ترایان وؤیا
ترایان وؤیا (رومانی تلفظ: [traˈjan ˈvuja]; 17 اگست 1872ء – 3 ستمبر3, 1950ء) رومانیا کا ایک موجد اور ہوابازی کا سرخیل (پہل کار)، جس نے پہلا ٹریکٹر یک سطحی طیارہ بنایا اور اس کا تجربہ کیا۔ وہ پہلا شخص تھا جس نے ہموار راستے پر اڑنے والی مشین کو پہلے کچھ فاصلے تک پہیوں پر دوڑایا۔[5] 18 مارچ، 1906ء کو اس کی مدد سے وہ 11 میٹر (36 فٹ) تک کودا اور اس کے بعد ازاں اس نے اس سے 24 میٹر (79 فٹ) تک کودنے کا دعوی کیا۔[6][7] اگرچہ وہ تسلسلی پرواز میں ناکام رہا، لیکن وؤیا کی ایجاد کا لوئی بلیریٹ کے یک سطحی طیارے کے نمونے پر اثر پڑا۔[8] بعد ازاں، وؤیا نے بھی ہیلی کاپٹروں کے نمونے بنائے۔
ترایان وؤیا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اگست 1872ء [1] |
وفات | 3 ستمبر 1950ء (78 سال)[1] بخارسٹ [2][1] |
رہائش | تیمیش کاؤنٹی |
شہریت | مملکت رومانیہ فرانس (1918–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ایئروناٹیکل انجینئر ، انجینئر ، موجد ، وکیل ، پائلٹ [1] |
پیشہ ورانہ زبان | رومانیانی زبان [3][4] |
وجہ شہرت | ابتدائی اڑنے والی مشین |
درستی - ترمیم |
تعلیم و ابتدائی دور
ترمیمترایان رومانی والدین سموں پوپسکو اور آنا وؤیا کے ہاں آسٹرو ہنگری سلطنت کے خطے بنات کے ایک گاؤں میں پیدا ہوا، یہ علاقہ اب رومانیا میں شامل ہے۔ یہ مقام اب ترایان وؤیا کہلاتا ہے۔ ترایان نے لگوج، بنات کے ہائی اسکول 1892ء میں ترایان نے بوڈاپسٹ کی پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں میکانکس کے اسکول میں داخلہ لیا جہاں سے اس نے انجنئیرنگ کا ڈپلوما حاصل کیا۔ اس کے بعد اس نے بڈاپیسٹ، ہنگری کی قانون فیکلٹی میں شمولیت اختیار کی، وہاں سے اس نے 1903ء میں قانون میں پی ایچ ڈی کی سند لی، اس کا سندی مقالہ فوج اور صنعت، معائدے اور حکومت کا نظام کے موضوع پر تھا۔[9]
اس کے بعد یہ واپس آیا اور اس نے انسانی پرواز کے مسائل کا مطالعہ کیا اور اپنی پہلی اڑنے والی مشین بنام ایئر پلین کار تیار کی۔ اس نے اس نے اڑنے والی مشین بنانے کی کوش کی، لیکن مالی دشواریوں کی وجہ سے جولائی 1902ء میں پیرس جانے کا فیصلہ کیا اس امید سے کیا کہ کسی کو اس کے منصوبے سے دلچسپی ہوئی تو اس کی مالی معاونت کرے گا۔ اس نے کئی لوگوں سے بات کی، لیکن لوگوں کو اس بات کا یقین نہیں آیا کہ ہوا سے بھاری مشین پرواز کر سکتی ہے۔[10]
نگارخانہ
ترمیم-
وؤیا I -
وؤیا I -
وؤیا II -
وؤیا II -
وؤیا ہیلی کاپٹر
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb17925933r — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مارچ 2023 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/124201717 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جنوری 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/110117816 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 مئی 2020
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/160269411
- ↑ Octave Chanute (اکتوبر 1907)۔ "Pending European Experiments in Flying"۔ The American aeronaut and aerostatist۔ 1 (1): 13
- ↑ Roger A Mola (اگست 2009)، "The Birthplaces of Aviation. It didn't all happen at Kitty Hawk"، Air & Space Magazine
- ↑ Angelucci,E. and Matricardi, P.; "World Aircraft: Origins–World War 1"، Sampson Low (1977)۔
- ↑ Charles Harvard Gibbs-Smith (1965)۔ The world's first aeroplane flights (1903–1908) and earlier attempts to fly۔ Her Majesty's Stationery Office۔ صفحہ: 31
- ↑ "Traia Vuia History"، Early Aviators، اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 14, 2010 ۔
- ↑ "Traian Vuia"۔ Hargrave: The Pioneers۔ Centre for Telecommunications and Information Engineering, Monash University۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 29, 2010
کتابیات
ترمیم- Charles Harvard Gibbs-Smith (1970)۔ Aviation: an historical survey from its origins to the end of World War II۔ London: Her Majesty's Stationery Office
- Bernard Orna (30 مارچ 1956)۔ "Modest Experimenter – Vuias Powered Flights: the Successes of a Little-known Pioneer"۔ Flight۔ صفحہ: 365–66۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2018
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ترایان وؤیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Patents of Trajan Vuia on Espace net.
- Trajan Vuia on Early aviators.
- Aviation Timeline 1906آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ century-of-flight.net (Error: unknown archive URL)، Century of flight.
- The Traian Vuia 1 on historicwings.com.