تحصیل ڈسکہ
تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ، پنجاب، پاکستان کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام ڈسکہ ہے۔
تعارف
ترمیمتحصیل ڈسکہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ تحصیل اس کے تمام بڑے شہروں ﴿پسرور، سیالکوٹ، وزیرآباد اور گوجرانوالا﴾ سے دس کوہ کے فاصلے پر تھی اس لیے اس کو دس کوہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ دس کوہ بگڑتے بگڑتے ڈسکہ بن گیا۔ تحصیل ڈسکہ کی آبادی تقریباً 2 لاکھ ہے۔
قصبے اور دیہات
ترمیم- کوٹلی کپہ
- مندرانوالہ
تحصیل کا سب سے بڑا گاؤں مندرانوالہ ہے جس کی آبادی تقریباً پچاس ہزار سے زائد ہے، مندرانوالہ ڈسکہ شہر کے ساتھ جڑا ہو اہے۔ اس کا نام ایک سکھ کے نام پر رکھا گیا جس کا نام مندر سنگھ تھا، آج تک اس گاؤں کا نام مندرانوالہ ہی رہ گیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی مشہور ہے کہ اس گاؤں کا نام یہاں کے کسی بڑے بوڑھے کے نام پر رکھا گیا تھا وہ اس لیےٴ کہ وہ بہت زیادہ مُندریاں ﴿انگوٹھیاں﴾ پہنتا تھا اور پھر مشہور ہو گیا کہ یہ مندریاں والے کا گاؤں ہے؛ کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ گاؤں مندروں کے نام پہ مشہور ہے لیکن یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہاں کہیں کوئی مندر بھی ہوتا اس لیےٴ یہاں کسی مندر کا نہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اس گاؤں کا نام مندروں کے نام پر نہیں ہے۔
اس گاؤں کے لوگ پیار اور محبت کے ساتھ رھتے ہیں۔
اس گاؤں کی آبادی تقریباً پچاس ہزار سے بھی زیادہ ہے اس گاؤں میں زیادہ تر جاٹ ساہی و چیمہ ،سیّد، منہاس اور آرائیں خاندان بسے ہوئے ہیں۔ مندرانوالہ کی اکثریت مسلمان ہیں اور کچھ مسیحی ابادی بھی ہے
ضلع سیالکوٹ کی دیگر تحصیلیں
ترمیم- تحصیل سیالکوٹ
- تحصیل ڈسکہ
- تحصیل سمبڑیال
- تحصیل پسرور
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع سیالکوٹ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (بزبان انگریزی)۔ حکومت پاکستان