تھیلز
اس مضمون یا قطعے کو تھالیز میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
کیم تھیلز ملٹس (Miletus) میں 640۔ ق۔ م میں پیدا ہوا۔ اس نے ایتھنز میں (548۔ ق۔ م۔) وفات پائی۔ تھیلز مصر میں بغرضِ تعلیم آیا تھا اور اسے علم ہندسہ سے دلچسپی پیدا ہو گئی تھی۔ یونان واپس جا کر اس نے ملٹس میں ایک مدرسہ کھولا جہاں علم ہندسہ کی تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔
یونان میں علمِ ہندسہ کا حقیقی آغاز حکیم تھیلز (Theles) سے ہوا۔
راسی متقابلہ زاویوں کی مساوات اور متساوی الساقین کے قاعدہ کے زاویوں کی مساوات سے تھیلز بخوبی واقف تھا۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ نصف دائرے کا زاویہ قائمہ کا دگنا ہوتا ہے۔ ایک ضلع اور دو زاویوں سے وہ مثلث بنانا جانتا تھا۔ اس نے اہرام مصر کی بلندی ہندسی طریقے سے معلوم کی تھی۔ اسی طرح سمندر میں جاتے ہوئے جہاز کے فاصلے کا اندازہ لگانے کے لیے اس نے ہندسی طریقے اختیار کیے تھے۔