تنظیم اسلامی

اسلامی تحریک

تنظیم اسلامی پاکستان کی اہم اسلامی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ اس جماعت کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد ہیں۔ تنظیم اسلامی پاکستان میں نظام خلافت کے قیام کی خواہاں ہے۔ اس کا مرکزی دفتر لاہور، پاکستان میں واقع ہے۔ تنظیم اسلامی منہج انقلاب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق انقلاب کے لیے کوشاں ہے۔ یہ تنظیم مولانا محمود حسن دیوبندی کی تمنا اور خواہش کے مطابق رجوع الی القرآن اور آپس کے اختلاف سے اجتناب کرتے ہوئے  قرآنی تفہیم  کو عام کرنے کے مشن پر بھی گامزن ہے۔ اس تنظیم کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم ہیں اور موجودہ امیر شجاع الدین شیخ حفظہ اللہ ہیں۔ تنظیم اسلامی کا ایک امیر ہوتا ہے جبکہ تمام ارکان کو رفقائے تنظیم اسلامی کہا جاتا ہے۔ یہ تنظیم بیعت کی مسنون بنیاد پر قائم ہے۔ چنانچہ تنظیم اسلامی میں شمولیت کے لیے عہدرفاقت اور بیعت لی جاتی ہے۔

رہنماشجاع الدین شیخ
بانیڈاکٹر اسرار احمد
تاسیس1975
صدر دفترلاہور[1]
نظریاتسیاست اسلامیہ
خلافت
اتحاد اسلامیت
قادیانیت مخالف
صہیونیت مخالف
بین الاقوامی اشتراکWorldwide
ویب سائٹ
http://www.tanzeem.org/default.asp

تنظیم اسلامی کے امیر کے نیچے ناظمین اعلیٰ ہوتے ہیں، پھر ان کے نیچے امرائے حلقہ ہوتے ہیں۔ پھر ان کے نیچے مقامی امرا اور ان کے نیچے نقیب ہوتے ہیں۔ نقیب کم از کم تین رفقا کا ذمہ دار ہوتا ہے، اس مجموعے کو اسرہ کہا جاتا ہے۔

ہراسرے کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، پھر کئی اسرے مل کر ایک مقامی تنظیم بنتی ہے، جس کا ماہانہ اجتماع ہوتا ہے۔ پھر کئی مقامی تناظیم ملکر ایک حلقہ بنتا ہے جس کا تین ماہ بعد اجتماع ہوتا ہے۔ اور پھر یہ سارے حلقے مل کر تنظیم اسلامی پاکستان کہلاتی ہے جس کا سالانہ اجتماع بہاولپور میں زیادہ تر نومبر کے مہینے میں ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Tanzeem e Islami: Contact Us"۔ Tanzeem-e-Islami۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2011