ترک اور اسلامی فنون عجائب گھر
ترک اور اسلامی فنون عجائب گھر (انگریزی: Turkish and Islamic Arts Museum) (ترکی زبان: Türk ve İslam Eserleri Müzesi) استنبول، ترکیہ میں ایک عجائب گھر ہے۔ یہ عمارت 1524ء میں تعمیر ہوئی جو دراصل سلیمان اول کے صدر اعظم پارگلی ابراہیم پاشا کا محل تھا۔ پارگلی ابراہیم پاشا خدیجہ سلطان کو شوہر تھا سلیم اول اور عائشہ حفصہ سلطان کی بیٹی تھی اور سلیمان اول کی بہن تھی۔