تیور (فلم)
تیور ایک بھارتی بالی وڈ فلم ہے جو 9 جنوری 2015 کو جاری (ریلیز) ہوئی-یہ فلم گناسیکھر نے لکھی ہے اور اس کی ہدایت کاری امیت شرما نے کی ہے-فلمی ستاروں میں ارجن کپور، سوناکشی سنہا، منوج باجپائی اور راجیش شرما شامل ہیں جن کا اس فلم میں مرکزی کردار ہے-
تیور | |
---|---|
Theatrical poster | |
ہدایت کار | امِت روندرناتھ شرما |
پروڈیوسر | Boney Kapoor Sanjay Kapoor Sunil Lulla Naresh Agarwal Sunil Manchanda |
تحریر | Shantanu Srivastava (مکالمے) |
منظر نویس | امت شرما Shantanu Srivastava |
کہانی | گنا سیکھر |
ماخوذ از | Okkadu از Gunasekhar |
ستارے | ارجن کپور سوناکشی سنہا منوج باجپائی |
موسیقی | Songs: ساجد-واجد عمران خان (singer) |
سنیماگرافی | Laxman Utekar |
ایڈیٹر | Deepak Seju |
پروڈکشن کمپنی | سنجے کپور انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ |
تقسیم کار | Eros International |
تاریخ نمائش | 9 جنوری 2015 |
دورانیہ | 159 دقیقہ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی زبان |
بجٹ | ₹40 کروڑ (امریکی $5.6 ملین)[1] |
باکس آفس | ₹56 کروڑ (امریکی $7.9 ملین)[2] |
کاسٹ
ترمیم- ارجن کپور بحیثیتِ پنٹو (ایک نوجوان کبڈی کا کھلاڑی)
- سوناکشی سنہا بحیثیتِ رادھیکا (ایک پروفیشنل رقاصہ)
- منوج باجپائی بحیثیتِ گجندر سنگھ ( ایک نامی گرامی غنڈہ)
- راجیش شرما بحیثیتِ مہندر سنگھ (گجندر کا بھائی ،ہوم منسٹر )
کہانی
ترمیمپنٹو (ارجن کپور) ایک بہن کا اکلوتا بھائی، کبڈی کا نوجوان کھلاڑی، غیر شادی شدہ، والد پولیس آفیسر- چار دوستوں میں سے ایک کی شادی پر باقی ساروں کے ساتھ ایک دن کے لیے متھرا جاتا ہے-
---*---*---*---
مہندر سنگھ (راجیش شرما) متھرا اور گرد و نواح کا ہوم منسٹڑ-بھا ئی گجندر سنگھ (منوج باجپائی) کے ذریعے مخالفین کو ٹھکانے لگوانے کا کام لیتا -بدلے میں گجندر کو مکمل سپورٹ دے دیتا - نتیجتا گجندر متھرا کا وہ غنڈہ بن چکا تھا جس کے نام سے بھی لوگ کانپتے تھے-
---*----*----*----
مہندر سنگھ کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں رادھیکا (سوناکشی سنہا) کا رقص دیکھ کر گجندر اس پر عاشق ہو جاتا ہے- ایک دن اس کے آفس پہنچ کر اظہارِ محبت کرتا ہے اور شادی کے لیے کہتا ہے-رادھیکا نرمی سے منع کر دیتی ہے اور کچھ پریشان بھی ہو جاتی ہے- متھرا ہی میں رہنے کی وجہ سے وہ گجندر کو خوب جانتی تھی- اس کے نام، اس کے رعب اور دبدبے سے بھی اچھی طرح واقف تھی- گجندر اس وقت کچھ کہے بنا خاموشی سے واپس آجاتا ہے- بعد میں گجندر اپنے ایک ٹی- وی رپورٹر “دوست“ سے ملنے جاتا ہے - ٹی-وی رپورٹر بھرے دفتر میں اس کو بے عزت کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آئندہ میری بہن سے کبھی ملنے کی کوشش نہ کرنا -اب گجندر کو پتا چلتا ہے کہ رادھیکا اس رپورٹر کی بہن ہے- بھرے دفتر میں ہو نے والی اس بے عزتی کو گجندر جیسا غنڈہ بھلا کیسے پی سکتا تھا- سو اگلے دن اپنے غنڈوں کے ذریعے