ترکی ریلوے اسٹیشن ، ضلع جہلم، پنجاب، پاکستان میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ ترکی ریلوے اسٹیشن سوہاوہ سے تقریباً 10 کلومیٹر اور جی ٹی روڈ سے 3 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے یہ ریلوے اسٹیشن اپنی خطرناک موڑوں کے لیے جانا جاتا ہے جہاں ٹرینوں کو چڑھتے اور اترتے ہوئے پہاڑی پر ایک سلائیڈ کے ساتھ 360 ڈگری موڑ لینا ہوتا ہے جس سے ٹرین اونچے اور غیر ہموار ٹریک سے قدرے ہموار ٹریک پر آ جاتی ہے۔

ترکی ریلوے اسٹیشن
Tarki Railway Station
محل وقوعترکی
متناسقات33°04′08″N 73°25′36″E / 33.0688°N 73.4266°E / 33.0688; 73.4266
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی–پشاور ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈTRI
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
بکرالا
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن سوہاوہ
Map

تاریخ

ترمیم

یہ ریلوے اسٹیشن 1927ء میں نوآبادیاتی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ انگریز نے ترکی ریلوے اسٹیشن کو ٹرینوں کے کراس کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے نوآبادیاتی دور کے سائن بورڈ ابھی بھی اصل حالت میں موجود ہیں جن پر ترکی چار زبانوں انگریزی، اردو، ہندی، اور گورمکھی پنجابی میں لکھا ہوا ہے۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

ترمیم

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ترکی ریلوے اسٹیشن کا کوڈ TRI ہے

موجودہ حالت

ترمیم

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع

ترمیم

ترکی ریلوے اسٹیشن ترکی میں واقع ہے

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم