تحصیل چوبارہ
تحصیل چوبارہ ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام چوبارہ ہے۔ چوبارہ چوک اعظم سے مشرقی جانب 28 کلومیٹر دور مرکزی شاہراہ چوک اعظم، جھنگ روڈ پر واقع ہے۔ تھل کے قدیم ترین قصبوں میں سے ایک ہے اور اپنے اندر طویل تاریخی سفر لیے ہوئے ہے۔ اس کے نواحی علاقوں سے ملنے والی مورتیاں، سکے اور برتن اس کی قدامت کے گواہ ہیں۔ خاندان سادات کے پہلے حکمران سید خضر خان نے یہاں مٹی کا قلعہ تعمیر کرایا تھا۔ جسے بعد میں مہاراجا رنجیت سنگھ نے مسمار کرا دیا۔ اب بھی اس قلعہ کے ملبہ سے اس کی بناوٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ روایات میں ہے کہ عہد قدیم میں دو منزلہ مکان کی موجودگی کی وجہ سے اس بستی کا نام چوبارہ معروف ہوا جو تب سے چلا آ رہا ہے۔ صدر ایوب کے دور میں 1960 ء میں اسے یونین کونسل کا درجہ دیا گیا۔ جبکہ یکم جولائی 1982 ء سے ضلع لیہ کی تحصیل کا درجہ حاصل ہوا۔ ضلع لیہ کی صرف تین ہی تحصیلیں ہیں 1: چوبارہ 2: کروڑ لعل عیسن 3: لیہ
قصبہ | |
تحصیل چوبارہ | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
تحصیل | تحصیل چوبارہ |
ضلع | لیہ |
بلندی | 232 میل (761 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 31500 |
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- ضلع لیہ کے بارے میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ globalpost.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع لیہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (انگریزی میں). حکومت پاکستان.