بھرے بازار میں بڑے بے رحما نہ طریقے سے تلواروں کے واروں سے اس رپورٹر کو قتل کر وادیتا ہے-رادھیکا کے والدین کو قریبی اعزاء یہ مشورہ دیتے ہیں کہ رادھیکا کو کسی دوسرے ملک بھیج دیا جائے تا کہ گجندر اس کا خیال دل سے نکال دے- ورنہ گجندر رادھیکا کے لیے مزید قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا-طے یہ پاتا ہے کہ رادھیکا یہاں سے پہلے دہلی جائے گی اور پھر دہلی سے کسی دوسرے ملک- ریل کا ٹکٹ کٹا کر رادھیکا جب پیچھے مڑتی ہے تو پیچھے ہی گجندر سنگھ کھڑا ہوتا ہے- گجندر، رادھیکا کو بالوں سے پکڑ کر جیپ کی طرف لے جانے لگتا ہے-
- *---*----*---*---*----*---*---*----*---*---*----*---*-
پنٹو دوست کی شا دی سے فارغ ہو کر واپسی کا ٹکٹ لینے اسٹیشن پہنچتا ہے- جب وہ ایک بندے کو بالوں سے پکڑ کر ایک لڑکی کو لے جاتے ہوئے دیکھتا ہے تو پہلے نرمی سے اس سے پوچھتا ہے - سخت جواب ملنے پر وہ اسے مکا مارتا ہے - اسی وقت اس پر فائرنگ کی جاتی ہے -جان بچانے کے لیے وہ قریب کھڑی جیپ اسٹارٹ کرتا ہے اور لڑکی کے ساتھ وہاں سے بھاگ نکلتا ہے- گجندر کے غنڈے اس کا تعاقب کرتے ہیں- کئی بار وہ اسے پکڑنے کے قریب ہوجاتے ہیں مگر بالآخر پنٹو انھیں غچہ دے کر غائب ہو جاتا ہے - گجندر اپنے بھائی مہندر سے کہلواکر شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کروادیتا ہے- اب یہاں پنٹو خالص فلمی انداز میں اس ناکہ بندی کوتوڑ کر بھاگ جاتا ہے- اپنے گھر پہنچ کر پنٹو بہن کو مختصرا ساری کہانی سمجھا تا ہے اور رادھیکا کو اس کے کمرے میں چھپا دیتا ہے-والدین کو اس لیے نہیں بتاتا کہ وہ اس کے آئے روز کے لڑائی جھگڑوں سے پہلے ہی تنگ ہوتے ہیں-
گا نے
ترمیمنمبر شمار | ٹائیٹل | بول | موسیقی | گلوکار | دورانیہ |
---|---|---|---|---|---|
1 | *“ سپر مین“ | کوثر منیر،دانش صابری، ساجد | ساجد-واجد | واجد | 04:37 |
2 | * “رادھا ناچے گی“ | کوثر منیر،دانش صابری | ساجد-واجد | رتو پاتھک، شباب صابری، دانش صابری | 06:32 |
3 | * “میڈمیا“ | کوثر منیر | ساجد-واجد | مکا سنگھ ،مامتا شرما | |
4 | * “ لیٹس سیلیبریٹ“ | عمران خان | عمران خان | عمران خان | 03:17 |
5 | * “جوگنیا“ | کوثر منیر | ساجد-واجد | شروتی ہاسن | |
6 | *“میں نہ جانا پردیس“ | کوثر منیر ،Traditional | ساجد-واجد | شفقت امانت علی | |
7 | *تیوریفک (ماشوپ) | کوثر منیر، دانش صابری، ساجد | ساجد-واجد | ارجن کپور،واجد،رتو پاتھک، شباب صابری، دانش صابری،عمران خان،شروتی ہاسن،مکا سنگھ ،مامتا شرما ،شفقت امانت علی | |
8 | * “سپر مین ( ریمکس)“ | کوثر منیر، دانش صابری، ساجد | ساجد-واجد | مکا سنگھ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "'Tevar' collects only Rs 22.15 cr in the first weekend"۔ Indian Express۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2015
- ↑ "Top Worldwide Grossers 2015"۔ Box Office India۔ 12 March 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2015