تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:میل ملاپ/کراچی/کراچی1
بھتر ھوگا اگر انگريزی ويکيپيڈيا پر بھی گفتگو کی جاےء--110.37.21.5 11:21, 10 اکتوبر 2009 (UTC).
- واہ انگریز ! جس کو انگریزی نا آتی ہو ؟
- ھم بخث کرنے نھی آيے.--110.37.21.5 11:33, 10 اکتوبر 2009 (UTC)
- تو آپ کی اس تلقین کا مطلب ؟ کیا شجر اردو کے سائے میں چین نہیں ملتا جو انگریزی چھتری کے پیچھے بھاگتے ہو؟
- جناب ان سے پوچھيے جنھونے يہ منصوبہ تيار کيا ھے, دوسری بات يہ کہ آپکو تبادلۂ خیال کرنے کا طريقہ سيکھنا چھايۓ. اول ساين --110.37.21.5 11:44, 10 اکتوبر 2009 (UTC)
- تبادلۂ خیال کرنے کا طريقہ اب ان سے سيکھا جاۓ جن کو خود اردو سیکھنے کی ضرورت ہے
- محترم صارف 110.37.21.5 آپ اگر کسی نام سے کھاتہ بنا کر استعمال فرمائیں تو IP کی اجنبیت دور ہو جائے۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر اردو ویکیپیڈیا والوں کے پیغامات انشاءاللہ پہنچا دیۓ جائیں گے، اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ جو صارفین اکرام اردو پر اپنی آرا سے نواز رہے ہیں ان کو ترجمہ کر کہ ان کے صفحۂ صارف کے ربط کے ساتھ انگریزی ویکیپیڈیا پر درج کر دیا جائے گا۔ --سمرقندی 13:20, 10 اکتوبر 2009 (UTC)
- اب تک آنے والی دو صارفین اکرام کی رائے انگریزی ویکیپیڈیا کے متعلقہ صفحے پر ترجمہ کر دی گئی ہے۔ --سمرقندی 01:23, 12 اکتوبر 2009 (UTC)
- بہت زبردست موقع ہے اردو وکیپیڈیا کی ترویج کا۔ اس سلسلے میں ہفتہ یا اتوار کو کسی بھی دن حاضر ہو سکتا ہوں۔ کراچی سے دیگر صارفین بھی اردو وکیپیڈیا پر کام کرتے ہیں، وہ بھی جلد از جلد اپنی رائے سے نوازیں تاکہ ہم بروقت اس اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ فہد احمد 05:00, 12 اکتوبر 2009 (UTC)
اچھا خیال ہے مگر ہم سرحد والوں کے لیے تو کراچی آنا بہت مشکل ہوگا۔ ہاں اگر اسلام آباد میں یہ ملاقات ہو تو بہتر رہے گا۔ Wahab en:Wikipedia:Meetup/Karachi
- بہت بہترین خیال ہے میں اس کی تائید کرتا ہوں۔--فوجدار 09:12, 10 اکتوبر 2009 (UTC)
- کراچی میل ملاپ اور مقام اسلام آباد ؟ اچھا لطیفہ ہے جیسے پاکستانی سیاستدان ملکی صورتحال پر بحث کرنے لندن یا دبئی کو ترجیح دیتے ہیں۔
- بہترین دن______________ اتوار
- مقام _____۔____________ مزار قائد
- تاریخ__________________ 8نومبر 2009
- کیا کوئی اسلامی انتہا پسند بھی اس اجتماع میں شریک ہوسکتا ہے ؟--انتہا پسند 10:57, 12 اکتوبر 2009 (UTC)
- بلکل نھي.ان سے پوچھيے جنھونے يہ منصوبہ تيار کيا ھے..........
تاریخ ، مقام اور وقت
ترمیمثاقب صاحب نے انگریزی ویکیپیڈیا پر اطلاع دی ہے کہ کراچی میل ملاقات 18 اکتوبر کو طارق road کے McDonald's پر طے پائی ہے جو شام 5 بجے سے لیکر اپنے قدرتی اختتام تک جاری رہے گی۔ --سمرقندی 07:56, 14 اکتوبر 2009 (UTC)
وکیپیڈیا کے بانی جمی ویلز کا پیغام
ترمیمThis sounds wonderful. I recently visited briefly at the home of the Pakistani Ambassador to China, and a friend of mine is a television journalist in Pakistan. I am happy to hear about this first meet-up and I would be very eager to visit Pakistan and the local community sometime next year. It will be nice if the community can become active and organized so that we might make the most of such an event with press coverage to focus attention on the possibilities, particularly for Urdu Wikipedia.
For me one of the most interesting topics might be increased cooperation between the Hindi Wikipedia and Urdu Wikipedia, due to the languages being quite similar. But I'm sure you all know much better than I do what are the most interesting topics for you!
