون کریں گے۔ قدیر منگریو۔ خوش آمدیدترمیمخوش آمدیدترمیماسلام و علیکم۔
وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں، وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مدد کے لیے تیارترمیماسلام علیکم۔ قدیر صاحب پہلے میں اپنی تیئں پوری کوشش کروں گا کہ جتنی مدد ہوسکے آپ کی کروں۔ پہلے ہی اردو ویکیپیڈیا پر مضامین نگاروں کی کمی ہے امید ہے آپ کی آمد سے یہاں معیاری مضامین میں اضافہ ہو گا۔ شکریہ۔ والسلام عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
زمرہ سندھی شخصیاتترمیممحترم قدیر صاحب السلام علیکم۔ زمرہ:سندھی شخصیات بنا کر اس میں تمام متعلقہ مضامین رکھ دیے ہیں۔ سرِ دست یہی طریقہ دستیاب تھا۔ دو دن کے بعد پرانے زمرہ کو حذف کر دیا جائے گا۔ براہ کرم اب سندھ کی شخصیات کے بارے میں مضامین کو زمرہ:سندھی شخصیات میں رکھیں۔ کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو علامہ آء آء قاضی کے مضمون کو ان کے مکمل نام کے ساتھ رکھا جائے یعنی 'علامہ امداد علی امام علی قاضی '۔ اس طرح کوئی دونوں قسم کے ناموں سے تلاش کر سکے گا --سید سلمان رضوی 12:51, 20 ستمبر 2007 (UTC) سندھی شخصیات کا زمرہترمیمجناب منگریو صاحب السلام علیکم۔ پہلی بات یہ کہ میں ذاتی طور پر مسلمانوں کے درمیان کسی بھی دشمنی یا تفرقہ کے سخت خلاف ہوں۔ وکیپیڈیا کو بھی اس سے دور رہنا چاہئیے اور یہ پڑھے لکھے لوگوں کو زیب بھی نہیں دیتا۔ دوسری بات یہ کہ الطاف حسین (سیاسی) کے مضمون میں بحث کا آغاز کوئی فیصلہ کرنے کے لیے تھا جس کا تعلق وکیپیڈیا پر مضامین کی درجہ بندی سے ہے۔ جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ انگریزی وکیپیڈیا پر سندھی اور مہاجر کی درجہ بندی علیحدہ کی گئی ہے تو میرا خیال ہے کہ ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں مگر اس کا مقصد صرف مضامین کی درجہ بندی سے ہے۔ ویسے عرض کرتا چلوں کہ انگریزی وکیپیڈیا پر مسلمانوں کے فرقوں پر مبنی زمرے ہیں مگر مجھے عیسائیوں کے لیے علیحدہ زمرے نظر نہیں آتے (مثلاً کیتھولک ، پرٹیسٹینٹ، مارونی، آرتھوڈاکس وغیرہ)۔ اسی طرح ان کے زمرے مغربی ممالک کے لیے اس طرح ہیں کہ ایک علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد ایک زمرے میں ہیں چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں۔ مگر ہمارے زمرے علیحدہ زبانوں اور فرقوں کی بنیاد پر ہیں۔ اس میں زیادہ قصور ہمارا ہی ہے۔ یہ باتیں میں صرف تبادلہ خیال کی نیت سے کر رہا ہوں۔ یہاں جیسا آپ اور دیگر احباب چاہیں گے ویسا ہی ہوگا۔ آپ ابھی صرف سندھی بولنے والوں کو سندھی شخصیات کے زمرہ میں رکھتے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گذارش ہے کہ اگر آپ کے پاس اپنے شہر اور سندھ کے دیگر شہروں کے مشہور مقامات کی تصاویر ہوں جو آپ نے خود کھینچی ہوں تو انہیں اردو وکی پر دیں تاکہ تصاویر کی کمی پوری کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان شہروں پر مضامیں کو لکھنے اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کر سکتے ہیں اگر وقت ہو۔--سید سلمان رضوی 17:06, 25 ستمبر 2007 (UTC) سندھترمیمالسلام علیکم منگریو صاحب۔
جیسا میں نے پہلے لکھا تھا، مجھے ذاتی طور پر مسلمانوں کا ایک اور متحد ہونا اچھا اور ضروری محسوس ہوتا ہے اور ہر ذی عقل یہ سمجھ سکتا ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے اسلام کو ہی نقصان پہنچاتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستان کی قومیتوں کے ساتھ بہت ظلم ہوئے ہیں اور آپس میں بے شمار غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں مگر پڑھے لکھے لوگوں کا کام ہی یہی ہے کہ وہ دشمنی کی آگ کو ٹھنڈا کریں۔ ہمیں ان لوگوں میں شامل ہونا چاہئیے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت میں اتحاد کا باعث بنیں اس لیے میں تو اپنی سی کوشش کرتا ہوں تاکہ قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے شرمساری سے بچ سکوں۔ یقیناً آپ کی تمام باتیں بجا ہیں مگر آپ کا علم و دانش اگر ان غلط فہمیوں کو کم کرنے میں صرف ہو یا کسی حل کی طرف آپ کام کر سکیں تو چاہے یہ مقصد حاصل نہ ہو پھر بھی قیامت کے دن انشاءاللہ آپ کا نام ان لوگوں میں لکھا ہوگا جو امتِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اتحاد کی کوشش کرتے تھے اور دشمن کی سازشوں کا تدارک کرتے تھے۔
|