تمیم بن حمد آل ثانی

ریاست قطر کے آٹھویں اور موجودہ امیر

شیخ تمیم بن حمد آل ثانی (عربی: تميم بن حمد آل ثاني؛ پیدائش: 3 جون 1980ء) ریاست قطر کے آٹھویں اور موجودہ امیر ہیں۔ وہ 25 جون 2013 کو اپنے والد کے امیر قطر کے عہدہ سے دستبردار ہونے کے بعد قطر کے امیر منتخب ہوئے۔ وہ سابق امیر قطر، شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے چوتھے بیٹے ہیں۔ امیر منتخب ہونے سے پہلے شیخ تمیم ملک میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ شیخ تمیم دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ ہیں۔[1]

تمیم بن حمد آل ثانی
تميم بن حمد ال ثاني
فائل:HH Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani.jpg
امیر قطر
25 جون 2013 – تا حال
پیشروحمد بن خلیفہ الثانی
نائب امیرعبداللہ بن حمد الثانی
وزیر اعظم۔ رئيس مجلس الوزراء ووزير الداخلية
فہرست دیکھیں
شریک حیاتجواھر بنت حمد الثانی (2005–تا حال)
عنود بنت مانع الہاجری (2009–تا حال)
نوره بنت هذال الدوسري (2014–تا حال)
نسلربط دیکھیں
خاندانالثانی
والدحمد بن خلیفہ الثانی
والدہموزہ بنت ناصر المسند
پیدائش (1980-06-03) 3 جون 1980 (عمر 44 برس)
دوحہ، قطر
مذہباہلسنت و الجماعت

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

شیخ تمیم 3 جون 1980ء کو دوحہ، قطر میں پیدا ہوئے۔[2] وہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے چوتھے اور حمد کی دوسری زوجہ شیخہ موزہ بنت ناصر المسند کے دوسرے بیٹے ہیں۔ تمیم نے برطانیہ کے اسکول شربورن سکول (انٹرنیشنل کالج) سے تعلیم حاصل کی جو ڈوسرٹ میں واقع ہے۔ ,[3] اور1997 میں ہائرو سکول سے اے لیول پاس کیا۔ اس کے بعد انھوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سندھرسٹ سے گریجوایشن مکمل کی۔

ذاتی زندگی

ترمیم

شیخ تمیم نے 8 جنوری 2005 کو اپنے رشتہ دار شیخ حمد بن صہیم الثانی کی بیٹی شیخہ جواھر بنت حمد بن صہیم سے شادی کی۔ ان کے بطن سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

  • شیخہ المیاسا بنت تمیم الثانی (پیدائش: 2006)
  • شیخ حمد بن تمیم الثانی (پیدائش:2008)
  • شیخہ عائشہ بنت تمیم الثانی (پیدائش:2010)
  • شیخ جاسم بن تمیم الثانی (پیدائش:2012)

شیخ تمیم نے 3 مارچ 2009 کو مانع بن عبد الہادی الہاجری کے بیٹی شیخہ عنود بنت مانع الہاجری سے دوسری شادی کی۔ مانع بن عبد الہادی اس وقت اردن میں قطر کے سفیر تھے۔[4] ان کے بطن سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

  • شیخہ نائلہ بنت تمیم الثانی (پیدائش: 2010)
  • شیخ عبد اللہ بن تمیم الثانی (پیدائش: 29 ستمبر 2012)۔

القابات و اعزازات

ترمیم
Monarchical styles of
امیر قطر
 
Reference styleعزت مآب
Spoken styleYour Highness
Alternative styleSheikh

خاندان

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "شیخ تمیم بطور امیر قطر"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2013 
  2. "شیخ تمیم کی سوانح"۔ قطر نیوز ایجنسی۔ 09 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2013 
  3. "ٹاٹلر لسٹ"۔ ٹاٹلر۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2015 
  4. جزیرہ نما قطر آرکائیو شدہ 2013-02-04 بذریعہ archive.today جزیرہ نما.
تمیم بن حمد آل ثانی
پیدائش: 3 جون 1980
شاہی القاب
ماقبل  امیر قطر
2013–تا حال
برسرِ عہدہ
نائب امیر:
عبداللہ بن حمد الثانی