سہ ماہی تخلیق لاہور (پاکستان) سے شائع ہونے والا اردو کا ایک اہم ادبی مجلہ ہے۔ اردو اور پنجابی زبانوں کے منفرد افسانہ نگار اور شاعر اظہر جاوید کے زیرادارت سہ ماہی تخلیق نے اشاعت کے 43 سال مکمل کیے۔ تخلیق کی کشت زربار میں کئی زریں نام ادب سے اس لگاؤ کے مرہون منت ہیں جس کے تحت مرحوم نے کئی نوگرفتاران وفا کو ادب کی خوشہ چینی کا کام سونپا۔

سہ ماہی تخلیق کے موجودہ مدیرسونان اظہر ہیں جو اظہر جاوید مرحوم کے فرزند اور ان کی ادبی روایت کے امین ہیں۔ مجلہ ان کی ادارت میں تین مزید سنگ میل خوش خرامی سے طے کر چکا ہے۔ اس مختصر عرصے میں تخلیق ایوارڈ کا اجرا کیا گیا جو ہر سال ادب سے پیوستہ کسی شخصیت کو ادب سے وابستگی رکھنے والوں کی جانب سے ہدیہ کیا جاتا ہے۔

تخلیق کے ہر تازہ شمارے میں کم و بیش ادب کی تمام نمایاں اصناف افسانے، انشائیے، سفرنامے، خاکے، تراجم، طنز و مزاح، انٹرویو، منظومات اور غزلیات کا قابل قدر حصہ نصف صدی سے جاری اس ادبی سفر کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ملنے کا پتا ۔۔ ماہنامہ تخلیق، A-1, E-67, نزد ڈیفنس چوک، پولیس چوکی، سپر ٹاون،لاہور کینٹ۔