تخلیص کار یا ریکٹی فائر (انگریزی: rectifier) ایک ایسی برقیاتی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو متبادل رو (alternate current) کو راست رو (direct current) میں تبدیل کرتا ہے؛ یعنی مقررہ ادوار یا دورانیوں کے ساتھ اپنی سمت بدلتے رہنے والی برقی رو کو ایک ایسی رو (current) میں بدل دیتا ہے جو محض ایک ہی سمت رواں رہتی ہے۔یہ عمل ریکٹی فکیشن یا تخلیص کاری کہلاتا ہے۔اسی تصور کو یوں بھی لیا جا سکتا ہے کہ یہ آلہ یا اختراع اصل میں آگے پیچھے دونوں جانب بہنے والی برقی رو کی اصلاح کر کے اس کی سمت کو ایک جانب قائم کرتا ہے؛ یہی وجہ ہے کہ اس کو مقومہ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ برقی رو کی سمت کی اصلاح کرکے اس کی ایک سمت قائم کرتا ہے۔ مقومہ کا لفظ مُقَوِّم (muqaw-wim) سے بنا ہے جس کے معنی اصلاح کرنے والے یا قائم کرنے والے کے ہوتے ہیں؛ اسی ابجد ترکیب مقوم میں اگر واؤ پر زیر کی بجائے زبر لایا جائے ہے تو اس کے معنی اردو لغات میں قائم ہوجانے والے یا اصلاح ہو جانے والے کے آتے ہیں۔چھوٹے اور ڈبے میں بند ریکٹی فائر کو اکثر ایڈاپٹر (adopter) یا پاور سپلائی (power supply) بھی کہتے ہیں۔

ایک مقومہ کا سادہ سا خاکہ جس میں بائیں جانب متناوب رو اور دائیں جانب راست رو کو دکھایا گیا ہے؛ تفصیل کے لیے مضمون دیکھیے۔

ریکٹی فائر کیسے کام کرتا ہے

ترمیم
 
مرکری آرک ریکٹی فائر
 
فل ویو ریکٹی فائر۔ بائیں جانب سے آلٹرنیٹنگ کرنٹ ٹرانسفورمر میں داخل ہو رہا ہے جسے دو ڈائی اوڈ ڈائریکٹ کرنٹ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ تبدیل شدہ ڈائریکٹ کرنٹ دائیں جانب دکھایا گیا ہے۔ کیپیسٹر کی مدد سے اس ڈائریکٹ کرنٹ کی ناہمواری دور کی جا سکتی ہے جسے اسموتھنگ کہتے ہیں۔ ٹرانسفورمر ریکٹیفائر کے لیے لازمی نہیں ہوتے لیکن ڈائیوڈ لازمی ہوتے ہیں۔
 
ہاف ویو ریکٹی فائر۔ جب صرف ایک ڈائی اوڈ استعمال ہوتا ہے تو آدھی "ریکٹی فیکیشن" ہوتی ہے۔ ہاف ویو ریکٹی فائر بیٹری تو چارج کر دیتے ہیں مگر آڈیو ایمپلی فائر کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے کیونکہ آڈیو کوالٹی بری طرح گر جاتی ہے۔
 
سلیکون ڈائیوڈ کی ایجاد سے پہلے ریکٹی فیکیشن ایک مشکل کام ہوتا تھا۔ ایک اے سی موٹر چلا کر ڈی سی ڈائنامو گھمایا جاتا تھا تاکہ ڈی سی حاصل ہو سکے۔

ریکٹی فائر سلیکون، ویکیوم ٹیوب، مرکری آرک والوز یا سولڈ اسٹیٹ ڈائیوڈ سے بنائے جاتے ہیں۔ جب ریکٹی فائر میں سے سمت بدلتا ہوا آلٹرنیٹنگ کرنٹ گزرتا ہے تو ریکٹی فائر اسے ڈائریکٹ کرنٹ میں بدل دیتا ہے جو ایک ہی سمت بہتا ہے۔
آلٹرنیٹنگ کرنٹ کی فریکوینسی چند ممالک میں 50 ہوتی ہے جبکہ کچھ ممالک 60 ہرٹز کی فریکوینسی استعمال کرتے ہیں۔ ریکٹیفائیر میں سے گزرنے کے بعد جب یہ ڈی سی کرنٹ بن جاتا ہے تو اس کی فریکوینسی صفر ہو جاتی ہے۔ ہرٹز کو Hz سے ظاہر کرتے ہیں۔

 
لال رنگ کی لکیر سے آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) دکھایا گیا ہے۔ ہرے رنگ کی لکیر ہاف ویو ریکٹیفائیڈ ڈائریکٹ کرنٹ ظاہر کر رہی ہے۔ نیلی لکیر فل ویو ریکٹیفائیڈ ڈائریکٹ کرنٹ ظاہر کر رہی ہے۔ بیٹری کی DC میں اتنے اتار چڑھاو نہیں ہوتے بلکہ ایک سیدھی لکیر ہوتی ہے۔[1]

استعمالات

ترمیم

ریکٹی فائر گاڑیوں اور UPS وغیرہ کی بیٹری چارج کرنے کے لیے اور لیبارٹری میں تجربات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ AC سے استعمال ہونے والے ہر ریڈیو، ٹی وی اور کمپیوٹر میں یہ ریکٹی فائر پہلے ہی سے نصب ہوتا ہے۔

 
ہر گاڑی کے آلٹرنیٹر کے اندر 6 سلیکون ڈائیوڈ نصب ہوتے ہیں جو تھری فیز آلٹرنیٹنگ کرنٹ کو ڈی سی بنا کر بیٹری چارج کر دیتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rectifier", Concise Encyclopedia of Science and Technology, Third Edition, Sybil P. Parker, ed. McGraw-Hill, Inc., 1994, p. 1589.