شکرگڑھ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع نارووال کی ایک تحصیل کا نام ہے۔ تقسیم ہند کے وقت شکرگڑھ ضلع گورداسپور کی تحصیل تھی اور یہ واحد تحصیل تھی جو پاکستان کے حصے میں آئی۔

تاریخ ترمیم

برطانوی راج کے وقت شکرگڑھ کو گورداسپور ضلع کا ایک انتظامیہ یونٹ بنایا گیا اور اسے سب ڈویژن کا درجہ دیا گیا جسے اب تحصیل کہتے ہیں۔1947ءمیں جب تقسیم ہند ہوئی تو اس وقت گورداسپور کی یہ واحد تحصیل تھی جسے پاکستان میں شامل کیا گیا۔ اس وقت اسے گورداسپور سے الگ کر کے ضلع سیالکوٹ کی ایک تحصیل بنا دیا گیا۔ تحصیل شکرگڑھ کے مشرق میں بھارت کا ضلع گورداسپور ہے جبکہ شمال میں جموں کا علاقہ ہے۔ یہ واحد تحصیل ہے جس کے مشرق میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور شمال میں ورکنگ باؤنڈری موجود ہے۔ شکرگڑھ کے مشرق میں دریائے راوی ہے اور اسے ہی تقسیم کے وقت سرحد بنایا گیا تھا۔

دریائے راوی اسی تحصیل سے پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔

شکرگڑھ کو ایک اور اہم مقام یہ بھی حاصل ہے کہ اسی تحصیل کے ایک قصبے بڑا بھائی مسرور سے پاکستان کا معیاری وقت لیا گیا ہے۔

شخصیات ترمیم