ثنیہ
ثنیہوہ اونٹنی یا اونٹ جوپانچ برس کی ہو چکی ہو،عمر کے چٹھے سال میں ہو۔
حدیث میں 6 قسم کی عمر کے اونٹوں کے نام بیان کیے گئے ہیں:
علی سے روایت ہے کہ انھوں نے شبہ عمداً کی دیت کے بارے میں فرمایا کہ وہ ثلث کی تقسیم پر ہے 33 حقہ، 33 جذعہ اور 34 ثنیہ سے بازل عام تک گابھن اونٹنیاں ہوں۔[2]
امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابو عبید نے ایک سے زائد افراد سے روایت کیا ہے کہ جب اونٹنی چوتھے سال میں داخل ہو جائے تو وہ حق ہے اور مونث حقہ ہے اس لیے کہ وہ اس بات کی مستحق ہے کہ اس پر سواری کی جائے اور اس پر باربرداری کی جائے جب وہ پانچویں سال میں داخل ہو جائے تو وہ جذع اور جذعہ ہے جب چھٹے سال میں داخل ہو جائے اور اپنے دانت نکال لے تو وہ ثنی ہے ثنیہ ہے [3]