تیتو میر
اصل نام میر نثار جبکہ عرف تیتو میر تھا۔ تیتو میر سنہ 1786ء میں چوبیس پرگنہ کے ضلع میں پیدا ہوئے۔ وہ سید احمد شہید کی تحریک، تحریک مجاہدین سے بہت متاثر تھے۔
تیتو میر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 جنوری 1782ء |
وفات | 19 نومبر 1831ء (49 سال) |
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | انقلابی |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ ، عربی ، فارسی |
درستی - ترمیم |
تیتو میر نے 1819ء میں حج کیا۔ حج سے واپسی پر تیتو میر نے بھی اسی اسلامی روح کے زیر اثر مسلمانوں کی فلاح کا بیڑا اٹھایا۔
انھوں نے کلکتہ کے نزدیک نرکل باڑیہ نامی گاؤں کو اپنا مرکز بنایا۔ جب وہاں پر خاصے مرید جمع ہو گئے تو انھوں نے آزادی کا اعلان کر دیا۔
وہیں انھوں نے ایک قلعہ تعمیر کروایا، اسلحہ جمع کیا اور غلام معصوم خان کو امارت بنگالہ کی فوج کا سربراہ بنایا۔
تیتو میر نے ہندو زمیندار کرشنا رائے کے مختلف ٹیکسوں بشمول "داڑھی ٹیکس" کے خلاف مزاحمت شروع کی اور اسے شکست دی۔
بعد ازاں کئی موقعوں پر انگریز اور ہندوؤں کے مشترکہ گروہوں کو شکست دی۔ بالآخر انگریزوں نے جدید اسلحے سے لیس فوج بھیجی اور تیتو میر شہید ہو گئے اور یہ تحریک اپنے انجام کو پہنچی۔