ترچ میر
ترچ میر سلسلہ کوہ ہندوکش اور چترال، پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی ہے سب سے۔ یہ 7708 میٹر / 25,289 فٹ بلند ہے۔ یہ چوٹی ضلع چترال صوبہ سرحد پاکستان میں واقع ہے۔ اسے سب سے پہلے 1950 میں ناروے کے مہم جوؤں نے سر کیا۔ اس کا چترالی نام پریان زوم یعنی پریوں کا پہاڑ ہے۔
ترچ میر | |
---|---|
بلند ترین مقام | |
بلندی |
7,708 میٹر (25,289 فٹ) 33ویں درجے پر |
امتیاز |
3,098 میٹر (10,164 فٹ) 30ویں درجہ پر |
انفرادیت | 239 کلومیٹر (784,000 فٹ) |
جغرافیائی متناسق نظام | 36°15′15″N 71°50′36″E / 36.25417°N 71.84333°Eمتناسقات: 36°15′15″N 71°50′36″E / 36.25417°N 71.84333°E |
جغرافیہ | |
مقام |
خیبر پختونخوا،![]() |
سلسلہ کوہ | سلسلہ کوہ ہندوکش |
کوہ پیمائی | |
پہلی بار | 1950 |
ضلع چترال میں واقع ’’ترچ میر‘‘ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ سلسلہ کوہ ہمالیہ و قراقرم سے باہر یہ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 25289 فٹ ہے۔ اسے سب سے پہلے 21جولائی 1950ء کو ناروے کے مہم جوؤں نے سر کیا۔ اس پہاڑی کو چترال کے بازار سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ترچی میر کی جانب سفر کرتے ہوئے آخری گاؤں کا نام ترچی ہے۔ یہاں کے لوگوں کی زبان کھوار ہے۔ یہاںسرد ترین ماہ جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 17.5 ہوتا ہے جبکہ گرم ترین دو ماہ یعنی جولائی اور اگست میں اوسط درجہ حرارت 6.5 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