تھمپو
تھمپو بھوٹان کا دار الخلافہ ہے جس میں مضافاتی وادی بھی شامل ہے۔ ضلع تھمپو کی آبادی 98676 نفوس پر مشتمل ہے اور بھوٹان کا عظیم ترین شہر بھی ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 2320 میٹر ہے۔
تھمپو | |
---|---|
(تبتی میں: ཐིམ་ཕུ་) | |
تاریخ تاسیس | 1955 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | بھوٹان [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | تھمپھو ضلع |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 27°28′17″N 89°38′01″E / 27.47135°N 89.63367°E |
رقبہ | 27 مربع کلومیٹر |
بلندی | 2321 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 114551 (مردم شماری ) (2017)[2] |
مزید معلومات | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+06:00 |
فون کوڈ | 232، 233، 234 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1252416 |
درستی - ترمیم |
جائزہ
ترمیم1961ء میں تھمپو کو باقاعدہ شہر تصور کیا گیا اور اسے بھوٹان کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔ 1960ء سے پہلے تک تھمپو ایک چھوٹا قصبہ تھا جس کو شاہ جگ مے دورجے نے اس کو ترقی دے کر قدیم دار الحکومت پوناکھا سے تبدیل کر دیا۔
یہ شہر وقت کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا گیا اور آج یہ دریائے وانگ چو کے مغربی جانب موجود ہے، یہاں سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ اس وادی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے اور شہر کے مرکز کو تقریباً نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ شہری علاقے کے ساتھ ساتھ مضافاتی دیہی علاقے نے بھی اس دوران میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ یہاں کا سب سے اہم مقام نورزن لین ہے جہاں دکانیں، ریستواں، تجارتی مراکز اور عوامی تعمیرات ہیں۔
اس شہر میں اب جابجا رہائشی منصوبے، تجارتی مراکز وغیرہ تعمیر کیے گئے ہیں۔ ایک قانون کے تحت یہاں تعمیرات کے لیے لازم ہے کہ وہ بدھا طرز تعمیر کی آئینہ دار ہوں اور ان کو بھوٹانی فن مصوری سے آراستہ کیا جانا لازمی ہے۔ دریا کے کنارے پر دکانیں اور سیاحتی مقامات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر تھمپو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
]
- ↑ "صفحہ تھمپو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2024ء
- ↑ Bhutan: Districts & Major Towns - Population Statistics, Maps, Charts, Weather and Web Information