ثروت فاطمہ
ثروت فاطمہ ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے 2018ء کے انتخابات کے بعد رکن صوبائی اسمبلی سندھ منتخب ہوئیں ہیں۔ یہ تحریک لبیک پاکستان کی واحد خاتون رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔[1]
ثروت فاطمہ | |
---|---|
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی سندھ | |
رکنیت سنہ 13 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | سندھ صوبائی اسمبلی کی خواتین کے لیے مخصوص نشست |
پارلیمانی مدت | 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی |
معلومات شخصیت | |
رہائش | کراچی |
جماعت | تحریک لبیک پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ثروت فاطمہ شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر کا نام منظور لغاری ہے۔ثروت فاطمہ نے طب کے مضمون میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ڈاکٹر ہیں۔
سیاسی کیریئر
ترمیمثروت فاطمہ 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پرتحریک لبیک پاکستان کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں۔ ثروت فاطمہ سن 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں ، انھوں نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا[2] [3]۔ وہ تحریل لبیک پاکستان کی واحد خاتون سیاست دان ہے جو مخصوص نشست پر منتخب ہو کر سندھ کی صوبائی اسمبلی پہنچیں۔ ثروت فاطمہ غیر متحرک اور زیادہ فعال عمل صوبائی اسمبلی رکن نہیں ہیں انھوں نے چند اسمبلی کی قراردادوں میں شرکت کی مگر اس سے زیادہ وہ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لیتیں۔
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیمثروت فاطمہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے منصوبے پر مذمتی قرارداد پیش کی۔
میڈیکل طالب علم نمرہ احمد کی ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے پر افسوس کے اظہار اور مذمت کے ساتھ ساتھ اعزازی ڈگری دینے کے لیے سندھ کی صوبائی اسمبلی میں قرارداد کا حصہ بنیں۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ دی نیوز (بزبان انگریزی)۔ 13 اگست 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018
- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ثروت فاطمہ کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 25 مارچ 2021
- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ثروت فاطمہ کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 25 مارچ 2021۔ 14 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021
- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ثروت فاطمہ کارکردگی اوپن پارلیمنٹ ویب کے توسط سے"۔ FAFEN۔ 25 مارچ 2021۔ 17 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021