- براہ کرم کوئی ساتھی اس پیغام کو اردو میں ترجمہ کردے۔
- ترجمہ حاضر ہے۔
بہت خوب۔ حال ہی میں میرا چین میں پاکستان کے سفیر کے گھر جانا ہوا. میرے ايک دوست بھی ہیں جو پاکستان میں ٹی وی پر کام کرنے والے صحافی ہیں۔ اس پہلے جلسہ کا سن کر بہت خوشی ہوئی اور میں بہت مشتاق ہوں کہ اگلے سال میں کسی وقت پاکستان جاؤں اور ادھر کے گروہِ (وکیپیڈیا) سے ملاقات کروں۔ یہ بڑا اچھا ہوگا کہ پاکستانی وکیپیڈیا گروہ متحرک و منظم ہو جائے تاکہ ہم ایسی ملاقاتوں سے بذریعہ تشہیر (پریس کوریج) زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور مختلف امکانات، خصوصاً ان پر جو اردو وکیپیڈیا سے متعلق ہوں، اپنی توجہ مبذول کر سکیں۔ میرے لیے سب سے قابلِ توجہ موضوعات میں ہندی و اردو ویکیپیڈیا کا آپس میں تعاون ہے کیونکہ زبانیں کافی ملتی جلتی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ خود آپ کے لیے زیادہ قابلِ توجہ موضوعات کون سے ہیں ( جمی ویلز، بانی وکیپیڈیا )
- ترجمہ تو میں نے کر دیا ہے مگراس پیغام کے ساتھ میں کچھ اتفاق نہیں کرتا۔ ہندی اور اردو کا آپس میں ویسے ہی تعاون ہونا چاہئیے جیسا دیگر زبانوں کے ساتھ ہونا چاہئیے مگر اب ہندی اور اردو کافی مختلف ہو چکی ہیں۔ ہندی میں فارسی و عربی کے الفاظ پچھلے ساٹھ سال سے نکال نکال کر سنسکرت کے الفاظ رائج کیے گئے ہیں (ٹی وی پر زیادہ اور عوام میں کم) اور ان کا آپس میں ترجمہ ایسا ہی ہے جیسے انگریزی سے ترجمہ کیونکہ بہت سے سنسکرت نما الفاظ کے لیے لغت دیکھنا پڑتی ہے۔ اسی طرح اردو سے ہندی کے لیے سنسکرت کے الفاظ ڈھونڈنا پڑیں گے۔ تاہم دیگر قسم کے تعاون ہو سکتے ہیں مگر یہ واضح کرنا چاہئیے کہ کس قسم کا تعاون؟
باقی یہ کہ بدقسمتی سے میں اس محفل میں شریک نہیں ہو سکتا کیونکہ میں پاکستان میں نہیں لیکن تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔--سید سلمان رضوی 08:04, 15 اکتوبر 2009 (UTC)
- گو یہ جگہ اس موضوع کے لیۓ نہیں لیکن چونکہ انگریزی پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اسی لیۓ شاید سلمان بھائی نے یہیں اس پر اپنی رائے کو مناسب سمجھا اور میرا بھی یہی خیال ہے۔ تعاون تو ہم ہر ویکیپیڈیا سے کرنے کو تیار ہیں فائل:Smile.PNG اور اس میں ہندی بھی شامل ہے؛ لیکن بہرحال تراجم کے لیۓ ہمارا حدف ایک ہی ہے اور وہ ہے انگریزی ویکیپیڈیا۔ ہندی ویکیپیڈیا والے جو چاہیں تعاون حاصل کر لیں اور یہ صرف صفحات اور عنوانات میں روابط تک ہی کیا جانا ممکن ہے۔ script کو تو اگر نظر انداز کر دیا جائے تب بھی تراجم (یا اصطلاحات) میں ہندی سے نا تو کوئی استفادہ کیا جاسکتا ہے اور نا ہی کوئی تعاون ؛ آج بھی ہندی ویکپیڈیا میں زور ----- کلمہ نویسی ----- پر ہے (سائنسی مضامین میں تو حالت بہت ہی ناقص ہے) جبکہ اردو ویکیپیڈیا ----- ترجمہ نویسی ----- کی راہ پر ہے۔ اس صورتحال میں اردو ہندی آپس میں قریب ہونے کے باوجود ندیا کے ایسے کناروں کی مانند ہیں جو ہمیشہ ساتھ ساتھ تو چلتے ہیں پر کبھی ملتے نہیں۔
- براہ کرم کوئی ساتھی اس پیغام کو انگریزی میں ترجمہ کردے۔ فائل:Smile.PNG --سمرقندی 06:11, 16 اکتوبر 2009 (UTC)
- بہتر ہوگا اگر ترجمہ جمی صاحب کو بھيجا جاۓ
نیک تمنائیں
ترمیمکراچی ملاپ کے موقع پر میری جانب سے اردو ویکی احباب کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکبادی پیش ہے۔ مزید یہ کہ، اس ملاپ میں اردو ویکی کی بہبودی کے لئے ذیل کے کے نکات کی طرف متوجہ کروانا چاہتا ہوں۔
- اسٹیوارڈ، اردو ویکی کے لئے سخت ضروری ہے، اردو ویکی منتظمین میں سے کوئی ایک اسٹیوارڈ عہدے پر منتخب ہوتے ہیں تو بہتر ہے۔
- اردو ویکی کی تشہیر بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے کراچی ملاپ پروگرام کو بھر پور طریقے سے استعمال کیا جائے۔
Ahmadnisar 09:34, 18 اکتوبر 2009 (UTC)
رودادِ ملاقات
ترمیم- "کراچی 1" توقعات سے کہیں زيادہ اچھا موقع ثابت ہوا خاص طور پر اس میں اردو کے حوالے سے بہت زیادہ گفتگو ہوئی بلکہ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ ملاقات میں تمام تر گفتگو اردو اور اردو وکیپیڈیا کے گرد ہی گھومتی رہی۔ اس حوالے سے ایک 'روداد' تیار کر رہا ہوں۔ مکمل ہونے کی صورت میں یہاں پیش کر دی جائے گی۔ فہد احمد 05:02, 19 اکتوبر 2009 (UTC)
- بہت بہت مبارک باد تمام ساتھیوں کو اور بطور خاص ان کو کہ جہنوں نے اس ملاقات میں عملی طور پر حصہ لیا۔ بہت شکریہ فہد بھائی کا کہ ملاقات کی روداد سے آگاہ کیا، بہت خوشی ہوئی۔ --سمرقندی 10:33, 20 اکتوبر 2009 (UTC)